فضائیہ نے رات بھر ایران پر حملے جاری رکھے.اسرائیلی فوج
اشاعت کی تاریخ: 14th, June 2025 GMT
تل ابیب/لندن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14 جون ۔2025 )اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ فضائیہ نے جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب رات بھر اپنے حملے جاری رکھے اور تہران میں درجنوں اہداف کو نشانہ بنایاگیا جن میں زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل نظام کی تنصیبات بھی شامل تھیں.
(جاری ہے)
صیہونی افواج کے میجر جنرل ٹومر بار کے مطابق ان حملوں میں کئی سٹریٹیجک مقامات کو نقصان پہنچایا گیا ہے آئی ڈی ایف کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فضائیہ ایران میں اہداف پر دوبارہ حملے کے لیے تیار ہے برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق اس سے قبل آئی ڈی ایف کے چیف آف سٹاف لیفٹیننٹ جنرل ایال زامیر اور فضائیہ کے سربراہ میجر جنرل ٹومر بار نے ایک مشترکہ جائزہ اجلاس کے بعد کہا کہ ایران تک پہنچنے کا راستہ ہموار ہو چکا ہے ان کے مطابق منصوبے کے تحت اسرائیلی جنگی طیارے تہران میں مزید اہداف پر حملے کریں گے.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
وزارت خزانہ کے اہم معاشی اہداف، معاشی شرح نمو بڑھ کر 5.7 فیصد تک جانے کا امکان
اسلام آباد:وفاقی وزارت خزانہ نے اپنے معاشی اہداف مقرر کردیے ہیں اور بتایا گیا کہ برآمدات اور ترسیلات زر میں اضافہ اور معاشی شرح نمو 4.2 فیصد سے بڑھ کر 5.7 فیصد تک جانے کا امکان ہے۔
وفاقی وزارت خزانہ نے تین سالہ میکرو اکنامک اور فسکل فریم ورک جاری کر دیا ہے، جس کے تحت آئندہ تین برسوں کے لیے اہم معاشی اہداف مقرر کردیے گئے ہیں۔
وزارت خزانے کے اہداف کے مطابق تین سال میں پاکستان کی برآمدات میں 10 ارب ڈالر سے زائد اضافے کا امکان ہے اور برآمدات 44 ارب 83 کروڑ سے بڑھ کر 55 ارب ڈالر تک جانے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
برآمدات کے حوالے سے بتایا گیا کہ اشیائے برآمدات 42 ارب 69 کروڑ ڈالر تک جا سکتی ہیں، خدمات کی برآمدات 12 ارب 24 لاکھ ڈالر تک پہنچنے کا تخمینہ ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق رواں مالی سال اشیا کی برآمدات 35 ارب 28 کروڑ ڈالر رہنے کا امکان ہے، سروسز سیکٹر کی برآمدات کا تخمینہ 8 ارب 38 کروڑ ڈالر ہے۔
وفاقی حکومت کے اہم معاشی اہداف میں نشان دہی کی گئی ہے کہ درآمدات میں 14.5 ارب ڈالر اضافے سے 79 ارب 71 لاکھ ڈالر تک جانے کا امکان ہے۔
مزید بتایا گیا کہ آئندہ تین سال میں ترسیلات زر 44 ارب 82 کروڑ ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے، رواں سال ترسیلات زر 39 ارب 43 کروڑ ڈالر رہنے کا تخمینہ ہے۔
وفاقی وزارت خزانہ نے بتایا کہ تین سال میں ملکی معیشت کا حجم ایک لاکھ 62 ہزار 513 ارب روپے تک بڑھنے کا امکان ہے، رواں سال ملکی معیشت کا حجم ایک لاکھ 29 ہزار 567 ارب روپے رہنے اور معاشی شرح نمو 4.2 فیصد سے بڑھ کر 5.7 فیصد تک جانے کا امکان ہے۔