Jang News:
2025-09-18@20:43:36 GMT

پنجاب میں آندھی اور بارشوں کا الرٹ جاری

اشاعت کی تاریخ: 13th, June 2025 GMT

پنجاب میں آندھی اور بارشوں کا الرٹ جاری

فائل فوٹو

آج سے پنجاب بھر میں آندھی اور بارشوں سے متعلق الرٹ جاری کردیا گیا۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق آج سے 16جون کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آندھی اور بارشوں کا امکان ہے۔

 راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، منڈی بہاءالدین ،فیصل آباد، حافظ آباد، گجرات، جہلم، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، سرگودھا اور میانوالی میں بارشیں متوقع ہیں۔

ملک کے مختلف حصے شدید گرمی کی لپیٹ میں

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بیشتر میدانی علاقوں میں موسم انتہائی گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

ادھر جنوبی پنجاب، ملتان، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور اور بہاولنگر میں بھی بارش کی پیشگوئی ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

وزیر اعظم شہباز شریف کی امریکی صدر سے 25 ستمبر کو ملاقات کا امکان

وزیراعظم شہبازشریف کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے رواں ماہ 25 ستمبر کو ملاقات کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے دورہ اقوام متحدہ کے دوران صدرٹرمپ سے ملاقات ہوسکتی ہے ۔ذرائع کے مطابق ملاقات قطر اور سعودی عرب کی مشاورت، تائید اور حمایت سےہوگی، ایجنڈے میں قطر پر اسرائیلی حملوں کے اثرات پربات ہوگی۔ ملاقات کے دوران پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریاں اورپاک بھارت صورتحال زیربحث آئیں گے۔پاکستا نی سفارتخانے نے ممکنہ ملاقات پر تبصرے یا تردید سے گریز کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سوات میں موسلادھار بارش؛ دریا کے بہاؤ میں اضافے کا خدشہ، ہائی الرٹ جاری
  • محکمہ موسمیات کی بارشوں کے 11ویں سپیل کی پیش گوئی
  • مزید بارشوں کی پیشگوئی، پنجاب میں مون سون کا 11واں اسپیل جاری
  • پنجاب کے بیشتر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
  • ملتان سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
  • پنجاب میں مون سون کا 11واں اسپیل، کن شہروں میں بارش کا امکان؟
  • کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے ہلکی بارش
  • محکمہ موسمیات  کا ڈینگی سے متعلق الرٹ جاری ،عوام سے محتاط رہنے کی اپیل  
  • کراچی میں صبح سویرے ہلکی بارش، آج سے 19 ستمبر تک مختلف شہروں میں تیز بارش کا امکان
  • وزیر اعظم شہباز شریف کی امریکی صدر سے 25 ستمبر کو ملاقات کا امکان