وزراء، وزرائے مملکت، پارلیمنٹیرینز کی تنخواہیں آخری دفعہ 2016 کو بڑھائی گئی تھیں، وزیرخزانہ کا موقف
اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT
اسلام آباد (اوصاف نیوز)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے چیئرمین سینیٹ، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ، اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر کی تنخواہیں بڑھانے سے متعلق سوال پوچھ لیا گیا۔
اسلام آباد میں پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کے دوران وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے سوال کیا گیا کہ چیئرمین سینیٹ، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ، اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر کی تنخواہیں بڑھائی گئیں
ان کی تنخواہیں اڑھائی لاکھ سے بڑھا کر ساڑھے 21 لاکھ روپے ماہانہ کردی گئیں؟ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے جواب دیا کہ یہ دیکھیں کہ وزراء، وزرائے مملکت، پارلیمنٹیرینز کی تنخواہیں آخری دفعہ کب بڑھی تھیں۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ کابینہ کے وزراء کی تنخواہوں میں آخری دفعہ اضافہ 2016 میں ہوا تھا، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی بات کرتے ہیں تو وزراء کی بھی بڑھنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہر سال تنخواہ بڑھتی رہتی تو ایک دم بڑھنے والی بات نہ ہوتی۔۔
یہ ضرور دیکھ لیں کہ وزراء اور پارلیمنٹیرینز کی سیلری کو کب ایڈجسٹ کیا گیا تھا۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ میں نے کسی چیز کو اوپر جانے کے بعد نیچے آتے نہیں دیکھا، جو چیز کبھی ریورس نہیں ہوئی تھی ہم نے اسے ریورسل میں ڈال دیا ہے، ہم نے ٹیکسوں میں کمی لانے کی کوشش کی ہے۔
ایلون مسک اور ٹرمپ کے درمیان برف پگھلنے لگی،جھگڑے پرافسوس کا اظہار
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: چیئرمین سینیٹ محمد اورنگزیب کی تنخواہیں
پڑھیں:
ترک وزیر خارجہ سے حماس کے سربراہ کی استنبول میں ملاقات
ملاقات کے دوران حماس کے سربراہ خلیل الحیہ اور ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے آئندہ وزرائے خارجہ کے اجلاس سے متعلق تبادلہ خیال کیا، غزہ امن معاہدے کے ضامن ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس پیر کو استنبول میں ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ ترکیہ کے وزیر خارجہ حاقان فیدان سے استنبول میں حماس کے سربراہ خلیل الحیہ نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے دوران حماس کے سربراہ خلیل الحیہ اور ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے آئندہ وزرائے خارجہ کے اجلاس سے متعلق تبادلہ خیال کیا، غزہ امن معاہدے کے ضامن ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس پیر کو استنبول میں ہوگا۔ دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں دوسرے مرحلے کے دوران امداد کی فراہمی کا بھی جائزہ لیا، اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ غزہ میں تاحال 11 اسرائیلی قیدیوں کی لاشیں واپس کرنے والی رہتی ہیں۔