جنوبی افریقا میں شدید برفباری، سیلاب : حادثات میں 49 افراد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 12th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کیپ ٹاؤن: جنوبی افریقا میں بدترین موسمی حالات کے باعث دوصوبوں میں شدید برفباری اور سیلاب آگیا۔
میڈیا ذرائع کے مطابق جنوبی افریقہ کی ریاست مشرقی کیپ میں شدید برفباری سے نظام زندگی متاثر ہوکر رہ گیا، مختلف حادثات میں 49 افراد ہلاک جبکہ 5 لاکھ گھر بجلی سے محروم ہوگئے۔
رپورٹ میں مزید بتایا کہ بچوں کواسکول لے کر جانے والی بس سیلابی ریلے میں بہہ گئی، 3 بچوں کو بچا لیا گیا، بس پر سوار بچوں کی تعداد معلوم نہ ہوسکی، دوسرے صوبے میں سیلابی پانی میں بہہ کر متعدد افراد ہلاک ہوگئے،7 کی لاشیں برآمد کر لی گئیں۔
خبرایجنسی کے مطابق ایک اور سڑک حادثے میں 5 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جنوبی افریقہ کو گزشتہ دنوں میں شدید برف باری، بارشوں اور تیز ہواؤں کا سامنا رہا، خراب موسم کے باعث ان دونوں صوبوں میں کچھ بڑی سڑکیں بند کر دی گئی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: افراد ہلاک
پڑھیں:
نائیجیریا: عسکریت پسندوں کے حملے میں 22 افراد ہلاک
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ابوجا (انٹرنیشنل ڈیسک) مغربی نائیجیریا میں موٹر سائیکل پر سوار افراد کی فائرنگ سے 22 دیہاتی لقمہ اجل بن گئے۔ خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فائرنگ سے ہلاک افراد بپتسمہ کی تقریب میں شریک تھے۔ واقعہ برکینا فاسو اور مالی کے قریب تلبیری کے علاقے میں رونما ہوا، جہاں پر عسکریت پسندسرگرم ہیں۔ تکوبت گاؤں میں بپتسمہ کی تقریب میں پہلے 15 افراد کو ہلاک کیا گیا اور پھر حملہ آور تکوبت کے مضافات میں گئے جہاں انہوں نے 7 دیگر افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل نائیجیریا کی شمالی ریاست نائیجر میں ایک کشتی خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی تھی، جس کے باعث 60 افراد ہلاک اور کئی لاپتا ہوگئے تھے۔بد قسمت کشتی ریاست نائیجر کے ضلع ملالے کی بستی تنگان سو سے دوگا کے لیے روانہ ہوئی تھی کہ شمالی وسطی علاقے کے قریب دریا میں درخت کے تنے سے ٹکراکرحادثے کا شکار ہوگئی۔