data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں سرکاری ملازمت کی ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھانے کی تجویز پیش کردی گئی۔ سلیم مانڈوی والا کی زیرصدارت سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں ارکان سینیٹ نے سرکاری ملازمت کی ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھانے کی تجویز دیتے ہوئے کہا کہ اسے 62سال کی جائے۔کمیٹی رکن فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ ریٹائرمنٹ کی عمر 65سال ہونی چاہیے جب کہ انوشہ رحمن نے تجویز دی کہ اس اقدام سے پنشن کا بوجھ کم ہوگا، سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ ارکان کمیٹی کی تجویز میں ذاتی طور پر ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھانے کا حامی ہوں، وزیر خزانہ اورحکومت اس تجویز پر غور کرے گی۔وزیر خزانہ محمداورنگزیب کا کہنا تھا کہ ریٹائرمنٹ عمر 62 سال کرنے سے مالی فائدے نہیں ہوں گے،دفاعی بجٹ 2550 ارب میں سے 800 ارب روپے تنخواہیں ہیں، سرکاری امور چلانے کیلئے 970 ارب میں سے 580 ارب تنخواہیں ہیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کی تجویز

پڑھیں:

شامی صدر نے سرکاری ملازمین کی مہنگی گاڑیاں ضبط کرنے کا حکم دے دیا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

دمشق (انٹرنیشنل ڈیسک) شام کے صدر احمد الشرع نے لگژری کاروں کے مالک سرکاری ملازمین کو حکم دیا ہے کہ وہ اپنی کاروں کی چابیاں حوالے کریں یا غیر قانونی آمدن بڑھانے کی تحقیقات کا سامنا کریں۔ احمد الشرع نے کہا مجھے نہیں معلوم تھا کہ حکومت کی طرف سے دی جانے والی تنخواہیں اتنی زیادہ ہیں۔ ان کے 100 سے زائد حامی افراد اپوزیشن کے ایک سابق اڈے پر پہنچے جن میں سے اکثر لگژری اسپورٹس کاروں میں تھے۔ احمد الشرع نے عہدیداروں اور کاروباری رہنماؤں کی سرزنش کرتے ہوئے ان سے پوچھا کہ کیا وہ بھول گئے ہیں کہ وہ انقلاب کے ذریعے اقتدار میں آئے ہیں۔

انٹرنیشنل ڈیسک گلزار

متعلقہ مضامین

  • امریکا، 4 لاکھ 55 ہزار خواتین رواں سال ملازمتیں چھوڑ گئیں
  • حیدرآباد:سرکاری اسپتال میں آئسولیشن وارڈ میں ڈینگی سے متاثرہ مریض زیر علاج ہیں
  • ڈینگی سے ہلاکتوں کا سلسلہ نہ رک سکا، اسپتالوں میںجگہ کم پڑ گئی
  • پاکستان: سمندر کی گہرائیوں میں چھپا خزانہ
  • نیوزی لینڈ کے سابق کپتان کین ولیمسن کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
  • کین ولیمسن کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
  • نئی دہلی کا نام انڈرپراستھا رکھنے کی تجویز‘ وزیرداخلہ کو خط لکھ دیا گیا
  • شامی صدر نے سرکاری ملازمین کی مہنگی گاڑیاں ضبط کرنے کا حکم دے دیا
  • گرائونڈ طیاروں کی بحالی،قائمہ کمیٹی دفاع نے پی آئی اے حکام کو طلب کرلیا
  • قائمہ کمیٹی دفاع کی قومی ایئر لائن حکام کو طلب کرنے کی ہدایت