پاکستان میں ترقیاتی منصوبوں اور تعاون پر شہباز شریف کا اماراتی قیادت سے اظہار تشکر
اشاعت کی تاریخ: 12th, June 2025 GMT
فوٹو: اماراتی میڈیا
متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے وزیراعظم شہباز شریف نے ملاقات کی ہے، ملاقات میں شیخ طحنون بن زاید، شیخ حمدان بن محمد اور دیگر اعلیٰ حکام شریک تھے۔
پاکستان میں ترقیاتی منصوبوں اور تعاون پر شہباز شریف نے اماراتی قیادت سے اظہار تشکر کیا، وزیر اعظم شہباز شریف نے عالمی استحکام کیلئے اماراتی صدر کی کاوشوں اور سفارت کاری کو سراہا۔
اماراتی میڈیا کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان قصر الشاطی میں ملاقات ہوئی، ملاقات میں علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں خطے اور دنیا میں امن و استحکام پر زور دیا گیا، دونوں رہنماؤں نے باہمی مفادات اور ترقیاتی اہداف پر مشترکہ عزم کا اظہار کیا۔
دونوں رہنماؤں نے اقتصادی، سرمایہ کاری اور ترقیاتی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: شہباز شریف
پڑھیں:
شہباز شریف کی جاتی امرا آمد، نواز شریف سے ملاقات
جاتی امرا میں سربراہ مسلم لیگ نون و سابق وزیراعظم سے موجودہ وزیراعظم کی ملاقات میں دونوں راہنماؤں کے مابین پارٹی امور اور حکومتی پالیسیوں پر مشاورت کی گئی۔ وزیر اعظم نے صدر مسلم لیگ نون کو حالیہ حکومتی اقدامات پر بریفنگ دی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف کی جاتی امرا آمد، سربراہ مسلم لیگ نون و سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق دونوں راہنماؤں کے درمیان ملاقات میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شہباز شریف اور نواز شریف کے مابین پارٹی امور اور حکومتی پالیسیوں پر مشاورت کی گئی۔ وزیر اعظم نے نواز شریف کو حالیہ حکومتی اقدامات پر بریفنگ دی، نواز شریف نے شہباز شریف کو قومی معاملات پر راہنمائی فراہم کی۔