عیدالاضحی کے موقع پر ملک بھر سے قافلے بی بی پاکدامن لاہور جاتے ہیں جہاں مجالس عزا اور جلوس ہائے عزا میں شریک ہوتے ہیں، چار روز قبل لاہور سے واپسی پر بستی سرگانی کی ماتمی انجمن کی بس کو حادثہ پیش آیا تھا جس میں پانچ افراد شہید جبکہ متعدد زخمی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے وفد نے لیہ میں گزشتہ دنوں لاہور بی بی پاکدامن سے واپسی پر حادثے کا شکار ہونے والی بس کے شہداء کے لواحقین اور زخمیوں سے ملاقات کی، شہداء اور زخمیوں کا تعلق ضلع لیہ کے نواحی علاقے بستی سرگانی سے تھا، عیدالاضحی کے موقع پر ملک بھر سے قافلے بی بی پاکدامن لاہور جاتے ہیں جہاں مجالس عزا اور جلوس ہائے عزا میں شریک ہوتے ہیں، چار روز قبل لاہور سے واپسی پر بستی سرگانی کی ماتمی انجمن کی بس کو حادثہ پیش آیا تھا جس میں پانچ افراد شہید جبکہ متعدد زخمی ہیں۔ وفد میں سینیئر نائب صدر مجلس وحدت مسلمین عزاداری ونگ صفدر حسین خان، ممبر ضلعی امن کمیٹی لیہ سید محمد ثقلین زیدی، مجلس علمائے مکتب اہلیبیت کے رہنما علامہ ذوالفقار علی حیدری، سابق ضلعی صدر مجلس وحدت مسلمین ساجد حسین خان گشکوری، سابق ضلعی صدرایم ڈبلیو ایم لیہ جمیل حسین خان شامل تھے۔ ایم ڈبلیو ایم کے وفد نے شہداء کے لواحقین سے تعزیت کی اور بلندی درجات کی دعا کی جبکہ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی اور صحت کاملہ کی دُعا کی۔ 

.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

پاکستان اسپورٹس بورڈ نے ویٹ لفٹنگ حکام اور کھلاڑیوں پر پابندیاں عائد کر دیں

اسلام آبا د:

پاکستان اسپورٹس بورڈ نے ویٹ لفٹنگ حکام اور کھلاڑیوں پر پابندیاں عائد کر دیں۔

پی ایس بی نے پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن سے وابستہ متعدد کھلاڑیوں اور عہدیداروں پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ فیصلہ عالمی اینٹی ڈوپنگ ایجنسی (واڈا) اور انٹرنیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی کی جانب سے "آپریشن جاسمین" کے تحت ثابت شدہ اینٹی ڈوپنگ خلاف ورزیوں کے بعد کیا گیا ہے۔

جن افراد پر پابندی عائد کی گئی ہے ان میں شرجیل بٹ، عبد الرحمن، غلام مصطفیٰ، فرحان مجید، حافظ عمران بٹ (سابق صدر پی ڈبلیو ایف)، عرفان بٹ (کوچ) اور وقاص اکبر (کوچ) شامل ہیں۔

کھلاڑیوں اور کوچز پر ان کی بین الاقوامی پابندیوں کی مکمل مدت تک پابندی برقرار رہے گی، مذکورہ عہدیداران کو تمام کھیلوں سے متعلق سرگرمیوں سے چار سال کے لیے معطل کر دیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ فوری طور پر نافذالعمل ہے۔

یہ فیصلہ 2021 سے شروع ہونے والے واقعات کے بعد سامنے آیا ہے، جب متعدد کھلاڑیوں نے ڈوپ ٹیسٹ سے بچنے کی کوشش کی اور بعد میں ان کے ٹیسٹ مثبت آئے۔ اس کے نتیجے میں کئی معطلیاں ہوئیں جنہیں کھیلوں کی ثالثی عدالت نے 2025 کے اوائل میں برقرار رکھا۔

ترجمان پی ایس بی کے مطابق پابندی کا شکار افراد نااہلی کے خاتمے تک کسی بھی قسم کی کھیلوں کی سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

اس فیصلے کی نقول آئی او سی، او سی اے، آئی ڈبلیو ایف، اے ڈبلیو ایف، واڈا، آئی ٹی اے، سی اے ایس، پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن اور دیگر قومی و بین الاقوامی اداروں کو ارسال کر دی گئی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • برسوں سے نیشنل ایوارڈ نہ ملنے پر افسوس تھا، شاہ رخ کا اعتراف
  • پی ایس بی کی ہدایت، ویٹ لفٹنگ کے کچھ حکام اور کھلاڑیوں پر عارضی پابندیاں
  • پاکستان اسپورٹس بورڈ نے ویٹ لفٹنگ حکام اور کھلاڑیوں پر پابندیاں عائد کر دیں
  • وزیر داخلہ کی چودھری شجاعت حسین سے ملاقات، بہنوئی کے انتقال پر اظہار افسوس
  • وحدت ایمپلائزونگ سندھ کی صوبائی شوریٰ کا اجلاس، کاشف نقوی صوبائی صدر منتخب 
  • سابق وزیراعلیٰ سندھ آفتاب شعبان میرانی کا انتقال: زرداری،  شہباز‘مراد شاہ کا افسوس
  • علامہ قاضی نادر علوی مجلس علماء مکتب اہلبیت جنوبی پنجاب کے صدر منتخب 
  • افغان بستی میں چور گینگ رنگے ہاتھوں گرفتار
  • بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے وینکٹیشور سوامی مندر میں بھگدڑ، 10 افراد ہلاک
  • ملتان یونیورسٹی اور لیجنڈ انسٹیٹیوٹ کے طلباء و اساتذہ کا ملتان گیریژن کا دورہ، شہداء کو خراجِ عقیدت اور پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا