Nawaiwaqt:
2025-06-14@11:41:07 GMT

پنجاب میں آندھی اور بارشوں کا الرٹ جاری

اشاعت کی تاریخ: 13th, June 2025 GMT

پنجاب میں آندھی اور بارشوں کا الرٹ جاری

آج سے پنجاب بھر میں آندھی اور بارشوں سے متعلق الرٹ جاری کردیا گیا۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق آج سے 16جون کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آندھی اور بارشوں کا امکان ہے۔

 راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، منڈی بہاءالدین ،فیصل آباد، حافظ آباد، گجرات، جہلم، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، سرگودھا اور میانوالی میں بارشیں متوقع ہیں

ادھر جنوبی پنجاب، ملتان، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور اور بہاولنگر میں بھی بارش کی پیشگوئی ہے3

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

لاہور اسلام آباد موٹروے پر صرف ایمیشن ٹیسٹ پاس کرنے والی گاڑیاں چل سکیں گی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جون 2025ء) لاہور اسلام آباد موٹروے پر صرف ایمیشن ٹیسٹ پاس کرنے والی گاڑیاں چل سکیں گی۔ادارہ ماحولیات پنجاب نے ایمسیشن ٹیسٹنگ کو فعال اور مربوط بنانے کیلئے بڑا اقدام اٹھانے کا فیصلہ کرلیا، لاہور اسلام آباد موٹر ویے پر گرین سٹیکر بوتھ لگائے جائیں گے،لاہور سے متصل انٹرچینجز پر بھی مانیٹرگ بوتھس قائم ہوں گے۔

(جاری ہے)

ڈی جی ماحولیات پنجاب عمران حامد شیخ کے حکم پر بابو صابو، ٹھوکر، راوی اور کالاشاہ کاکو انٹر چینجز پر بوتھ قائم ہونگے، یہ بوتھ گرین سٹیکر کے بغیر آنیوالی گاڑیوں کو موٹر وے پر سفر سے روکنے کیلئے استعمال ہونگے۔

متعلقہ مضامین

  • ملک بھر میں شدید گرمی کے بعد بارشوں اور آندھی کی پیشگوئی، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
  • پنجاب میں تیز آندھی اور بارشوں کی پیش گوئی، ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری
  • ملک بھر میں بارشوں سے متعلق بڑی پیشگوئی
  • نواز شریف کا احمد آباد طیارہ حادثے میں ہلاکتوں پر اظہار افسوس
  • 13 سے 18 جون تک موسمی صورتحال، الرٹ جاری کردیا گیا
  • اسلام آباد ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ: بحریہ ٹاؤن کی پراپرٹیز کی نیلامی روک دی گئی
  • پنجاب میں رہنے والے خبردار؛ محکمہ موسمیات نے  الرٹ جاری کردیا
  • برطانیہ میں رواں برس پہلا یلو ہیٹ ہیلتھ الرٹ جاری
  • لاہور اسلام آباد موٹروے پر صرف ایمیشن ٹیسٹ پاس کرنے والی گاڑیاں چل سکیں گی