فیروز خان کا اپنے ساتھ کام سے انکار کرنے والی اداکاراؤں کے ساتھ کام نہ کرنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT
کراچی(نیوز ڈیسک)معروف اداکار فیروز خان کا کہنا ہے کہ اگر مستقبل میں ایسی اداکاراؤں کے ساتھ کام کرنے کی پیشکش ہوئی جنہوں نے ماضی میں میرے ساتھ کام کرنے سے انکار کیا تھا تو میں ان کے ساتھ کام کرنے سے گریز کروں گا۔
فیروز خان نے حال ہی میں ’فرید نواز پروڈکشن‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ شوبز انڈسٹری میں کام کرتے ہوئے انہیں 10 سال ہوچکے ہیں، اس عرصے میں کئی نشیب و فراز آئے، لیکن عزت دینے والا صرف اللہ ہے اور جب وہ کسی کے ساتھ ہو تو پھر کسی چیز کا خوف نہیں رہتا۔
ان کا کہنا تھا کہ جب انسان حق پر ہو اور غلط نہ ہو تو پھر اسے کسی سے ڈرنے کی ضرورت نہیں۔
باکسنگ چیمپیئن شپ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس مقابلے نے ان کا خود پر اعتماد بڑھایا، اگرچہ وہ بیلٹ حاصل نہیں کرسکے، مگر اپنی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔
تنقید کے حوالے سے سوال پر فیروز خان نے کہا کہ وہ ایسی باتوں کو سنجیدگی سے نہیں لیتے اور صرف اللہ سے ناقدین کی ہدایت کے لیے دعا کرتے ہیں۔
ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کچھ اداکاراؤں کی جانب سے یہ کہنا کہ وہ ان کے ساتھ کام نہیں کریں گی، ابتدا میں تکلیف دہ ضرور تھا، خاص طور پر جب وہ انہیں ذاتی طور پر جانتی تھیں۔
تاہم، انہوں نے اس معاملے کو دل پر نہیں لیا کیونکہ جس شعبے میں وہ کام کرتے ہیں، وہاں اس قسم کی باتیں ہوتی رہتی ہیں۔
فیروز خان نے مزید کہا کہ اس تمام صورتحال کے بعد لوگوں کے اصل چہرے ان کے سامنے آگئے ہیں اور اب وہ جان چکے ہیں کہ کن لوگوں سے تعلق رکھنا ہے اور کن سے نہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر آئندہ ان اداکاراؤں کے ساتھ کام کی پیشکش ہوئی جنہوں نے میرے ساتھ کام کرنے سے انکار کیا تھا تو میں ان کے ساتھ کام نہیں کروں گا۔
مزیدپڑھیں:بجٹ 2025-26 : وفاقی حکومت کا کم از کم اجرت برقرار رکھنے کا فیصلہ
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ساتھ کام کرنے کے ساتھ کام فیروز خان نے کہا کہ انہوں نے
پڑھیں:
کراچی: اسپتال کے اخراجات ادا کرنے کیلئے نومولود کو فروخت کر دیا گیا
—فائل فوٹوکراچی میں اسپتال کے اخراجات ادا کرنے کے لیے نوزائیدہ بچے کو فروخت کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ میمن گوٹھ میں واقع نجی اسپتال میں پیش آیا۔
پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ نومولود کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں، کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔