اسلام آباد ہائی کورٹ کا ایف آئی اے کو فرحت اللہ بابر کو ہراساں کرنے سے روکنے کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 12 June, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (آئی پی ایس) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق سینیٹر فرحت اللہ بابر کو وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی جانب سے مبینہ ہراسانی کے خلاف دائر کیس میں بڑا حکم جاری کرتے ہوئے ایف آئی اے کو انہیں مزید ہراساں کرنے سے روک دیا ہے۔

عدالت نے ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت جون کے آخری ہفتے تک ملتوی کر دی ہے۔ کیس کی سماعت جسٹس انعام امین منہاس نے کی۔

فرحت اللہ بابر نے یہ درخواست آئین کے آرٹیکل 199 کے تحت وکیل ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے ذریعے دائر کی تھی، جس میں وزارت داخلہ، ایف آئی اے اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ اُنہیں بار بار مبہم اور غیرقانونی نوٹسز اور سمنز بھیجے جا رہے ہیں، جبکہ ایف آئی اے کی انکوائری 25 مارچ کو ایک ایسے شہری کی شکایت پر شروع کی گئی جسے فرحت اللہ بابر جانتے ہی نہیں۔

درخواست گزار کے مطابق شہری نے اُن کے خلاف “مشکوک بدعنوانی، ٹیکس چوری اور ناجائز اثاثوں کے حصول” جیسے الزامات عائد کیے، جن کی بنیاد پر انہیں تنگ کیا جا رہا ہے۔

فرحت اللہ بابر 28 مارچ کو ایف آئی اے کے سامنے پیش ہوئے مگر انہیں شکایت کی کاپی مہیا نہیں کی گئی۔ مزید برآں، 11 اپریل 2025 کو انہیں واٹس ایپ کے ذریعے 12 سوالات پر مشتمل ایک تفصیلی سوالنامہ ارسال کیا گیا، جس کے جواب 7 اپریل 2025 تک جمع کروانے کا کہا گیا، جو ایک تضاد ظاہر کرتا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایف آئی اے کو ہراساں کرنے سے روکنے کا حکم دیتے ہوئے معاملے کی مزید سماعت جون کے آخری ہفتے تک ملتوی کر دی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپیپلز پارٹی نے بجٹ کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا پیپلز پارٹی نے بجٹ کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا بلال اظہر کیانی کو وزیر مملکت برائے خزانہ کا اضافی قلمدان دیدیا گیا ملزم ظاہر جعفر نور مقدم کا بے رحم قاتل ہے ،کسی ہمدردی کا مستحق نہیں،سپریم کورٹ کا تحریری فیصلہ جاری وزیراعظم اماراتی صدر کی دعوت پر اعلیٰ حکومتی وفد کے ہمراہ ابوظہبی روانہ چیئر مین سی ڈی اے کی بقایا جات کی وصولی کیلئے جامع پلان تشکیل دینے کی ہدایت رائٹ سائزنگ سے عوام پرٹیکس کا بوجھ کم کرنے میں مدد ملے گی: رکن اقتصادی مشاورتی کونسل TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: اسلام ا باد ہائی کورٹ فرحت اللہ بابر ایف ا ئی اے کو

پڑھیں:

نیشنل ہائی وے پر کوسٹر کی چھت پر سفر کرنے والے 2 افراد گرکر جاں بحق

 نیشنل ہائی وے پر  کوسٹر کی چھت پر سفر کرنے والے 2 افراد گرکر جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق یہ واقعہ نیشنل ہائی وے پر رزاق آباد کے قریب پیش آیا جہاں کوسٹر ٹھٹھہ جارہی تھی اور دونوں افراد بس کی چھت پر سو ئے ہوئے تھے۔پولیس کا کہنا ہیکہ کوسٹرفٹ پاتھ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں چھت پر سوئے دونوں مسافر نیچے گر کر ہلاک ہوگئے۔پولیس کا بتانا ہے کہ  جاں بحق ہونے والے افراد  کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم شہباز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر
  • پشاور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کوعمر ایوب کے خلاف کارروائی سے روک دیا
  • نیشنل ہائی وے پر کوسٹر کی چھت پر سفر کرنے والے 2 افراد گرکر جاں بحق
  •   ٹرمپ نے تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کی جنگ روکنے کی کوششوں کا آغازکردیا
  • عمران خان نے 9 مئی کیس میں ضمانت منسوخی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا
  • بانی پی ٹی آئی نے 9 مئی کیس میں ضمانت منسوخی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا
  • چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کا جناح اسپتال کے سائبر نائف یونٹ کا دورہ
  • سپریم کورٹ نے "ادے پور فائلز" سے متعلق تمام عرضداشتوں کو دہلی ہائی کورٹ بھیجا، مولانا ارشد مدنی
  • یقین دلاتا ہوں ہر ایمان دار جوڈیشل افسر کے ساتھ کھڑا ہوں گا، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی
  • لندن ہائی کورٹ: عادل راجہ کو پاکستانی انٹیلی جنس اداروں کیخلاف جھوٹے ثبوت دینے پر ہزیمت کا سامنا