ڈاکٹر عاصمہ ربانی نے فلپائن میں سفیر کی ذمہ داریاں سنبھال لیں
اشاعت کی تاریخ: 12th, June 2025 GMT
اسلام آباد:
ڈاکٹر عاصمہ ربّانی نے فلپائن میں پاکستانی سفیر کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈاکٹر عاصمہ ربّانی نے فلپائن کے صدر فرڈی نینڈ آر مارکوس جونیئر کو سفیرِ کی حیثیت سے اپنی اسناد پیش کیں اور ذمہ داری سنبھالی۔
اس موقع پر فلپائنی صدر فرڈی نینڈ مارکوس جونیئر نے پاکستانی سفیر سے گفتگو میں پاکستان کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے، تجارت، سرمایہ کاری اور بین الاقوامی فورمز پر تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔
پاکستانی سفیر کو اس موقع پر خصوصی گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان
پڑھیں:
اورنگی نمبر 4میں سفیر اسپتال سیل
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر ضلع غربی نے سپریم کورٹ کے احکامات کے خلاف ورزی پر اورنگی ٹاؤن سیکٹر نمبر 4 میں واقع سفیر اسپتال اور اس حدود میں قائم نجی اسکول کو سیل کردیا۔ اسپتال اور اسکول فلاحی زمین پر قائم تھے جہاں کمرشل سرگرمیاں کی جا رہی تھیں ڈی سی غربی علی ذوالفقار میمن کو شکایت موصول ہوئی تھی کہ اورنگی ٹاؤن نمبر 4 میں واقع فلاحی زمین پر قائم سفیر اسپتال اور اسکی حدود میں قائم نجی اسکول کو کمرشل بنیادوں پر چلایا جارہاہے۔