ماہرہ خان نے لندن میں پیش آئے ہراسانی کے واقعے پر خاموشی توڑ دی
اشاعت کی تاریخ: 13th, June 2025 GMT
پاکستان شوبز کی اداکارہ ماہرہ خان کو لندن میں اپنی نئی فلم لو گرو کے ایک پروموشنل ایونٹ کے دوران انتہائی ناخوشگوار صورت حال کا سامنا کرنا پڑا تھا جس پر اب ماہرہ نے لب کشائی کر دی ہے۔
یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ ہمایوں سعید کے ہمراہ لندن کے علاقے الفورڈ میں واقع انڈو-پاک سپر مارکیٹ میں مداحوں سے ملنے اور فلم کی تشہیر کے لیے پہنچیں تھیں۔ تاہم میٹ اینڈ گریٹ کے دوران صورتحال بگڑ گئی کیونکہ انتظامات ناقص تھے اور بھیڑ قابو سے باہر ہو گئی۔
واقعے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں دیکھا گیا کہ ماہرہ خان ہجوم میں پھنس گئیں اور ایک سیکیورٹی گارڈ کے غیر مناسب انداز سے قریب آنے پر وہ پریشان ہو گئیں۔ عوام نے اس پر انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ ایسے میں ہمایوں سعید نے موقع پر پہنچ کر ماہرہ کو تحفظ دیا اور ہجوم کو پیچھے ہٹایا۔
حال ہی میں ماہرہ خان اور ہمایوں سعید نے ایک نجی ٹی وی پروگرام میں اس واقعے پر بات کی ہے۔ ماہرہ نے کہا کہ وہ ایک مضبوط عورت ہیں اور عام طور پر مدد مانگتی نہیں، لیکن ہمایوں سے ان کی خاص سمجھ بوجھ ہے۔ جب وہ پریشان ہوئیں تو ہمایوں نے فوراً ان کی کیفیت کو محسوس کیا اور مدد کو آئے۔
ہمایوں سعید نے کہا کہ وہ ہر اس خاتون کی مدد کریں گے جو کسی بھی مشکل میں ہو، صرف ماہرہ ہی کی نہیں۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ہمایوں سعید ماہرہ خان
پڑھیں:
لندن جانے والی ٹرین میں چاقو حملہ، 10 افراد زخمی، 2 گرفتار
ہفتے کی شام لندن جانے والی ایک ٹرین میں بڑے پیمانے پر چاقو سے حملے کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہو گئے، جن میں سے 9 کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ پولیس نے واقعے میں ملوث 2 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔
برطانوی ٹرانسپورٹ پولیس کے مطابق یہ ٹرین شمال مشرقی شہر ڈانکاسٹر سے لندن کے کنگز کراس اسٹیشن جا رہی تھی، یہ ایک مصروف راستہ ہے جس پر عام طور پر مسافروں کا ہجوم رہتا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: امریکی ریاست مشی گن کے وال مارٹ اسٹور میں چاقو سے حملہ، 11 افراد زخمی
یہ افسوسناک واقعہ شام 7 بج کر 30 منٹ پر اس وقت پیش آیا جب ٹرین پیٹر بورو اسٹیشن سے روانہ ہوئی۔
عینی شاہدین کے مطابق ایک شخص بڑے چاقو کے ساتھ ٹرین میں داخل ہوا اور اچانک حملہ شروع کر دیا۔ ایک مسافر نے دی ٹائمز سے گفتگو میں بتایا کہ ہر طرف خون ہی خون تھا، لوگ بیت الخلا میں چھپنے کی کوشش کر رہے تھے جبکہ کچھ بھاگتے ہوئے ایک دوسرے پر گر رہے تھے۔
برطانوی ٹرانسپورٹ پولیس کے مطابق انسدادِ دہشت گردی پولیس بھی تحقیقات میں مدد کر رہی ہے تاکہ واقعے کے محرکات اور وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیے: آسٹریلیا: چاقو حملے کا ایک اور واقعہ، 16 سالہ حملہ آور کو ہلاک کردیا
برطانوی وزیرِ اعظم کیئر اسٹارمر نے واقعے کو افسوسناک اور ہولناک قرار دیا۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا، میری ہمدردیاں تمام متاثرہ افراد کے ساتھ ہیں، اور میں ہنگامی سروسز کے عملے کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے فوری کارروائی کی۔ علاقے میں موجود شہری پولیس کی ہدایات پر عمل کریں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
امریکا چاقو حملہ لندن