Nawaiwaqt:
2025-07-28@18:38:24 GMT

جعفر ایکسپریس ٹیکسلا میں حادثے کا شکار ، ٹریفک معطل

اشاعت کی تاریخ: 12th, June 2025 GMT

جعفر ایکسپریس ٹیکسلا میں حادثے کا شکار ، ٹریفک معطل

پاکستان ریلوے کی ٹرین جعفر ایکسپریس ٹیکسلا میں مارگلہ ٹنل کے قریب حادثے کا شکار ہو گئی .جس کے باعث ٹریک پر ٹریفک معطل ہو گئی۔حکام کے مطابق جعفر ایکسپریس پشاور سے کوئٹہ جا رہی تھی. ٹیکسلا میں بوگی پٹڑی سے اتر گئی .حادثے کے دوران بوگی کا دروازہ بھی ٹوٹ گیا۔حادثے میں کسی قسم کا کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔ ریلوے عملہ اور سکیورٹی اہلکار فوری موقع پر پہچنچ گئے اور ریلوے ٹریک کی بحالی کا کام شروع کر دیا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

صحافی اور ٹریفک پولیس سے بدتمیزی کرنے والے ایف بی آر افسر کو معطل کردیا گیا، فیصل واوڈا

سینیٹر فیصل واوڈا : فائل فوٹو 

سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ کراچی میں صحافی اور ٹریفک پولیس سے بدتمیزی کرنے والے ایف بی آر افسر کو معطل کردیا گیا۔

اپنے بیان میں سینیٹر فیصل واوڈا نے چیئرمین ایف بی آر کی جانب سے ایف بی آر افسر کی برطرفی کی کارروائی کا آغاز کرنے کی تعریف کی ہے۔

فیصل واوڈا کا ٹریفک پولیس، صحافی سے بدتمیزی کرنیوالے ایف بی آر افسر کیخلاف کارروائی نہ ہونے پر افسوس

کراچی کی سڑک پر بغیر نمبر پلیٹ والی گاڑی پر گھومنے والے ایف بی آر افسر کی ٹریفک پولیس اور صحافی سے بدتمیزی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ ویلڈن چئیرمین ایف بی آر، یہ آپ کی نیک نیتی کا اظہار ہے،  چیئرمین ایف بی آر اچھا کام کرنا چاہتے ہیں مگر جب آوے کا آوا بگڑا ہو تو تھوڑا وقت لگتا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں کراچی کی سڑک پر بغیر نمبر پلیٹ والی سرکاری گاڑی میں گھومنے والے ایف بی آر افسر کی صحافی اور ٹریفک پولیس کے اہلکاروں سے بدتمیزی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

جس پر گزشتہ روز سینیٹر فیصل واوڈا نے ایف بی آر افسر کو ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • جیکب آباد، ریلوے ٹریک پر دھماکا، جعفر ایکسپریس کو جزوی نقصان
  • راولپنڈی سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس کے قریب دھماکا، 3 بوگیاں پٹری سے اُتر گئیں.
  • شکارپور: ریلوے ٹریک پر دھماکا، جعفر ایکسپریس کی 3 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں
  • شکارپور میں ریلوے ٹریک پر دھماکا، جعفر ایکسپریس کی 3 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں
  • جیکب آباد: ریلوے ٹریک پر دھماکا، جعفر ایکسپریس کی 3 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں
  • جیکب آباد؛ ریلوے ٹریک پر دھماکا، جعفر ایکسپریس کی بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں
  • ریلوے ٹریک پر ایک اور دھماکہ، جعفر ایکسپریس پھر سے حادثے کا شکار ہوگئی
  • رنگ روڈ پر افسوسناک ٹریفک حادثہ، پٹرولنگ آفیسر معطل
  • سعودی عرب میں خوفناک ٹریفک حادثے میں 7 پاکستانی عمرہ زائرین جاں بحق
  • صحافی اور ٹریفک پولیس سے بدتمیزی کرنے والے ایف بی آر افسر کو معطل کردیا گیا، فیصل واوڈا