data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نئی دہلی: بھارت کی ریاست گجرات کے شہر احمد آباد میں ائرپورٹ کے قریب لندن کے لیے اڑان بھرتے ہی گرکر تباہ ہونےوالے ائرانڈیا کے طیارے کا ایک مسافر معجزانہ طور پر زندہ بچ گیا۔ شہری آبادی پر گر کر تباہ ہونے والے طیاری میں 230 مسافر اور عملے کے 12 ارکان سوار تھے جن میں سے 200 سے زاید لوگ ہلاک ہوگئے ہیں۔

 

انڈیا ٹوڈے کے مطابق لندن جانے والے ائراندیا کے بوئنگ 787 جہاز میں 169 بھارتی، 53 برطانوی، ایک کینیڈین اور 7 پرتگالی شہری سوار تھے اور جہاز کے پائلٹ نے اڑان بھرتے ہی ’’مے ڈے‘‘ کی کال دی تھی۔

ائرانڈیا کی فلائٹ ’اے آئی 171‘ کی سیٹ نمبر ’11 اے‘ پر بیٹھا رامیش ویشواس کمار بچراواڑا اس خوفناک حادثے میں معجزانہ طور پر زندہ بچ گیا، 38 سالہ رامیش ویشواس ایمرجنسی گیٹ کے بالکل پیچھے والی سیٹ نمبر 11-A پر بیٹھا تھا۔

سوشل میڈیا پر ایک وڈیو وائرل ہے جو حادثے کے چند ہی لمحے بعد بنائی گئی جس میں رامیش کمار کو ایمبولینس کی جانب چلتے ہوئے دکھایا جاسکتا ہے جبکہ آس پاس موجود لوگ ان سے حادثے سے متعلق پوچھ رہے ہیں۔

احمد آباد کے پولیس کمشنر جی ایس ملک نے خبر رساں ادارے اے این آئی کو بتایا کہ ائرانڈیا کے طیارہ حادثے میں ایک مسافر زندہ بچا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس کو سیٹ 11 اے کا مسافر زندہ حالت میں ملا ہے جسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں اس کو طبی امداد دی جارہی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں پولیس افسر نے مزید کہا کہ طیارہ رہائشی علاقے میں گرا ہے، اس لیے اموات میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

بھارتی ویاگرا گولیوں کی بڑی کھیپ کراچی اسمگلنگ کی کوشش ناکام

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ نے موچکو چیک پوسٹ پر ایک کارروائی میں بلوچستان سے کراچی آنے والی مسافر بس کے ذریعے اسمگل شدہ اشیاء منتقل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔حکام نے بلوچستان سے آنے والی مسافر بس نمبر ایل ای ایس 5724 کی تلاشی کے دوران خفیہ خانوں سے چھوٹے دانوں کی صورت 9 کلوگرام اسمگل شدہ چاندی اور مختلف برانڈز کی 8 ہزار بھارتی ویاگرا ٹیبلٹس برآمد کرلیں۔

پاکستان کسٹمز کے ترجمان کے مطابق برآمد ہونے والی اسمگل شدہ چاندی، ویاگرا ٹیبلٹس اور مسافر بس کی مجموعی مالیت 3 کروڑ 15 لاکھ روپے ہے۔ کسٹمز حکام نے مقدمہ درج کرکے بس سمیت برآمد ہونے والی اشیاء کو ضبط کرلیا ہے۔بلوچستان سے آنے والی بس سے دوران تلاشی 9 کلو اسمگل شدہ چاندی اور 8 ہزار ویاگرا کی گولیاں برآمد۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور میں بوتلوں سے بھرا ٹرک رکشے پر اُلٹ گیا، 4 افراد جاں بحق
  • پاکستان کرکٹ زندہ باد
  • ٹنڈو جام: حیدرآباد میرپور ہائی وے پر ہونے والے حادثے میں زخمی وجاں بحق افراد
  • اے ایس ایف کی پشاور، ملتان میں کامیاب کارروائی، مسافروں سے 1.5 کلو منشیات برآمد
  • اے ایس ایف کا کامیاب آپریشن، 1.5 کلو منشیات ضبط
  • ماڑی پور میں اسکول سے واپسی پرٹریفک حادثے میں طالبعلم جاں بحق
  • کھارادر میں رہائشی عمارت کی لفٹ گرنے سے 10 افراد زخمی
  • بھارتی ویاگرا گولیوں کی بڑی کھیپ کراچی اسمگلنگ کی کوشش ناکام
  • میکسیکو: امریکی ائر لائن کے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ
  • میکسیکو میں امریکی طیارے کی ہنگامی لینڈنگ