پہلی بار بگ بیش لیگ میں شمولیت پر بابر اعظم نے کیا کہا؟
اشاعت کی تاریخ: 13th, June 2025 GMT
لاہور(سپورٹس ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بابر اعظم نے بگ بیش لیگ میں سڈنی سکسرز کی نمائندگی ملنے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ڈریسنگ روم میں اپنے فیورٹ کھلاڑیوں اسٹیو اسمتھ اور جوش ہیزل ووڈ کے ساتھ بیٹھنے کے لیے بیچین ہیں۔
ایکس پر شیئر کیے گئے اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ وہ ہمیشہ سے آسٹریلیا میں کھیلنا پسند کرتے ہیں لیکن بگ بیش لیگ میں اپنا ڈیبیو کرنا تو ایک بہت ہی خاص امر ہوگا۔
بابر اعظم نے کہا کہ وہ اس حوالے سے بہت پرجوش ہیں اور وہاں کھیلنے کا بیچینی سے منتظر ہوں۔
انہوں نے اپنے پرستاروں سے کہا کہ وہ جلد ہی ان کے لیے میدان میں جلوہ افروز ہوں گے۔
????️ ????’???? ???????????????????? ???????????????????????? ???????? ???????? ???????????????????????????? ???????????? ???????????????????????? ????????????????????????
We can’t wait to see @babarazam258 light up the SCG this Summer! ???? #BBL15 #sixers pic.
— Sydney Sixers (@SixersBBL) June 13, 2025
واضح رہے کہ بابر اعظم نے آسٹریلیا کی مشہور ٹی20 لیگ بگ بیش میں باقاعدہ شمولیت اختیار کر لی ہے۔ سڈنی سکسرز نے بابر کو 15ویں ایڈیشن کے لیے اپنی ٹیم کا حصہ بنایا ہے۔
مزید پڑھیں:وزیراعلیٰ سندھ نے بجٹ میں سرکاری ملازمین کے لیے کتنے ریلیف کا اعلان کیا؟
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
مفتاح اسماعیل کا لیگی رہنماؤں کے الزامات پر قانونی کارروائی کا اعلان
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)رہنما عوام پاکستان پارٹی کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے لیگی رہنماؤں کے الزامات پر قانونی کارروائی کا اعلان کردیا۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ن لیگ کے ایک سینیٹر اور ایم این اے نے مجھ پر الزامات لگائے، مجھ پر لگنے والے الزامات بے بنیاد ہیں،الزامات کا کوئی ثبوت ہے تو سامنے لایا جائے،ان کاکہناتھا کہ مجھے اس پروجیکٹ کے بارے میں علم بھی نہیں تھا، معاملہ 2019کا ہے، میں اس وقت جیل میں تھا۔
مفتاح اسماعیل نے کہاکہ وزیراعظم شہبازشریف کی 2شوگر ملز ہیں،چینی جان بوجھ کر ایکسپورٹ کرائی گئی، مسئلہ چینی کا نہیں، مصلحت کا ہے،اگر میری غلطی ہے تو اسحاق ڈار اور محمد اورنگزیب کی بھی ہے،ان کاکہناتھا کہ پہلی بار وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو شوگر ایڈوائزری بورڈ کا چیئرمین بنایا گیا، جھوٹے الزامات پرطارق فضل چودھری معافی مانگیں، جھوٹے الزامات پر طارق فضل چودھری کو نوٹس بھیجوں گا۔
پیپرلیس پالیسی: وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے پہلی ای سمری پر دستخط کردیئے
مزید :