کوئٹہ: زلزلے کے جھٹکے، شدت 2.8 ریکارڈ
اشاعت کی تاریخ: 12th, June 2025 GMT
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2025ء)کوئٹہ کے قریب زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جانے کے بعد علاقہ مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ گھروں سے باہر نکل آئے۔
(جاری ہے)
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 2.8 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی گہرائی 23 کلو میٹر تھی۔زلزلہ پیماء مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز کوئٹہ سے 75 کلو میٹر شمال مشرق میں تھا۔خیال رہے کہ اس سے قبل گزشتہ رات کراچی کے علاقے قائد آباد میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، جس کی شدت 2.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے
پڑھیں:
کوئٹہ : حوالہ ہنڈی اور غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 5 ملزمان گرفتار
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی ( ایف آئی اے ) نے کوئٹہ میں کارروائی کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی اور غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے بلوچستان زون کوئٹہ اور چمن کےمختلف علاقوں سے حوالہ ہنڈی اور غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان میں اکمل خان، سیف اللہ، بشیر احمد، عبدالقیوم اور عبداللہ شامل ہیں جن سے کے قبضے سے 6 لاکھ 84 ہزار پاکستانی روپے برآمد ہوئے۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزمان سے230.5ملین ایرانی ریال،1لاکھ 35 ہزار سےزائد افغانی 700 امریکی ڈالر، 200 سعودی ریال اور 150آسٹریلین ڈالر بھی برآمد ہوئے۔ترجمان کے مطابق ملزمان سےچیک بکس،حوالہ ہنڈی سےمتعلق رسیدیں،بینک ڈیپازٹ سلپس بھی برآمد ہوئیں۔