ماہرہ خان نے لندن میں فلم کی پروموشن کے دوران پیش آنے والے ناخوشگوار واقعے پر خاموشی توڑ دی۔

اداکارہ ماہرہ خان اور ہمایوں سعید اپنی نئی فلم لو گُرو کی پروموشن کے سلسلے میں امریکا، لندن، دبئی اور پاکستان کے مختلف شہروں میں مداحوں سے ملاقات کر چکے ہیں تاہم لندن کے ایک مقام پر منعقدہ میٹ اینڈ گریٹ تقریب میں بدنظمی کی وجہ سے ایک ناخوشگوار واقعہ پیش آیا۔

اس تقریب کے دوران ماہرہ خان ہجوم میں پھنس گئیں اور ایک سیکیورٹی گارڈ ان کے حد سے زیادہ قریب آگیا، جس سے وہ واضح طور پر غیرمحفوظ اور بےچین محسوس کر رہی تھیں۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی، جس پر شائقین اور صارفین نے منتظمین کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا کہ اتنی بڑی اسٹار کےلیے مناسب سیکیورٹی انتظامات کیوں نہیں کیے گئے۔

اسی دوران ہمایوں سعید نے صورتحال کو بھانپتے ہوئے ماہرہ خان کو ہجوم سے بچانے کےلیے خود سامنے آئے اور انہیں شیلڈ کیا، انہوں نے موقع پر موجود افراد کو بھی ڈانٹا جو ہنگامہ کر رہے تھے۔

بعد ازاں دونوں فنکار نجی ٹی وی کے پروگرام میں مہمان بنے جہاں ماہرہ خان نے اس واقعے پر سوال کے جواب میں کہا کہ میں ایک مضبوط عورت ہوں اور جب کسی مشکل میں ہوتی ہوں تو عام طور پر کسی کی طرف نہیں دیکھتی، میں ایسے ظاہر کرتی ہوں جیسے مجھے کسی کی مدد کی ضرورت نہیں لیکن اُس وقت ہمایوں وہاں موجود تھے جب میری نظریں اُن سے ملیں تو بغیر کچھ کہے میں اپنا عدم اطمینان اُن تک پہنچا سکی اور ہمایوں فوراً میری مدد کو آ گئے۔

ہمایوں سعید نے بھی گفتگو میں کہا کہ میں نے محسوس کیا کہ ماہرہ غیر محفوظ محسوس کر رہی ہیں اور اگر کسی بھی عورت کو ایسی صورتحال کا سامنا ہو تو میں ضرور مداخلت کروں گا چاہے وہ ماہرہ ہو یا کوئی اور۔

Post Views: 3.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ماہرہ خان

پڑھیں:

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرے ٹی ٹوئنٹی سے قبل بین آسٹن کی یاد میں خاموشی

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ سے قبل بین آسٹن کی یاد میں ایک منٹ خاموشی اختیار کرکے انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا۔

میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان میچ کے باقاعدہ آغاز سے قبل ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

For Ben ❤️ pic.twitter.com/FoEMoQZpUt

— Cricket Australia (@CricketAus) October 31, 2025

اس دوران بین آسٹن کی تصویر میدان میں لگی بڑی اسکرین پر چلائی گئی۔

A minute of silence was observed at the MCG following the tragic passing of Ben Austin ❤️ pic.twitter.com/xly79nAgcg

— cricket.com.au (@cricketcomau) October 31, 2025

یاد رہے کہ 17 سالہ بین آسٹن میلبرن میں نیٹس میں پریکٹس کے دوران سر پر گیند لگنے سے شدید زخمی ہوگئے تھے۔

انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔

گزشتہ روز آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان دوسرے سیمی فائنل میچ سے قبل بھی بین آسٹن کو خراج تحسین پیش کیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • جسٹس ہمایوں دلاور کیخلاف سوشل میڈیا مہم کا معاملہ، جسٹس منہاس نے کیس سننے سے معذرت کرلی
  • یوٹیوبر رجب بٹ کے افیئرز پر والدہ نے خاموشی توڑ دی، بیٹے کے عمل پر اہم بیان دے دیا
  • افغانستان کے ہندوکش خطے میں 6.3 شدت کا زلزلہ، 7 افراد جاں بحق، 150 زخمی
  • برطانیہ: ٹرین میں چاقوزنی کی واردات، 10 افراد زخمی، 9 کی حالت تشویشناک
  • برطانیہ میں ٹرین پر چاقو سے حملہ، 10 افراد زخمی، دو مشتبہ حملہ آور گرفتار
  • برطانیہ کی ٹرین میں چاقو حملہ، 10 افراد زخمی، 9 کی حالت تشویشناک
  • لندن جانے والی ٹرین میں چاقو حملہ، 10 افراد زخمی، 2 گرفتار
  • کراچی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، محکمہ موسمیات
  • بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرے ٹی ٹوئنٹی سے قبل بین آسٹن کی یاد میں خاموشی
  • ماہرہ کے بعد صبا قمر پر بھی بوٹوکس کروانے کے الزامات لگ گئے