ملک بھر میں بارشوں سے متعلق بڑی پیشگوئی
اشاعت کی تاریخ: 12th, June 2025 GMT
محکمہ موسمیات نے 13 سے 16 جون کے دوران ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش اور جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ کے تمام اضلاع میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات نے کہا کہ مرطوب ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں، مغربی ہواؤں کے اس سلسلے کا 13جون سے بالائی علاقوں پر اثر انداز ہونے کا امکان ہے جس کے نتیجے میں 13 سے 16 جون کے دوران کشمیر ، گلگت بلتستان ، مری گلیات ، سوات اور مانسہرہ میں بارش متوقع ہے۔
بٹگرام ، مالاکنڈ ، شانگلہ ، کوہستان ، ایبٹ آباد میں بھی وقفے وقفے سے بارش ہوسکتی ہے جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری بھی متوقع ہے۔
13 سے 16 جون کے دوران اسلام آباد ، راولپنڈی ، اٹک ، چکوال ، جہلم ، میانوالی ، سرگودھا میں بھی بارش کا امکان ہے، جبکہ منڈی بہاالدین ، گوجرانوالہ ، گجرات ، سیالکوٹ ، ناروال ، لاہور ، جھنگ ، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ۔ اسی طرح ہری پور ، پشاور ، مردان ، صوابی ، نوشہرہ ، چارسدہ ، مہمند ، خیبر ، کرم ، کوہاٹ ، کرک ، ڈی آئی خان ، وزیرستان ، ، ژوب ، بارکھان ، موسیٰ خیل میں بھی چار روز کے دوران بارش ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ کے تمام اضلاع میں آندھی ، جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ سندھ، جنوبی پنجاب، بلوچستان میں گرد آلود ہوائیں اورآندھی چلے گی، اسلام آباد، کشمیر، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے، مری، گلیات، مانسہرہ، سوات کی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: محکمہ موسمیات کے دوران
پڑھیں:
شہر قائد میں آئندہ ایک ہفتے تک تیز بارش کا کوئی امکان نہیں
محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ شہر قائد میں آئندہ ایک ہفتے تک تیز بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں بادلوں کا بسیرا ہے اور سمندری ہوائیں 18 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں لیکن آئندہ ایک ہفتے تک تیز بارش کا کوئی امکان نہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں صبح اور رات کے اوقات میں بوندا باندی کا امکان ہے، آئندہ چند روز مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ موسم مرطوب رہے گا۔