امریکہ: لائبریری کی کتاب میں ملی دادا، دادی کی 72 سال پرانی شادی کی تصویر پوتی کو واپس کردی گئی
اشاعت کی تاریخ: 12th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
امریکی ریاست مشی گن کی ایک لائبریری میں اُس وقت جذباتی لمحہ دیکھنے میں آیا جب ایک پرانی کتاب کے اوراق میں 1950ء کی دہائی کی شادی کی تصویر برآمد ہوئی، جو بالآخر اُس جوڑے کی پوتی تک پہنچا دی گئی۔
اسٹرلنگ ہائٹس پبلک لائبریری نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں بتایا کہ کتابوں کے عطیہ میں شامل ایک جلد کے اندر سے ایک 72 سال پرانی بلیک اینڈ وائٹ تصویر ملی، جس پر فرینک اینڈ جوزفین روگیریلو، نانا-نونو درج تھا۔ یہ تصویر لائبریری کے رضاکار نے دریافت کی۔
اس تصویر کی واپسی کا سفر اس وقت شروع ہوا جب سارہ روگیریلو نامی خاتون کی بچپن کی ایک پرانی دوست جس سے برسوں سے رابطہ نہیں تھا نے سوشل میڈیا پر لائبریری کی پوسٹ میں سارہ کو ٹیگ کیا، دوست نے خاندانی نام پہچان کر پوچھا کہ کیا یہ تمہارے بزرگ ہیں؟
سارہ نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ تصویر ان کے دادا دادی فرینک اور جوزفین روگیریلو کی ہے، جن کی شادی 26 ستمبر 1953ء کو ڈیٹرائٹ میں ہوئی تھی۔ ان کے دادا کا انتقال 2020ء میں اور دادی کا 2023ء میں ہوا۔ دونوں نے 67 برس ایک ساتھ گزارے۔
سارہ کا کہنا تھا کہ یہ تصویر ہمارے خاندان کے لیے اب کسی خزانے سے کم نہیں، نہ میں نے اور نہ ہی میرے والد نے اس نایاب تصویر کو پہلے کبھی دیکھا تھا۔ ہمیں تو علم ہی نہ تھا کہ ایسا کوئی لمحہ تصویر کی صورت محفوظ بھی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں اب اس تصویر کو فریم کرا کے اپنے گھر میں لگانا چاہتی ہوں کیونکہ یہ ایک خوبصورت اور ناقابلِ فراموش واقعہ ہے جس نے ہمیں ماضی سے جوڑ دیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
نائجیریا: شادی کی بس المناک حادثے کا شکار، 19 افراد ہلاک
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
شمالی نائجیریا میں شادی کی تقریب میں شریک ایک بس دریا میں گرنے سے کم از کم 19 خواتین اور بچے ہلاک ہوگئے، یہ بات ایک یونین اہلکار اور مقامی رہائشیوں نے اتوار کو بتائی۔
عالمی خبر ایجنسی کے مطابق نیشنل یونین آف روڈ ٹرانسپورٹ ورکرز کے اہلکار ابوبکر محمد نے بتایا کہ ڈرائیور نے ہفتہ کی شام ایک ایسے پل پر بس روکی تھی جو جزوی طور پر منہدم ہوچکا تھا، لیکن بس پیچھے کی طرف لڑھک کر دریا میں جاگری۔
اہلکار نے بتایا کہ یہ بس دلہن کو اس کے نئے شوہر کے گھر لے جانے والے قافلے کا حصہ تھی اور حادثہ زمفارا ریاست کے گاؤں “فَس” کے قریب پیش آیا۔ شبہ ہے کہ ڈرائیور ہینڈ بریک لگانا بھول گیا تھا۔
بس کا رخ پڑوسی ریاست کبی کے شہر جیگا کی طرف تھا۔ فَس گاؤں کے رہائشیوں نے بھی خواتین اور بچوں کی ہلاکت کی تصدیق کی۔
خیال رہے کہ نائجیریا میں خستہ حال سڑکوں پر ٹریفک حادثات عام ہیں۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال 9,570 حادثات میں 5,421 اموات ریکارڈ کی گئیں۔