خیبرپختونخوا کے بجٹ سے متعلق پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب
اشاعت کی تاریخ: 12th, June 2025 GMT
خیبر پختونخوا کے بجٹ سے متعلق تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کرلیا گیا۔
ذرائع پی ٹی آئی نے کہا کہ اجلاس میں صوبے کے بجٹ کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی، پیٹرن ان چیف عمران خان سے بجٹ پر مشاورت کا موقع نہ دینے کا معاملہ بھی زیر بحث لایا جائے گا۔
پیٹرن ان چیف نے بجٹ پر مشاورت کا موقع نہ ملنے پر حکومت کو بجٹ پیش نہ کرنے کی ہدایت کی تھی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں حادثات کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق
کراچی:شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے افسوسناک حادثات کے نتیجے میں تین افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ لاشوں کو قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق بلوچ کالونی کے علاقے کشمیر کالونی نالے والے روڈ پر نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک 20 سالہ راہگیر جاں بحق ہوگیا۔
اطلاع ملنے پر چھیپا کے رضاکار موقع پر پہنچے اور لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا جہاں متوفی کی شناخت کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
دوسرا واقعہ ایف سی ایریا کے ایک اپارٹمنٹ میں پیش آیا جہاں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
چھیپا حکام کے مطابق متوفی کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی جہاں اس کی شناخت 40 سالہ اظہر احمد کے نام سے ہوئی۔
ادھر قیوم آباد میں جام صادق پل پر تیز رفتار ٹریلر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
ریسکیو اہلکاروں نے لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا جہاں متوفی کی شناخت 40 سالہ شکیل کے نام سے کی گئی۔