Nawaiwaqt:
2025-09-18@20:58:41 GMT
اوورسیز پاکستانیوں نے ترسیلات زر کا نیا ریکارڈ بنادیا
اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT
رواں مالی سال کے 11 ماہ میں اوورسیز پاکستانیوں نے 35 ارب ڈالر کی ریکارڈ ترسیلات زر وطن بھجوائیں۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق رواں مالی سال کے 11 ماہ میں ترسیلات زر کی آمد میں 28.8 اضافہ ہوا۔اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ مئی میں اوورسیز پاکستانیوں نے 3 ارب 70 کروڑ ڈالر وطن بھیجے. مئی میں ترسیلات زر میں سالانہ بنیاد پر 16 فیصد اور ماہانہ بنیاد پر 13.
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پاکستانیوں نے ترسیلات زر
پڑھیں:
انصاف کے دروازے بند ، میرا کمرا پنجرہ بنادیا گیا ، عمران خان کا چیف جسٹس کو خط
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2025ء)بانی پی ٹی آئی عمران خان نے چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کو ایک اور خط لکھ دیا۔ ذرائع کے مطابق عمران خان کی جانب سے لکھا گیا خط علیمہ خان نے سپریم کورٹ کے آر آینڈ آئی برانچ میں جمع کرایا، جس میں بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ انصاف کے دروازے میرے اور اہلیہ پر بند ہیں۔(جاری ہے)
عمران خان نے خط میں کہا کہ 772 دنوں سے تنہائی کی قید میں ہوں، کمرہ9x11 کا پنجرہ بنادیا گیا ہے، 300سے زائد سیاسی مقدمات قائم کیے گئے، پاکستان کی تاریخ میں ایسی مثال نہیں۔
خط میں لکھا گیا کہ بشریٰ بی بی کی صحت بگڑرہی ہے لیکن ڈاکٹر کو معائنے کی اجازت نہیں دی جاتی۔ دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ میں گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ چیف جسٹس سے عمران خان اوربشریٰ بی بی کی سزا معطلی کیس لگانے کی استدعا کی ہے، چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے نے سزا معطلی کا کیس 25 ستمبر کو مقرر کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔