گورنر خیبرپختونخوا نے اپنی آئینی ذمہ داری پوری نہیں کی، گنڈاپور
اشاعت کی تاریخ: 13th, June 2025 GMT
پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہاہے کہ گورنر خیبرپختونخوا نے اپنی آئینی ذمہ داری پوری نہیں کی۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے بجٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور فلسطین پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کرتے ہیں۔ اور ہم اپنے مسلمان بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بجٹ پیش کیا جا رہا ہے۔ اور امید کرتے ہیں صوبے کی بہتری کے لیے اچھا ہو گا۔ جبکہ اپوزیشن کے دوستوں کو کہتا ہوں اپنی تجاویز دیں۔ جنہیں ہم بجٹ میں شامل کریں گے۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ گورنر خیبرپختونخوا نے اپنی آئینی ذمہ داری پوری نہیں کی۔ اور گورنر خیبرپختونخوا نے اسمبلی اجلاس بلانے کی سمری پر دستخط نہیں کیے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے جائز حقوق نہیں دیئے جا رہے ہیں۔ تاہم ہم اپنے تمام فیصلوں میں آزاد ہیں۔ اور آپ لوگوں کو کہتا ہوں کہ سازش نہیں بلکہ کارکردگی دکھائیں۔ ضم اضلاع پر عائد ٹیکس کی راہ میں رکاوٹ بنیں گے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: گورنر خیبرپختونخوا نے نہیں کی نے کہا کہا کہ
پڑھیں:
علی امین گنڈاپور کو کیوں ہٹایا گیا؟ گورنرخیبر پختونخوا کا سوال
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
مردان : گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے علی امین گنڈاپور کی برطرفی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی تک یہ واضح نہیں کہ انہیں کیوں نکالا گیا ، کیا وہ کرپٹ تھے، نااہل تھے یا میر جعفر کا کردار ادا کر رہے تھے؟
مردان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ علی امین گنڈاپور اُن کے ہم شہر، ڈیرہ اسماعیل خان سے تعلق رکھتے ہیں، اس لیے وہ اُن کے معاملات سے واقف ہیں۔ اُنہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ اب اڈیالہ جیل سے پوچھنا پڑے گا کہ ہمارے شہر کے وزیراعلیٰ کو کیوں ہٹایا گیا۔
گورنر خیبر پختونخوا نے الزام لگایا کہ علی امین گنڈاپور نئے وزیراعلیٰ کو دہشت گردی، کرپشن اور لوٹ مار کا تحفہ دے کر گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کو اب ایسے اقدامات کی ضرورت ہے جو عوامی فلاح اور امن کے لیے ہوں۔
فیصل کریم کنڈی نے امید ظاہر کی کہ نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور ان کی کابینہ صوبے کی ترقی کے لیے سنجیدگی سے کام کریں گے۔ اُن کے مطابق سہیل آفریدی ابھی نئے آئے ہیں اور انہیں اپنی کارکردگی دکھانے کے لیے کچھ وقت درکار ہوگا۔