پاکستان اسٹیل کے 5 ہزار سے زائد ملازمین کی بحالی پھر رک گئی
اشاعت کی تاریخ: 14th, June 2025 GMT
کراچی:
سندھ ہائی کورٹ نے لیبر اپیلٹ ٹریبیونل کا فیصلہ معطل کردیا، جس کے نتیجے میں پاکستان اسٹیل کے 5 ہزارسے زائد ملازمین کی بحالی پھر رک گئی ہے۔
سندھ ہائی کورٹ میں پاکستان اسٹیل کے 5 ہزارسے زائد ملازمین کی بحالی کے لیبر اپیلٹ ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی اور درخواست گزار کے وکیل مجتبی باجوہ ایڈووکیٹ نے مؤقف اپنایا کہ 10 سال سے پاکستان اسٹیل بند ہے ایک گرام بھی اسٹیل نہیں بنی۔
وکیل نے کہا کہ جب ادارہ بند ہے تو ملازمین کو تنخواہ کہاں سے دیں، لیبر اپیلٹ ٹربیونل کے فیصلے کے بعد بھی 125 ملازمین نے واجبات وصول کیے ہیں، 29 اپریل کو لیبر اپیلٹ ٹریبیونل نے ملازمین بحال کردیا تھا۔
ٹربیونل نے قرار دیا تھا کہ جن ملازمین کو واجبات نہیں ملے وہ بحال سمجھے جائیں گے۔
سندھ ہائی کورٹ نے لیبر اپیلٹ ٹربیونل کا فیصلہ معطل کردیا اور ایڈووکیٹ جنرل سندھ اور دیگر کو نوٹسز جاری کردیے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پاکستان اسٹیل
پڑھیں:
سندھ بجٹ : سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 12 فیصد، پنشن میں 8 فیصد اضافہ
سندھ بجٹ میں گریڈ ایک سے گریڈ 16تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 12اور پنشن میں 8 فیصد اضافہ کیا گیا ہے،جبکہ گریڈ 17 سے 22 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کی منظوری دے دی ہے، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ بجٹ تقریر کررہے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ یہ ایک جامع بجٹ ہے، پنشن میں 8 فیصد اضافہ کیا جائے گا، صحت کا بجٹ پچھلے سال کے 302.2 ارب روپے کے مقابلے میں 8 فیصد زیادہ ہے، لاڑکانہ میں ایک نئے اسپتال کے لیے 10 ارب روپے مختص کیے ہیں۔
دستاویزات کے مطابق سندھ کا ترقیاتی بجٹ ایک ہزار 18 ارب روپے کا ہوگا، صوبائی ترقیاتی بجٹ 520 ارب، ضلعی ترقیاتی بجٹ 55 ارب روپے ہوگا، غیر ملکی فنڈز 366 ارب، وفاقی سالانہ ترقیاتی پروگرام سے 76 ارب ملیں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بجٹ سندھ مراد علی شاہ