وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز و ہیومین ریسورس ڈوویلپمنٹ چوہدری سالک حسین سے ان کے کوآرڈینیٹر خواجہ رمیض حسن نے ملاقات کی
اشاعت کی تاریخ: 12th, June 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جون2025ء) وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز و ہیومین ریسورس ڈوویلپمنٹ چوہدری سالک حسین سے ان کے کوآرڈینیٹر خواجہ رمیض حسن نے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے کہا کہ بجٹ 2025 2026 میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے قومی حکومت نے خصوصی کاوشیں کی ہیں انہوں نے کہا کہ معیشت میں استحکام کے لیے کچھ ریفارمز ابھی بھی ہورہی ہیں جن کے ثمرات جلد قوم کو ملیں گے۔(جاری ہے)
وفاقی وزیر نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے۔ موجودہ بجٹ تجاویز میں اوورسیز پاکستانیوں کے پراپرٹی مسائل، مقدمات کی پیروی ڈیجیٹل طریقہ کار کے تحت مکمل کروانے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جارہے ہیں جس کے تحت اوورسیز پاکستانیوں کو پیشی کے لیے پاکستان آنے کی ضرورت نہیں پڑے گی آن لائن ان کی حاضری اور پیروی قائم کیے گئے خصوصی اوورسیز کورٹس میں قابل قبول ہو گی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کوآرڈینیٹر خواجہ رمیض حسن نے کہا کہ وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین قوی ترقی کے لیے خصوصی وژن رکھتے کیں۔ ہنر مند نوجوانوں کے لیے بیرون ممالک ملازمت کے مواقع کی فراہمی وفاقی وزیر کا انقلابی اقدام ہے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے چوہدری سالک حسین وفاقی وزیر نے کہا کہ کے لیے
پڑھیں:
وزیرِ اعظم کیلئے سعودی عرب کا خصوصی پروٹوکول، سعودی فضائی حدود میں پہنچنے پر تاریخی استقبال
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیرِ اعظم پاکستان شہباز شریف کیلئے سعودی عرب کا خصوصی پروٹوکول، سعودی فضائی حدود میں پہنچنے پر تاریخی استقبال کیا گیا ۔
بجلی چوری روکنے سےریلوے کو 8 ماہ کے دوران کتنی بچت ہوئی ؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں
تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف کے طیارے کے سعودی فضائی حدود میں پہنچنے پر سعودی فضائیہ کے 92nd سکواڈرن پانچ F-15 Strike Eagle لڑاکا طیاروں نے وزیرِ اعظم کے جہاز کو حصار میں کنگ خالد ایئرپورٹ تک اسکورٹ کیا.
وزیرِ اعظم نے جہاز کے ریڈیو سے استقبال کرنے والے سعودی فضائیہ کے پائلٹس کا عربی میں شکریہ ادا کیا اور خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیر آلسعود اور ولی عہد سعودی عرب عزت مآب شہزادہ محمد بن سلمان کیلئے اس خصوصی استقبال کے حوالے سے شکریہ کا پیغام دیا.
ایک سال میں بینکوں کے ڈپازٹس 3685 ارب روپے بڑھے گئے