شہری نے بیٹے کے اعضاء عطیہ کردیئے، 5 افراد کو نئی زندگی مل گئی
اشاعت کی تاریخ: 12th, June 2025 GMT
مردان ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جون 2025ء ) صوبہ خیبرپختونخواہ کے علاقہ مردان میں شہری نے بیٹے کے اعضاء عطیہ کردیئے جن سے 5 افراد کو نئی زندگی مل گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جب حادثے میں زخمی بیٹے کے زندہ بچنے کی امید نہ رہی تو شہری نے اپنی زندگی کا یہ اہم ترین فیصلہ کیا اور اپنے بیٹے کو ہمیشہ دوسروں میں زندہ رکھنے کے لیے اس کے اعضاء عطیہ کردیئے، شہری کے اس جذبے سے 5 افراد کو نئی زندگی مل گئی۔
بتایا گیا ہے کہ مردان کے علاقے رستم بازار کا رہائشی نورداد اپنے گھرکے قریب آٹاچکی چلاتا ہے جس سے ان کا گزر بسر ہوتا ہے، 31 مئی کو ایک گاڑی نے اس کے بیٹے اور نویں جماعت کے طالب علم 14 سالہ جواد خان کو سکول جاتے وقت ٹکر ماردی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا، شہری نے بیٹے کو فوری ہسپتال منتقل کیا اور اس کی جان بچانے کے لیے کئی ہسپتالوں کے چکر لگائے، تاہم جواد کے زندہ بچنے کی کوئی امید باقی نہ رہی اور ڈاکٹروں نے اسے وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا۔(جاری ہے)
معلوم ہوا ہے کہ بیٹے کے زندہ بچنے کی تمام امیدیں ختم ہونے پر جواد کے باپ نے ضرورت مند مریضوں کا خیال کرتے ہوئے اس کے اعضا ء عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا، اس سلسلے میں تمام تر قانونی کارروائی مکمل کی گئی جس کے بعد شہری نے اپنے بیٹے کی دونوں آنکھیں، جگر اور گردے عطیہ کردیئے جس سے 5 اجنبی انسانوں کو نئی عطا ہوئی۔ بتایا جارہا ہے کہ 7 جون کو جواد کی تدفین کردی گئی تاہم مرحوم کے دیگر گھر والے اس کے اعضاء عطیہ کیے جانے پر مطمئن ہیں جب کہ محلہ داروں اور پڑوسیوں نے بھی جواد کے اہل خانہ کے اس فیصلے کو سراہا اور اس کو قابلِ فخر اقدام قرار دیا، جواد کے دادا نے حکومت سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ میرا پوتا تو روڈ حادثے میں اپنی جان کھوبیٹھا لیکن دیگر شہریوں کو اس سے محفوظ رکھنے کے لیے رستم میں بائی پاس روڈ بنایا جائے جس سے حادثات سے بچاؤ ممکن ہوگا۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کے اعضاء عطیہ عطیہ کردیئے جواد کے بیٹے کے نے بیٹے کو نئی
پڑھیں:
سابق چیف جسٹس جواد ایس خواجہ نے وزیراعظم کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی
اسلام آباد:
ملٹری کورٹ کی جانب سے 45 دن میں اپیل کا حق دینے کے معاملے میں قانون سازی نہ ہونے پر سابق چیف جسٹس جواد ایس خواجہ نے وزیراعظم کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق چیف جسٹس نے درخواست وکیل خواجہ احمد حسین کے توسط سے سپریم کورٹ میں دائر کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے 7 مئی کو ملٹری کورٹ کیس کا فیصلہ سنایا، سپریم کورٹ نے 45 دن میں ملٹری کورٹ سے سزا یافتہ ملزمان کو اپیل کا حق دینے کا حکم دیا۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ 45 دن گزرنے کے باوجود حکومت نے اپیل کا حق دینے کی قانون سازی نہیں کی، عدالتی فیصلہ پر عمل نہ کرنے پر وزیر اعظم کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔
Tagsپاکستان