اس بجٹ کا شہری سندھ سے کوئی تعلق نہیں: علی خورشیدی
اشاعت کی تاریخ: 13th, June 2025 GMT
—تصویر بشکریہ دی نیوز انٹرنیشنل
سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی جمہوریت کی علمبردار ہونے کا دعویٰ کرتی ہے، آج پیپلز پارٹی کا اسمبلی میں آمرانہ رویہ رہا۔
سندھ اسمبلی کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے اس عمل کی مذمت کرتے ہیں، بجٹ میں عوام امید لگاتے ہیں کہ مسائل حل کرنے کے لیے اسکیمیں آئیں گی، سندھ پر 17 سال سے اس جماعت کی حکومت ہے۔
انہوں نے کہا کہ بجٹ میں اہم شہروں کے نمائندوں کی گزارشات کو نظر انداز کیا گیا، اس بجٹ کا سندھ کے عوام سے کوئی تعلق نہیں۔
اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ یہ دیہی سندھ کے نمائندوں کا پیش کیا جانے والا بجٹ ہے، اس بجٹ کا شہری سندھ سے کوئی تعلق نہیں، بجٹ میں اپوزیشن کی سفارشات کو خاطر میں نہیں لایا گیا۔
علی خورشیدی نے کہا کہ وزیرِ خزانہ سندھ نے پری بجٹ ڈسکشن میں قرار داد پاس کی تھی، وزیرِ اعلیٰ مراد علی شاہ نے اسمبلی میں جھوٹ بولا ہے، ان کی نیت میں کھوٹ ہے۔
اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی کے مطابق لوگوں نے ہمیں یہاں ڈیسک بجانے اور تقاریر کے لیے نہیں بھیجا، حکومت کے چیف ایگزیکٹیو اپنے چیئرمین کی بات نہیں سنتے۔
انہوں نے کہا کہ آج صرف ٹریلر تھا، حکمراں اپنا قبلہ درست کریں، اپنی لیڈر شپ کو غلط فیڈ کرنا بند کریں، پیپلز پارٹی کی لیڈر شپ خود مانیٹرنگ کریں۔
علی خورشیدی نے کہا کہ کراچی سے کشمور تک صرف تباہی ہے، تبای کے ذمے دار وزیرِ اعلی سندھ ہیں، انہیں شہری سندھ کے نمائندوں کی بات سننا ہو گی۔
قائدِ حزبِ اختلاف نے کہا کہ سندھ اسمبلی کا یہ ایوان پی پی کی جاگیر نہیں، ایران کا مسئلہ مسلم امہ کا مسئلہ ہے، ہمیں ایران پر مذمتی قرارداد پیش نہیں کرنے دی گئی۔
علی خورشیدی نے یہ بھی کہا کہ یہ سندھ کے نہیں پی پی کے وزیرِاعلیٰ ہیں، وزیرِ اعظم سے بات کریں گے تاکہ عوامی کام مکمل ہو سکیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
پاکستان سعودی دفاعی معاہدہ خطے میں گیم چینجر ثابت ہوگا، بیرسٹر راجہ انصاری
ترجمان حکومت پاکستان برائے اطلاعات سندھ نے کہا کہ ہم سعودی شہزادے کے انتہائی مشکور ہیں کہ جس طرح سے انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کا والہانہ استقبال کیا انہیں گلے لگایا یہ اس بات کی غماز ہے کہ پاکستان اس خطے میں امت مسلمہ کا لیڈر کا ابھر رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان حکومت پاکستان برائے اطلاعات سندھ بیرسٹر راجہ خلیق الزماں انصاری نے پاکستان اور سعودی حکومت کے درمیان دفاعی معاہدہ خطے میں گیم چینجر ثابت ہوگا۔ بیرسٹر راجہ انصاری نے کہا کہ پاکستان اس وقت دنیا میں مسلم امہ کے لیڈر کے طور پر ابھر کر سامنے آرہا ہے، وزیراعظم کی شاندار ذمہ دارانہ خارجہ پالیسی اور ہماری سیکورٹی فورسز کی حکمت عملی سے جس طرح خطے میں طاقت کے توازن کو برقرار رکھا اوراپنا دفاع یقینی بنایا۔ ترجمان حکومت پاکستان برائے اطلاعات سندھ نے کہا کہ آج دنیا بہادر قوموں کیساتھ کھڑی ہے، ہم سعودی شہزادے کے انتہائی مشکور ہیں کہ جس طرح سے انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کا والہانہ استقبال کیا انہیں گلے لگایا یہ اس بات کی غماز ہے کہ پاکستان اس خطے میں امت مسلمہ کا لیڈر کا ابھررہا ہے، آج مسلم لیگ ن کی حکومت اور وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کی خارجہ پالیسی نے پاکستان کو دنیا کی صف اول میں کھڑا کردیا ہے۔ بیرسٹر راجہ خلیق الزماں انصاری کا کہنا تھا کہ بھارت جو کل تک ہمیں تنہا کرنا چاہتا تھا آج خود تنہاہ کھڑا ہے، پاکستان اس وقت دنیا میں مرکز نگاہ ہے، وہ آج ہمارا وزیراعظم ہے ہمارا ملک ہے اور ہمارے ملک کی عوام ہے۔