ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق سینیٹر کا کہنا تھا کہ بڑی فصلوں کی پیداوار کم ہوئی، کسان سڑکوں پر آچکا ہے، اس کے پاس قرض ادا کرنے کیلئے پیسے نہیں ہیں، حکومت نے قومی بیج پالیسی کا ریلیف دیا کہ پالیسی تیار کی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ بجٹ سے مڈل کلاس اور کسان طبقے کی کمر ٹوٹ گئی۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا تھا کہ ایک، ڈیڑھ سال سے حکومت کا بیانہ رہا ہے معیشت مستحکم ہوچکی ہے، اگر معیشت مستحکم ہوئی ہے تو عوام کو ریلیف ملنا چاہیے تھا، یہ بجٹ مایوس کن ہے، اس میں ریلیف ہی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بجٹ میں ٹیکسز مزید بڑھا دیے گئے ہیں، مڈل کلاس اور کسان طبقے کی کمر ٹوٹ کر رہ گئی ہے، ایک لاکھ روپے تنخواہ والوں پر 2 ہزار روپے کم کیے گئے، جس کی ڈیڑھ لاکھ تنخواہ تھی اس پر 4 ہزار روپے کم کیے ہیں، زراعت تباہ و برباد ہو چکی ہے۔

سابق سینیٹر کا کہنا تھا کہ بڑی فصلوں کی پیداوار کم ہوئی، کسان سڑکوں پر آچکا ہے، اس کے پاس قرض ادا کرنے کیلئے پیسے نہیں ہیں، حکومت نے قومی بیج پالیسی کا ریلیف دیا کہ پالیسی تیار کی جائے گی۔ مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ حکومت کہہ رہی ہے کہ طلبہ کو زراعت پڑھنے کیلئے چین بھیجیں گے، طلبہ 5 سال بعد پاکستان آکر مشورہ دیں گے، زراعت کیسے ٹھیک کرنی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ 700 سے 800 سی سی گاڑیاں مہنگی کردی گئی، حکومت نے چھوٹی گاڑیوں پر 18 فیصد ٹیکس لگا دیا ہے، جسے مڈل کلاس لوگ استعمال کرتے ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: نواز کھوکھر کہنا تھا کہ مڈل کلاس

پڑھیں:

اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news بشریٰ بی بی بلاول بھٹو زرداری پاکستان سعودی عرب سہیل آفریدی مریم نواز

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ کو ریلیف مل گیا؛ امریکی سینیٹ نے ایران جنگ ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا