پاکستان اور یو اے ای کے درمیان معاشی تعاون کے فروغ کے لیے اعلیٰ سطحی اجلاس
اشاعت کی تاریخ: 13th, June 2025 GMT
وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق نائب وزیرِاعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں متحدہ عرب امارات میں ہونے والے پاکستان-یو اے ای مشترکہ وزارتی کمیشن (JMC) کے 12ویں اجلاس کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:متحدہ عرب امارات اس سال 10 لاکھ ملازمتیں فراہم کرے گا
اجلاس میں نائب وزیرِاعظم کے دفتر سے معاونِ خصوصی، اقتصادی امور، تجارت، بحری امور، داخلہ، بین الصوبائی رابطہ، قومی ورثہ، اور صحت کے وفاقی سیکریٹریز سمیت وزارت خارجہ، اوورسیز پاکستانی، خزانہ، ریلوے، دفاع اور سیاحت سے تعلق رکھنے والے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
اجلاس میں پاک-یو اے ای تعلقات کو مضبوط بنانے، جاری تعاون کو باضابطہ بنانے، نئے شعبوں میں شراکت داری تلاش کرنے اور ترجیحی شعبہ جات میں یو اے ای کی سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اس موقع پر پاکستان کی جانب سے متحدہ عرب امارات کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسحاق ڈار پاکستان مشترکہ وزارتی کمیشن یو اے ای.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسحاق ڈار پاکستان مشترکہ وزارتی کمیشن یو اے ای یو اے ای
پڑھیں:
الخدمت فاؤنڈیشن کے تعاون سے اہل فلسطین کیلیے مزید امدادی سامان غزہ روانہ
لاہور:الخدمت فاؤنڈیشن کے تعاون سے این ڈی ایم اے کی زیر سرپرستی اہل فلسطین کے لیے مزید امدادی سامان غزہ روانہ کردیا گیا۔
حکومت پاکستان نے این ڈی ایم اے کے تحت غزہ کے لیے مزیدامدادی سامان روانہ کردیا۔ اہل فلسطین کے لیے امداد کی یہ نئی کھیپ الخدمت فاؤنڈیشن کے تعاون سے لاہور سے غزہ کے لیے روانہ کی گئی ہے۔
علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیر پور ٹ لاہور سے 100 ٹن سامان پر مشتمل مجموعی طور پر22ویں کھیپ بذریعہ خصوصی پروازروانہ کی گئی، جس میں راشن بیگزبشمول آٹا، چاول،کوکنگ آئل، چنے، تیار کھانا اور ڈبہ بند فروٹ شامل ہیں۔
اب تک 22امدادی کھیپوں کے ذریعے بھیجی گئی امداد کا مجموعی وزن2127 ٹن ہے۔
سامان روانگی کی تقریب میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ، اس موقع پر حکومتی نمائندے اوراین ڈی ایم اے کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔
مریم نواز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانیوں کے دل فلسطینیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں ۔ غزہ کے بے گناہ مسلمانوں پر مظالم سے ہر حساس دل مضطرب ہے۔ امدادی سامان اہل پاکستان کی طرف سے غزہ کے عوام کے لیے پیغام محبت ہے ۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے سامان کی فوری روانگی یقینی بنانے پر این ڈی ایم اے اور دیگر فلاحی اداورں کی کوششوں کو سراہا اوران کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان اس مشکل وقت میں فلسطین کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور ان کی ضروریات کو پورا کرنے کی ہر ممکن کوشش کرے گا۔