حکومت سندھ نئے مالی سال میں 360 ارب قرض لے گی
اشاعت کی تاریخ: 14th, June 2025 GMT
نئے مالی سال کے دوران لیے جانے والے قرض کے بعد حکومت سندھ پر بیرونی قرضوں کا بوجھ جون 2026ء کے اختتام تک 1302 ارب 44 کروڑ 80 لاکھ روپے تک پہنچ جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت کا رواں ماہ کے آخر تک بیرونی قرضوں کا حجم 1302 ارب سے تجاوز کر جائے گا اور نئے مالی سال کے دوران 360 ارب قرض لیا جائے گا۔ حکومت سندھ کے مطابق آئندہ مالی سال 26-2025ء کے دوران 360 ارب روپے کے غیر ملکی قرضے لے گی۔ نئے مالی سال کے دوران لیے جانے والے قرض کے بعد حکومت سندھ پر بیرونی قرضوں کا بوجھ جون 2026ء کے اختتام تک 1302 ارب 44 کروڑ 80 لاکھ روپے تک پہنچ جائے گا۔ اسی طرح حکومت سندھ نئے مالی سال کے دوران 43 ارب 97 کروڑ روپے کے بیرونی قرضے ادا کرے گی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: نئے مالی سال کے دوران حکومت سندھ جائے گا
پڑھیں:
گلگت: دریائے سندھ سے خاتون کی لاش برآمد
---فائل فوٹوگلگت بلتستان میں مینار کے علاقے میں دریائے سندھ سے خاتون کی لاش ملی ہے۔
ترجمان جی بی حکومت فیض اللہ فراق کے مطابق لاش شاہراہ بابو سر میں بہنے والوں میں سے کسی کی ہوسکتی ہے۔
آزاد کشمیر کے بالائی علاقوں میں موسلا دھار بارشوں سےندی نالوں میں طغیانی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان میں سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد 10 ہوگئی ہے، فیری میڈوز میں پھنسے سیاحوں کو ریسکیو کیا جا چکا ہے، شاہراہ ریشم ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بحال ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ گلگت بلتستان میں سیلاب سے 20 ارب سے زائد کا نقصان ہوا، وفاقی حکومت ازالے کے لیے گرانٹ کا اعلان کرے۔