بنگلا دیش میں عید الاضحی پر 91 لاکھ سے زائد جانوروں کی قربانی
اشاعت کی تاریخ: 12th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ڈھاکا (انٹرنیشنل ڈیسک) بنگلا دیش میں عید الاضحی کے موقع پر ملک بھر میں 91 لاکھ سے زیادہ جانوروں کی قربانی کی گئی ۔ حکام کا کہنا ہے کہ قربان کیے گئے جانوروں میں 47 لاکھ 5 ہزار 106 گائیں و بھینسیں جبکہ 44 لاکھ 30 ہزار 668 بکرے اور دیگر جانور تھے۔ سب سے زیادہ جانور مغربی راجشاہی میں قربان کیے گئے جب کہ دوسرے نمبر پر دارالحکومت ڈھاکارہا۔بیان میںکہا گیا کہ ملک بھر میں مجموعی طور پر عید الاضحی کے دوران مسلمانوں نے 91 لاکھ 36 ہزار 734 جانوروں کی قربانی کی جن میں سے اکثریت گائے، بیل اور بکروں کی تھی۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
وزیر داخلہ محسن نقوی کی وطن پر قربان میجر زیاد سلیم کے گھر آمد، اہل خانہ سے تعزیت
راولپنڈی:وزیر داخلہ محسن نقوی نے بلوچستان میں دہشت گردوں سے مقابلے میں جامِ شہادت نوش کرنے والے میجر زیاد سلیم کی رہائش گاہ پر ان کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔
وزیر داخلہ نے شہید کی والدہ، بہن، بھائیوں اور دیگر اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے فاتحہ خوانی کی اور شہید کے درجات کی بلندی اور اہلِ خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔
محسن نقوی نے شہید میجر زیاد سلیم کی والدہ کے حوصلے اور عظمت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ جیسی بہادر اور بلند حوصلہ مائیں قوم کا فخر ہیں۔ شہدا کے خاندانوں کی قربانیوں کا قرض قوم کبھی ادا نہیں کر سکتی۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ ہم آپ کے خاندان کا ہر طرح سے خیال رکھیں گے۔
شہید میجر زیاد سلیم کی والدہ نے جذباتی انداز میں بتایا کہ اُن کے بیٹے کو وطن سے عشق جنون کی حد تک تھا۔ شہادت سے کچھ عرصہ قبل ہی اُس کی شادی ہوئی تھی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ زخمی ہونے کے باوجود زیاد سلیم اپنے ساتھیوں کو بچاتے رہے اور زخموں کی پروا بھی نہ کی۔
والدہ نے پُرعزم لہجے میں کہا کہ شوہر کے بعد اب بیٹا بھی وطن پر قربان ہو گیا، مگر میں ہمیشہ وطن اور پاک افواج کے ساتھ کھڑی رہی ہوں اور رہوں گی۔
واضح رہے کہ شہید میجر زیاد سلیم کے والد بریگیڈیئر سلیم بھی 2005 میں مادرِ وطن پر قربان ہو چکے ہیں، یوں یہ خاندان حقیقی معنوں میں شہدا کا عظیم وارث ہے۔ ملاقات کے دوران شہید کے بھائی نے وزیر داخلہ کو میجر زیاد سلیم کا آخری آڈیو پیغام بھی سنایا، جس نے فضا کو مزید سوگوار کر دیا۔
اس موقع پر آئی جی اسلام آباد پولیس علی ناصر رضوی اور چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا بھی موجود تھے، جنہوں نے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔