ایرانی سائیکلسٹ نجمہ شمس اسرائیلی حملے میں شہید
اشاعت کی تاریخ: 14th, June 2025 GMT
تہران(نیوز ڈیسک)آج تہران میں اسرائیلی فضائی حملے کے دوران پروفیشنل ایرانی سائیکلسٹ نجمہ شمس شہید ہو گئی ہیں ۔
Najmeh Shams, an Iranian cyclist and nature enthusiast, was martyred in the Zionist regime’s brutal attack on Tehran.#Iran #Tehran #Martyr #NajmehShams #ZionistCrimes #BreakingNews pic.twitter.
— Consulate General of the I.R. Iran in Mumbai (@IRANinMumbai) June 13, 2025
حکومتی ذرائع کے مطابق یہ حملہ تہران کے رہائشی علاقوں کو ہدف بنا کر کیا گیا۔ نجمہ شمس، جو یونیورسٹی آف تہران سے سوشل سائنسز میں ڈگری یافتہ تھیں، اپنے انسائیکلو پیڈک کھیل کے میدان میں معروف شخصیت تھیں اور سائیکلنگ کے لیے گہری لگاؤ رکھتی تھیں۔
ایرانی سوشل میڈیا پر ان کی شہادت پر غم و غصے کا اظہار کیا گیا، جبکہ غیر رسمی اندازوں کے مطابق اس حملے میں مجموعی طور پر 78 افراد ہلاک اور 329 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔
تصاویر و ویڈیوز میں شہر کے مشرقی، مغربی اور شمالی علاقوں میں شدید تباہی دیکھی جا سکتی ہے۔ یہ حملے نہ صرف رہائشی علاقے بلکہ ایران کے جوہری اور فوجی ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنا رہے ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز ایران پر ہوئے اسرائیلی حملے میں ایران کے قومی پیڈل ٹیم کے معروف کھلاڑی پارسا منصور جمعہ کی صبح اسرائیلی فضائی حملوں میں شہید ہو گئے تھے۔
ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق پارسا منصور 13 جون کی صبح تربیتی سیشن کے بعد گھر واپس جا رہے تھے کہ حملے کی زد میں آ کر شہید ہو گئے۔ وہ ایران میں پیڈل کھیل کے ابھرتے ہوئے ستارے اور ایک محنتی کھلاڑی کے طور پر جانے جاتے تھے۔
مزید پڑھیں:سونے کے خریداروں کیلئے بری خبر
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
ہمسایہ ممالک سے تعلقات کو مضبوط بنا کر پابندیوں کو ناکام بنایا جا سکتا ہے، ایرانی صدر
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ مغربی پابندیوں کا مؤثر توڑ مضبوط علاقائی تعلقات کے ذریعے ہی ممکن ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ ایران کو آج پہلے سے کہیں زیادہ اپنے ہمسایہ اور علاقائی ممالک کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ایران پاکستانی حمایت کبھی نہیں بھولے گا، صدر مسعود پزشکیان کا محسن نقوی سے اظہار تشکر
ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی و خارجہ پالیسی کمیشن کے ارکان سے ملاقات میں صدر نے کہا کہ سرحدی صوبوں میں مقامی حکام کو اختیارات تفویض کرنا ہمسایہ ممالک سے تعاون بڑھانے کے لیے مفید ہو گا۔
ان کا کہنا تھاکہ اگر ہم ہمسایہ ممالک سے تعلقات مضبوط کریں تو پابندیاں بے اثر ہو جائیں گی۔
صدر نے پاکستان، افغانستان، ترکمانستان، آذربائیجان، آرمینیا، ترکی، عراق اور جنوبی خلیجی ممالک کو تعاون کے لیے اہم امکانات رکھنے والے ممالک قرار دیا اور کہا کہ باہمی مفاد کے لیے ان مواقع کو فعال کرنا ہوگا۔
پزشکیان نے جون میں ایران کے اعلیٰ سیاسی و عسکری رہنماؤں کے اجلاس پر اسرائیلی حملے کی کوشش کا حوالہ بھی دیا اور کہا کہ اگر یہ حملہ کامیاب ہو جاتا تو ملک کی قیادت کو سنگین نقصان پہنچ سکتا تھا۔
انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ ہمیں اختیارات کی مرکزیت ختم کرنے کی اہمیت یاد دلاتا ہے، تاکہ اگر خدانخواستہ اعلیٰ حکام کو کچھ ہو جائے تو نظام چلتا رہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایران ایرانی صدر صدر پزشکیان