پاکستان اسٹیل کے 5 ہزار سے زائد ملازمین کی بحالی پھر رک گئی
اشاعت کی تاریخ: 14th, June 2025 GMT
وکیل مجتبی باجوہ ایڈووکیٹ نے مؤقف اپنایا کہ 10 سال سے پاکستان اسٹیل بند ہے، ایک گرام بھی اسٹیل نہیں بنی۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ ہائی کورٹ نے لیبر اپیلٹ ٹریبیونل کا فیصلہ معطل کر دیا، جس کے نتیجے میں پاکستان اسٹیل کے 5 ہزار سے زائد ملازمین کی بحالی پھر رک گئی ہے۔ سندھ ہائی کورٹ میں پاکستان اسٹیل کے 5 ہزار سے زائد ملازمین کی بحالی کے لیبر اپیلٹ ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی اور درخواست گزار کے وکیل مجتبی باجوہ ایڈووکیٹ نے مؤقف اپنایا کہ 10 سال سے پاکستان اسٹیل بند ہے، ایک گرام بھی اسٹیل نہیں بنی۔ وکیل نے کہا کہ جب ادارہ بند ہے تو ملازمین کو تنخواہ کہاں سے دیں، لیبر اپیلٹ ٹربیونل کے فیصلے کے بعد بھی 125 ملازمین نے واجبات وصول کیے ہیں، 29 اپریل کو لیبر اپیلٹ ٹریبیونل نے ملازمین بحال کر دیا تھا۔ ٹربیونل نے قرار دیا تھا کہ جن ملازمین کو واجبات نہیں ملے، وہ بحال سمجھے جائیں گے۔ سندھ ہائی کورٹ نے لیبر اپیلٹ ٹربیونل کا فیصلہ معطل کر دیا اور ایڈووکیٹ جنرل سندھ اور دیگر کو نوٹسز جاری کر دیئے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پاکستان اسٹیل
پڑھیں:
230 سے زائد پی ٹی آئی رہنماؤں کارکنوں کی عبوری ضمانت میں توسیع
اسلام آباد (وقائع نگار) انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین کی عدالت نے 26 نومبر، سنگجانی جلسہ ، سپریم کورٹ کے باہر احتجاج و دیگر مقدمات میں 230 سے زائد پی ٹی آئی رہنماؤں و کارکنان کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔