Express News:
2025-07-30@09:15:21 GMT

باجوڑ میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی کے گھر پر راکٹ حملہ

اشاعت کی تاریخ: 14th, June 2025 GMT

خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں وزیر اعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی اور ایم این اے مبارک زیب خان کے گھر پر ایک مرتبہ پھر راکٹ حملہ ہوا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایم این اے مبارک زیب خان کے گھر پر نامعلوم افراد نے راکٹ فائر کیا جو دھماکے سے پھٹا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم گھر کے مرکزی دروازے کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔

ڈی پی او باجوڑ وقاص رفیق نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ رات 1 بجے یہ واقعہ پیش آیا جس کے بعد پولیس نے واقعہ کی فوری تحقیقات شروع کردی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران دوسری بار ایم این اے مبارک زیب خان کے گھر پر حملہ ہوا ہے اس سے قبل 14 مئی کو رات کے وقت ایم این اے مبارک زیب خان کے گھر مین گیٹ پر آئی ڈی نصب کرکے دھماکہ کیا گیا تھا جس میں گھر کا مین گیٹ مکمل طور پر تباہ ہوگیا تھا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ایم این اے مبارک زیب خان کے گھر کے گھر پر

پڑھیں:

وزیراعظم سے ملاقات: رواں برس زائرین بذریعہ سڑک ایران، عراق نہیں جائیں گے: وزیر داخلہ

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی+نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم شہباز شریف نے زائرین کیلئے خصوصی پروازوں کے انتظامات کی ہدایت کر دی۔ وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن رضا نقوی نے ملاقات کی اور زائرین کی نئی پالیسی کے حوالے سے بریفنگ دی۔ ملاقات میں بلوچستان کی امن و امان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے وزیرِ ہوا بازی کو زائرین کیلئے خصوصی پروازوں کا انتظام کرنے کی ہدایت کی تاکہ زائرین کی تعداد میں اضافے کے دوران انہیں سفر میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔ وزیراعظم نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو گوادر سیف سٹی منصوبے پر کام شروع کرنے کی بھی ہدایت کی۔ علاوہ ازیں ’’ایکس‘‘ پر محسن نقوی نے ایک بیان میں بتایا کہ زائرین اربعین میں شرکت کے لیے ہوائی جہازوں کے ذریعہ سفر کر سکیں گے۔ زائرین کو روڈ کے ذریعے جانے کی اجازت نہیں ہو گی۔ پابندی کا فیصلہ مشاورت سے کیا گیا۔ وزیراعظم کی ہدایت پر فضائی پروازوں میں اضافہ کرینگے۔ وزارت خارجہ، بلوچستان حکومت اور سکیورٹی اداروں سے وسیع مشاورت کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ رواں سال زائرین کو اربعین کے لیے سڑک کے ذریعے عراق اور ایران جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ مشکل فیصلہ عوام کے تحفظ اور قومی سلامتی کے مفاد میں کیا گیا، وزیراعظم نے حکام کو ہدایت کی ہے کہ آنے والے دنوں میں زائرین کی سہولت کے لیے زیادہ سے زیادہ پروازوں کا انتظام کیا جائے۔ پی آئی اے نے 8 اگست سے اربعین کے لیے خصوصی فلائٹ آپریشن چلانے کا اعلان کر دیا۔ پی آئی اے اربعین کے لیے پاکستان سے نجف روانگی خصوصی پروازیں 8 اگست سے 11 اگست تک چلائی جائیں گی۔ نجف سے پاکستان واپسی کی پروازیں 18 اگست تا 23 اگست تک تک چلیں گی۔ پی آئی اے نے اربعین کے خصوصی فلائٹ آپریشن کے لیے فی مسافر کرایہ 675 ڈالر مقرر ہے۔ عراق جانے والے زائرین نے پی آئی اے سے کرایہ کم کرنے اور مزید اضافی پروازوں کو چلانے کی درخواست کی ہے۔ شہبازشریف نے پیپلزپارٹی کے سینٹر رہنما قمر زمان کائرہ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ قمر زمان سے ان کی خیریت دریافت کی۔ ان کی مکمل صحت یابی کی دعا کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ قمر زمان کائرہ نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ادھر وزیراعظم نے ہیپاٹائٹس کے عالمی دن کے موقع پر پیغام میں کہا ہیپاٹائٹس کے خاتمے اور  عوام کی صحت کے تحفظ کے اپنے عزم کا اعادہ کرنے میں عالمی برادری کے ساتھ شامل ہیں۔ حکومت پاکستان اس وبا کو روکنے کے لیے ٹھوس کوششیں کر رہی ہے اور ہیپاٹائٹس سی کے خاتمے کے لیے وزیراعظم کا قومی پروگرام شروع کیا جا چکا ہے، جس کا مقصد 2030ء تک 165 ملین سے زیادہ لوگوں کی سکریننگ کرنا اور تمام مثبت کیسز کا مفت علاج کرنا ہے۔ ہمیں لوگوں کو ٹیسٹ کروانے، طبی مشورہ لینے اور علاج کرانے کی ترغیب دینی چاہیے۔

متعلقہ مضامین

  • باجوڑ میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن، علی امین گنڈاپور کی مخالفت، ڈی سیز سے کرفیو کا اختیار واپس
  • حکومت شہریوں کی معاشی ترقی کیلئے بہترین مواقع پیدا کرنے کیلئے کام کر رہی ہے، وزیراعظم
  • باجوڑ واقعہ، شہیدشہریوں اور سیکیورٹی اہلکاروں کے خاندانوں کیلئے ایک، ایک کروڑ روپے کا اعلان
  • باجوڑ واقعہ: کے پی حکومت کا شہدا اور زخمیوں کے لیے امدادی پیکج کا اعلان
  • امریکی صدر جب جب جنگ رکوانے کی بات کرتے ہیں تو مودی کا زخم تازہ ہوجاتا ہے، وزیر اعظم
  • چین کی خلائی کامیابی، تجارتی راکٹ کامیابی سے مدار میں پہنچا دیا
  • امریکا کے ساتھ تعلقات استوار کر رہے ہیں، وزیرِ اعظم شہباز شریف
  • وزیرِ اعظم شہباز شریف سے کرغزستان کے اعلیٰ سطح کے وفد کی ملاقات
  • وزیرِ اعظم شہباز شریف سے کرغزستان کے ایک اعلیٰ سطح کے وفد کی ملاقات
  • وزیراعظم سے ملاقات: رواں برس زائرین بذریعہ سڑک ایران، عراق نہیں جائیں گے: وزیر داخلہ