ٹریفک حادثے میں صوبائی وزیر جام خان شورو کا بھائی ڈرائیور سمیت زخمی
اشاعت کی تاریخ: 13th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ہٹری بائی پاس کے قریب صوبائی وزیر جام خان شورو اور میئر کاشف شورو کے چھوٹے بھائی روڈ حادثے میں ڈرائیور سمیت زخمی ہوگئے جنہیں فوری طورپر سول ہسپتال حیدرآباد منتقل کردیا گیا۔ہٹڑی بائی پاس کے قریب کار اور ٹرک کے درمیان تصادم میں کار میں سوار مہران خان شورو جوکہ صوبائی وزیر جام خان شورو اور میئر کاشف شورو کے بھائی ہیں ڈرائیور سمیت زخمی ہوگئے، جنہیں سول ہسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے جہاں ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی: پولیس مقابلوں میں ایک ڈاکو ہلاک، 5 گرفتار
فائل فوٹوکراچی میں پولیس مقابلوں میں ایک ڈاکو ہلاک اور 5 کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق فیڈرل بی ایریا اور سرجانی میں پولیس نے مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو ہلاک کردیا اور 2 زخمیوں سمیت 5 کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق فیڈرل بی ایریا بلاک 15میں پولیس مقابلہ ہوا ، فائرنگ کے تبادلے میں 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیے گئے، گرفتار ملزمان سے 2 پستول اور موٹر سائیکل برآمد کی گئی جبکہ زخمی ہونے والا ڈاکو فیاض اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا۔
کراچی میں رات گئے مختلف مبینہ پولیس مقابلوں میں 8 ڈاکوئوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے جس میں5 زخمی بھی شامل ہیں۔
پولیس نے بتایا کہ سرجانی خدا کی بستی میں ڈاکوؤں سے ہونے والے مقابلے میں زخمی ڈاکو سمیت اور اس کے 3 ساتھیوں کو گرفتار کرلیا گیا جن سے 3 پستول، موٹرسائیکل اور چھینا گیا سامان ملا ہے۔