رائے ونڈ میں قبضہ مافیا کے حملے میں 3 پولیس اہلکار شدید زخمی
اشاعت کی تاریخ: 14th, June 2025 GMT
لاہور:
رائے ونڈ میں قبضہ مافیا کے حملے میں سب انسپکٹر سمیت 3 اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔
پولیس ترجمان کے مطابق ملزمان نے قبضہ کی درخواست موصول ہونے پر موقع دیکھنے آئی ٹیم پر حملہ کیا، قبضہ مافیا نے سب انسپکٹر اور چار کانسٹیبلز کو یرغمال بنالیا اور تشدد کا نشانہ بنایا۔
چوکی انچارج جیابگا وقاص ٹیم کو چھڑوانے موقع پر بپہنچے تو قبضہ مافیا نے اینٹوں سے حملہ کر دیا، ملزمان کے تشدد سے سب انسپکٹر وقاص شدید زخمی ہوئے جن کا سر فریکچر ہوا ہے۔
زخمیوں میں تھانہ رائیونڈ کے سب انسپکٹر رضوان، کانسٹیبل علی شیر شامل ہیں۔
ملزمان کے خلاف قبضہ اور کار سرکار میں مداخلت کے مقدمات درج کرکے قانون کے مطابق مزید کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سب انسپکٹر قبضہ مافیا
پڑھیں:
کوہاٹ دہشتگرد حملہ، وزیراعظم اور صدر مملکت کی شدید مذمت
سٹی 42: صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے کوہاٹ میں ایکسائز اہلکاروں پر ہونے والے دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
آئی جی پنجاب نے27افسران کے تقرروتبادلے کر دیے
صدر مملکت آصف علی زرداری نے بھی حملے کی مذمت کرتے ہوئے شہداء کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا اور زخمی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف پوری قوم کا عزم غیر متزلزل ہے اور دہشتگردوں کو قانون کے کٹہرے میں لا کر نشان عبرت بنایا جائے گا۔
آج شام و رات سے 27 جولائی تک مزید بارشوں کی پیشگوئی
وزیراعظم شہباز شریف نے حملے میں سب انسپکٹر سجاد الاسلام اور کانسٹیبل جواد کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے درجات کی بلندی، اہل خانہ کے لیے صبر جمیل اور زخمی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔
اُنہوں نے متعلقہ حکام کو حملے کے ذمہ داروں کا تعین کر کے انہیں قانون کے مطابق سخت سزا دلانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رہے گی اور شرپسند عناصر کو ملک کا امن تباہ نہیں کرنے دیا جائے گا۔
لیونل میسی کا بین الاقوامی فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ