وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور—فائل فوٹو

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے فاٹا اور پاٹا پر وفاقی حکومت کا ٹیکس ماننے سے انکار کر دیا۔

پشاور میں خیبر پختونخوا اسمبلی کا بجٹ اجلاس شروع ہوا، جس کے آغاز ہی سے اپوزیشن اراکین نے شور شرابہ شروع کر دیا اور اسپیکر ڈائس کے سامنے آ کر احتجاج کیا۔

اجلاس سے خطاب میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ اپوزیشن کو حق ہے کہ اپنی تجویز پیش کرے، ہمارے گورنر کو آئینی طور پر اسمبلی اجلاس بلانا چاہیے تھا۔

انہوں نے کہا کہ گورنر نے اجلاس کی سمری نہیں بھیجی، تحریکِ انصاف کے خلاف سازش 9 مئی سے شروع ہے۔

وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ وفاقی حکومت کا بجٹ دھوکا ہے، ہم فاٹا اور پاٹا پر ٹیکس نہیں مانیں گے۔

اُن کا کہنا ہے کہ ایسے کسی ٹیکس کی وصولی میں ہماری حکومت معاونت نہیں کرے گی، اس میں ہم رکاوٹیں ڈالیں گے۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی سے بجٹ پر مشاورت کرنا لازمی ہے، ابھی تک بانیٔ پی ٹی آئی سے ہماری ملاقات نہیں کرائی گئی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر ہمیں ملاقات کے لیے نہیں چھوڑا تو تمام ذمے داری وفاق پر ہو گی، میں نے بہت بجٹ دیکھے اور سارے حکومت والی طرف سے دیکھے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: علی امین گنڈاپور خیبر پختونخوا نے کہا کہ

پڑھیں:

5 اگست کو احتجاج میں کے پی میں تحریک کی قیادت کروں گا: علی امین گنڈاپور

—فائل فوٹو

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ملک میں قانون حرکت میں نہیں، 5 اگست کو احتجاج میں کے پی میں تحریک کی قیادت کروں گا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو حالات ہیں اس کی جنگ بانی پی ٹی آئی لڑ رہے ہیں، یہ جھوٹے اور من گھڑت کیسز بہت پہلے سے چل رہے تھے۔

علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ ہم ہمیشہ سے اپنے آپ کو قانون کے سامنے پیش کرتے ہیں، اس طرح کی پیشیوں سے ہم گھبرانے والے نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 5 اگست کو ہر ضلعے ہر حلقے سے عوام نکلیں گے۔ نااہلیوں اور گرفتاریوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

  • خیبر پختونخوا: پی ٹی آئی اراکین ناراض، کیا گنڈاپور حکومت کے خلاف اندرونی بغاوت ہو رہی ہے؟
  • اسلحہ شراب برآمدگی کیس: علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری منسوخ
  • 5 اگست کو احتجاج میں کے پی میں تحریک کی قیادت کروں گا: علی امین گنڈاپور
  • وزیراعلیٰ کی تیراہ واقعے کی مذمت، جاں بحق افراد کیلئے فی کس ایک کروڑ روپے کا اعلان
  • کے پی میں ڈیجیٹل گورننس میں پیشرفت، پہلی ای سمری پر دستخط
  • پی ٹی آئی احتجاج سے متعلق حکمت عملی کا اعلان یکم اگست کو کرے گی، جنید اکبر  
  • وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی تیراہ واقعے کی مذمت،جاں بحق افراد کیلیے فی کس ایک کروڑ روپے امداد کا اعلان
  • کسی غیر آئینی اور غیر قانونی عمل کو تسلیم نہیں کرتے: علی امین گنڈاپور
  • عمران کی رہائی کا امکان نہ بیٹے پاکستان آئینگے: گورنر خیبر پی کے
  • آئندہ خیبر پختونخوا میں حکومت مسلم لیگ نون کی ہوگی، رانا تنویر کا دعویٰ