سیشن کورٹ لاہور نے پولیس کو یوٹیوبر رجب بٹ کو گرفتار کرنے سے روک دیا  

سیشن کورٹ لاہور میں یوٹیوبر رجب بٹ کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی، ایڈیشنل سیشن جج سلیمان گھمن نے عبوری ضمانت پر سماعت کی۔

رجب بٹ کی جانب سے معروف قانونی ماہر میاں علی اشفاق ایڈووکیٹ پیش ہوئے، رجب بٹ نے عدالت کے روبرو پیش ہوکر حاضری مکمل کروائی۔

عدالت نے پولیس کو رجٹ بٹ  کو گرفتار کرنے سے 21 جون تک روک دیا، عدالت نے رجب بٹ کو شامل تفتیش ہونے کی ہدایت کردی۔

رجب بٹ کے خلاف تھانہ نشتر کالونی پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے، رجب بٹ کے خلاف پیکا قوانین اور 295 سی کے تحت مقدمہ درج ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

جلاؤ گھیراؤ مقدمہ: علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی عبوری ضمانتیں کنفرم

انسدادِ دہشتگردی کی عدالت لاہور نے 5 اکتوبر کے جلاؤ گھیراؤ اور پولیس پر تشدد کے مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی عبوری ضمانتیں کنفرم کر دیں۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے کیس کی سماعت کی، جس دوران عدالت نے دونوں خواتین کی ضمانتیں ایک، ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کیں۔

مزید پڑھیں: عمران خان نے خود کو پی ٹی آئی کا پیٹرن انچیف کیوں بنایا؟ علیمہ خان نے بتادیا

سماعت کے دوران علیمہ خان کے وکیل نے ایک روزہ حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی، جس پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ آپ دس، دس ماہ تک عبوری ضمانتیں چلاتے رہے ہیں، گزشتہ سماعت پر کہا تھا کہ علیمہ خان فیصل آباد میں ہیں۔

مذکورہ مقدمات تھانہ لاری اڈا اور مستی گیٹ پولیس اسٹیشن میں درج کیے گئے تھے، جن میں جلاؤ گھیراؤ، پولیس پر حملے اور عوامی املاک کو نقصان پہنچانے کی دفعات شامل ہیں۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ضمانتوں کی توثیق کر دی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

انسدادِ دہشتگردی کی عدالت پاکستان تحریک انصاف عظمیٰ خان علیمہ خان عمران خان

متعلقہ مضامین

  • علیمہ اور عظمیٰ خان کی عبوری ضمانت کنفرم کرنے کا حکم
  • جلاؤ گھیراؤ مقدمہ: علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی عبوری ضمانتیں کنفرم
  • پولیس کو یو ٹیوبر رجب بٹ کو گرفتار کرنے سے روک دیا گیا
  • ٹک ٹاکر زیادتی کیس ، ملزم سلمان حیدر کی عبوری ضمانت منظور
  • رجب بٹ اور شریک ملزمان کیخلاف زیادتی کیس میں اہم پیشرفتا
  • ٹک ٹاکر لڑکی سے مبینہ جنسی زیادتی کا کیس: یوٹیوبر رجب بٹ کے شریک ملزم کی عبوری ضمانت منظور
  • لاہور؛ بیوی کو ٹوکے کے وار سے قتل کرنے والا سفاک شوہر گرفتار
  • پشاور ہائیکورٹ: عاطف خان کو درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم
  • سکھر: نیو پنڈ پولیس نے نوعمر لڑکی کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا