data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

محراب پور(جسارت نیوز)ہالانی اور بھریا سٹی میں بھریا سٹی مبینہ پولیس مقابلوں میں 2 ڈاکو زخمی حالت میں اسلحہ سمیت گرفتار، ضلعی پولیس ترجمان نوشہرو فیروز پولیس شوکت کلو کے مطابق ہالانی پولیس تھانہ کی حدود محراب پور رابطہ سڑک (لنک روڈ) پر بہلانی کے قریب ڈکیتی کی نیت سے کھڑے ڈاکوؤں نے گشت پر مامور پولیس پر فائرنگ کر دی جوابی پولیس فائرنگ میں ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں اسلحہ بغیر لائسنس پستول اور 4 گولیوں سمیت گرفتار کرکے اسپتال منتقل کر دیا ہے،ڈاکوکی شناخت امیر علی عرف امیر ولد رحیم بخش کیریو کے نام سے ہوئی ہے جو پولیس کو ڈکیتی، چوری اور سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب تھا، بھریا سٹی پولیس کی حدود میں بالادی موری کے پاس ڈکیتی کی نیت سے کھڑے ڈاکوؤں نے گشت پرمامور پولیس پر فائرنگ کر دی جوابی پولیس میں ایک ڈاکوکو زخمی حالت میں اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا ، 4 ڈاکو فرار ہوگئے، زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کو اسپتال منتقل کر دیا ہے جہاں اسکی شناخت ضمیر کیریو کے نام سے ہوئی ہے جو سنگین نوعیت کی جرائم کی وارداتوں میں ملوث تھا،ملزم کیخلاف مقدمہ نمبر 103 سال 2023 ، مقدمہ نمبر 95 سال 2023 ، مقدمہ نمبر 42 سال 2023 ، مقدمہ نمبر 101 سال 2024 ، مقدمہ نمبر 102 سال 2024 ، مقدمہ نمبر 16 سال 2025 ، مقدمہ نمبر 68 سال 2025 ، مقدمہ نمبر 69 سال 2025 درج ہیں، پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: زخمی حالت میں

پڑھیں:

کراچی: نوجوان کی موت پر 6 اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251103-08-6
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی میں اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو ) کی حراست میں نوجوان عرفان کی موت کا مقدمہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے 6 اہلکاروں کے خلاف درج کرلیا۔ذرائع ایف آئی اے نے بتایا ہے کہ پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ اینٹی کرپشن سرکل میں ٹارچر اینڈ کسٹوڈیل ڈیتھ ایکٹ کے تحت درج کیا گیا۔ایف آئی اے کے ذرائع کے مطابق پولیس اہلکاروں نے دوران حراست عرفان پر تشدد کیا جس سے اس کی موت ہوئی جب کہ اہلکاروں نے نوجوان کو غیر قانونی طور پر گرفتار کیا تھا۔مزید کہا گیا کہ نوجوان کی غیر قانونی گرفتاری سے متعلق تحقیقات جاری ہیں، مقدمے میں نامزد ملزم اے ایس آئی عابد شاہ اور پولیس کانسٹیبل آصف زیر حراست ہیں باقی 4 ملزم پولیس اہلکار مفرور ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔واضح رہے کہ 22 اکتوبر کو کراچی میں ایس آئی یو پولیس کی حراست میں مبینہ تشدد سے نوجوان عرفان جاں بحق ہوگیا تھا، جبکہ پولیس سرجن نے بتایا تھا کہ نوجوان عرفان کے پوسٹ مارٹم میں جسم پر تشدد کے نشانات پائے گئے۔ڈی آئی جی جنوبی سید اسد رضا نے بتایا کہ پولیس نے ایف آئی آر میں نامزد دو اہلکاروں (اے ایس آئی عابد شاہ اور کانسٹیبل آصف علی) کو گرفتار کر لیا ہے۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • کراچی، اورنگی ٹاؤن میں پولیس کا مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • کراچی: نوجوان کی موت پر 6 اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج
  • اسلام آباد: نشے میں دھت ہو کر ہلڑ بازی اور پولیس اہلکار پر تشدد کرنے والا نوجوان گرفتار، مقدمہ درج
  • برطانیہ : ٹرین میں چاقو کے حملے میں 10 افراد زخمی، 2 مشتبہ افراد گرفتار
  • لندن جانے والی ٹرین میں چاقو حملہ، 10 افراد زخمی، 2 گرفتار
  • محراب پور: گروہی تصادم میں 5افرادزخمی، ڈنڈوں کا بھرپور استعمال کیاگیا
  • پشاور میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایف سی وردیاں پہن کر واردات کرنے والے گینگ کے 4  ڈاکو ہلاک
  • پشاور: پولیس گیٹ اپ میں ڈکیتی کرنیوالے 4 ڈاکو ہلاک، تین کا تعلق افغانستان سے
  • پشاور میں پولیس مقابلہ، انتہائی مطلوب 4 ڈاکو ہلاک، 3 کا تعلق افغانستان سے
  • بوٹ بیسن پولیس اہلکار کے قتل میں سزا یافتہ ملزم دوبارہ گرفتار