نیشنز ہاکی کپ؛ پاکستان کل ملائیشیا کے مدمقابل آئے گا
اشاعت کی تاریخ: 14th, June 2025 GMT
قومی ہاکی ٹیم نیشنز کپ میں کل میزبان ملائیشیا کیخلاف کل مدمقابل آئے گی۔
پاکستانی ٹیم کل ملائیشیا کے خلاف مقامی وقت کے مطابق رات 8 بجے میدان میں اُترے گی۔
ایف آئی ایچ نیشنز کپ کا آغاز 15 سے ہوگا اور ایونٹ کا فائنل 21 جون کو کھیلا جائے گا، قومی ٹیم ایونٹ میں اپنا پہلا میچ ملائیشا، 16 کو جاپان اور 18 جون کو نیوزی لینڈ سےکھیلےگی۔
مزید پڑھیں: قومی ہاکی ٹیم نیشنز کپ میں شرکت کیلئے ملائیشیا پہنچ گئی
ایونٹ کے سیمی فائنلز 20 جون کو کھیلے جائیں گے، ایونٹ کی فاتح ٹیم ایف آئی ایچ پرو لیگ کھیلنے کی حقدار بنے گی۔
پاکستان کے ساتھ جاپان، ملائیشیا اور نیوزی لینڈ پول بی میں شامل ہیں جبکہ فرانس، کوریا، ویلزاور جنوبی افریقہ پول اے کا حصہ ہوں گے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے دورہ آئرلینڈ کیلئے حتمی کیمپ کل سے شروع ہوگا
کراچی:پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے دورہ آئرلینڈ کیلئے حتمی کیمپ پیر سے شروع ہوگا۔
نیشنل اسٹیڈیم کے حنیف محمد ریجنل کرکٹ اکیڈمی اور اوول گراؤنڈ پر بھرپور مشقیں ہوں گی، 2 اگست تک جاری رہنے والے قومی تربیتی کیمپ میں 15 رکنی قومی اسکواڈ کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ خصوصی ٹریننگ دی جائے گی، ٹی 20 پریکٹس میچز کا بھی انعقاد ہوگا۔
کیمپ کمانڈنٹ و پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ محمد وسیم کی زیر نگرانی جنید خان فاسٹ بولنگ کوچ، طاہر خان خان اسپن بولنگ کوچ، سعد فیلڈنگ کوچ اور اسفند ٹرینر کی ذمہ داریاں ادا کریں گے۔
عالمی کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں ہونے والی سیریز کیلئے پاکستان ویمنز ٹیم کا 15 رکنی اسکواڈ فاطمہ ثنا (کپتان)،عالیہ ریاض، ڈیانا بیگ، ایمان فاطمہ، گل فیروزہ، منیبہ علی، نجیحہ علوی (وکٹ کیپر)، نشرہ سندھو، ناتالیہ پرویز، رمین شمیم، صدف شمس، سعدیہ اقبال، سدرہ امین، طوبیٰ حسن اور وحیدہ اختر پر مشتمل ہے۔
کیمپ کے اختتام پر پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم 3 اگست کوآئرلینڈ روانہ ہوجائے گی، سیریز 6 سے 10 اگست تک ڈبلن میں کھیلی جائے گی۔
دریں اثنا پی سی بی کے تحت ویمن کرکٹ اسکلزاینڈ فٹنس کیمپ اتوار کو کراچی میں ختم ہوگیا، 20 روزہ کیمپ میں قومی ویمن ٹیم کی 15 کھلاڑیوں سمیت 24 ویمن کرکٹرز نے شرکت کی، دوران کیمپ مختلف شعبوں میں ٹریننگ کے ساتھ فٹنس بڑھانے پر زور دیا گیا اور باہمی میچز کھیلے گئے۔