پاکستان کے اعلیٰ سطحی سفارتی وفد نے بھارت کا مکروہ چہرہ سب کے سامنے عیاں کر دیا ہے، سردار عتیق
اشاعت کی تاریخ: 12th, June 2025 GMT
صدر مسلم کانفرنس کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کو خطے میں قیام امن کے لیے مثبت کردار ادا کرنا ہو گا، کیونکہ جنوبی ایشیا میں جنگ نہیں، مکالمے اور تعاون کی ضرورت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ پاکستان کے اعلیٰ سطحی سفارتی وفد نے بھارت کا مکروہ اور گھنائونا چہرہ سب کے سامنے عیاں کر دیا ہے۔ کم ظرف دشمن نے بچوں، خواتین اور بزرگوں کو نشانہ بنایا بھارت دیگر ممالک میں دہشت گردی میں ملوث ہے اور دنیا میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں بھارت کا ملوث ہونا ثابت ہو چکا ہے۔ بلاول بھٹو کی قیادت میں پاکستانی وفد نے بھارت کے حملوں سے شہریوں کی اموات اور مودی حکومت کی آبی جارحیت سے آگاہ کر کے اس کا مکروہ چہرہ دنیا کو دکھایا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پہلگام واقعے کے بعد سے بھارت کا اشتعال انگیز رویہ انتہائی افسوسناک ہے، پاکستان نے نہ صرف واقعے پر تشویش کا اظہار کیا بلکہ واقعے کی غیر جانبدارانہ اور آزادانہ تحقیقات کا بھی مطالبہ کہا۔ بھارتی جارحیت کے خلاف پوری قوم افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی جارحیت بے نقاب کرنے کے حوالے سے اعلیٰ سطحی سفارتی وفد نے بہترین کاوشیں کی ہیں اور دنیا کو پاکستان کے نقطہ نظر سے آگاہ کرنے کے لئے بھرپور اور واضح موقف پیش کیا ہے۔ پاکستان کے دفاع کی خاطر پوری کشمیری قوم بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ بھارتی میڈیا نے جنگی جنون کو ہوا دی جب کہ پاکستانی وفد نے دنیا کو حقائق سے آگاہ کیا ہے۔ واشنگٹن، نیویارک، لندن اور اب برسلز کے دوروں سے عالمی سطح پر پاکستان کا مؤقف مؤثر انداز میں پیش ہوا۔ جس پہلگام حملے کو بنیاد بنا کر پاکستان پر الزام عائد کیا گیا، اس کا آج تک کوئی ثبوت پیش نہیں کیا گیا۔ پاکستان نے اس حملے کی واضح مذمت کی اور افسوس کا اظہار بھی کیا، لیکن اس کے باوجود بھارت نے بغیر کسی ثبوت کے الزامات عائد کیے۔ پاکستان کا مؤقف کسی کمزوری پر مبنی نہیں بلکہ مکمل طور پر حقائق پر مبنی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ عالمی برادری کو خطے میں قیام امن کے لیے مثبت کردار ادا کرنا ہو گا، کیونکہ جنوبی ایشیا میں جنگ نہیں، مکالمے اور تعاون کی ضرورت ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پاکستان کے بھارت کا انہوں نے وفد نے
پڑھیں:
پاکستان ایک روشن چراغ ہے جس کی لو سے دنیا چمک رہی ہے: مریم نواز
مریم نواز — فائل فوٹووزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ آج پاکستان اقوام عالم میں سر بلند ہے اور معاشی بلندیوں کی طرف گامزن ہے۔
انہوں نے یوم آزادی کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان جیسی بے مثال سر زمین عطا کرنے، آزاد سر زمین میں باوقار زندگی گزارنے کا موقع ملنے پر اللّٰہ کریم کا شکر بجا لاتے ہیں۔ الحمد للّٰہ رب العالمین، قوم کو 78واں یوم آزادی مبارک ہو۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ دنیائے اسلام کی پہلی ایٹمی طاقت بننے پر بے حد فخر ہے، شکر ادا کرتے ہیں۔ معرکہ حق میں کامیابی سے سرفراز ہونے پر اللّٰہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں۔
مریم نواز کا کہنا ہے کہ پاکستان ایک روشن چراغ ہے جس کی لو سے دنیا چمک رہی ہے۔ پاکستان ہماری آن، بان، شان ہے، پاکستان کے بغیر ہم کچھ بھی نہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ یوم آزادی پر علامہ اقبال، قائداعظم اور ان کے رفقا کار کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ہم آزادی کا دن مناتے ہوئے لاکھوں شہداء کو کیسے بھول سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یوم آزادی پر ہمیں بحیثیت پاکستانی اپنا احتساب کرنا ہوگا، پاکستان نے ہمیں عزت اور آزادی دی ہم نے ملک کو کیا دیا؟
ان کا کہنا ہے کہ خوشی ہے کہ قوم جاگ رہی ہے، سرحدوں پر جوان جاگ رہے ہیں۔