وزیراعظم کا ترک صدر کو فون، عالمی برادری سے اسرائیل کو غیرقانونی اقدامات سے روکنے کا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 14th, June 2025 GMT
وزیراعظم کا ترک صدر کو فون، عالمی برادری سے اسرائیل کو غیرقانونی اقدامات سے روکنے کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 14 June, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر رجب طیب اردوان نے ایران پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کو ایران، فلسطین اور خطے کے دیگر ممالک کے خلاف غیرقانونی کارروائیوں اور جارحیت سے فوری روکے۔
وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیے کے صدر رجب طیب اردوان سے ٹیلی فون پر گفتگو کی اور اس دوران دونوں رہنماں نے اسرائیل کی جانب سے بلااشتعال اور بلاجواز ایران پر جارحیت مسلط کرنے کے بعد خطے میں پیدا ہونے والی پریشان کن صورت حال پر تبادلہ خیال کیا اور اسرائیل کے حملوں کی مذمت کی۔بیان میں کہا گیا کہ دونوں رہنماں نے اتفاق کیا کہ اسرائیل نے فوجی حملوں سے ایران کی خود مختاری اور سرحدی سالمیت کی خلاف ورزی کی ہے، جو اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون کی بھی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف اور صدر اردوان نے کہا کہ اسرائیل کی جارحیت سے علاقائی اور بین اقوامی امن و سلامتی کو دا پر لگا دیا ہے۔دونوں رہنماں نے فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی بھی شدید مذمت کی اور مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ اور عالمی برادری اسرائیلی اقدامات کا فوری نوٹس لے۔دونوں رہنماں نے عالمی برادری اور اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ مشترکہ اقدامات کریں اور اسرائیل پر دبا ڈالیں کہ وہ ایران، فلسطین اور خطے کے دیگر ممالک کے خلاف غیرقانونی کارروائیاں اور جارحیت فوری ختم کرے۔
اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ، او آئی سی سمیت تمام فورمز پر قیام امن کے لیے کردار ادا کرتا رہے گا، استنبول میں ہونے والے او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار کریں گے۔وزیراعظم شہباز شریف نے ترک صدر اردوان کو اسلامی تعاون یوتھ فورم کی جانب سے اعزاز ملنے پر مبارک باد دی۔ وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر نے خطے میں قیام امن کے لیے قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچیئرمین ایف بی آرکا امیر طبقے کی جانب سے 1233 ارب روپے ٹیکس چوری کا انکشاف چیئرمین ایف بی آرکا امیر طبقے کی جانب سے 1233 ارب روپے ٹیکس چوری کا انکشاف روس ایران کیخلاف اسرائیلی فوجی آپریشن کی مذمت کرتا ہے، پیوٹن کی ٹرمپ سیگفتگو چین کا ایران کی حمایت کا اعلان؛ اسرائیلی جارحیت پر کڑی تنقید وزیراعلی گنڈا پور کی اسلام آباد کی جانب مسلح پیش قدمی کی دھمکی، اب گولی کا جواب گولی دیں گے وفاق نے تحفظات دور نہ کیے تو پی پی وفاقی بجٹ کی منظوری کیلئے ووٹ نہیں دے گی، وزیراعلی سندھ آسٹریلیا کو ہرا کر جنوبی افریقا نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: عالمی برادری
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور سے کراچی بزنس ٹرین کا افتتاح کر دیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان ریلوے کی لاہور سے کراچی بزنس ٹرین کی افتتاحی تقریب ریلوے سٹیشن پر منعقد ہوئی۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور بزنس ٹرین کا افتتاح کیا۔
وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے وزیر اعظم شہباز شریف کو ریلوے کی کارکردگی پر بریفنگ دی ، جس میں بتایا گیا کہ بزنس ٹرین میں بہترین سفری سروسز کی فراہمی کو یقینی بنایاگیا، بزنس ٹرین میں عالمی معیار کی سٹنگز ،کچن اور ڈائیننگ ایریاز کی سہولت ہوگی ۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان ریلوے کو آمدن میں گزشتہ مالی سال 93 ارب کا منافع کمایا ۔ پاکستان ریلوے اور پنجاب حکومت لاہور سےراولپنڈی تک بلٹ ٹرین بھی شروع کرنے جارہے ہیں ۔
ایچ آئی وی رپورٹ مثبت آنے پر بہن نے بھائی کو گلا گھونٹ کر قتل کر دیا
اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا لاہور ریلو ے اسٹیشن آمد پر خوشگوار حیرت ہوئی، یہاں آنے والے مسافروں کے لیے سہولیات بہتر بنائی گئی ہیں۔ٹکٹ کا پرانا نظام ختم کر دیا گیا، ریلوے نظام کو ڈیجیٹائز کیا جا رہا ہے۔یورپ کی طرز پر پاکستان بزنس ایکسپریس کو جس انداز میں بہتر بنایا گیا ہے اس پر ریلوے کے اعلیٰ حکام داد کے مستحق ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا ریلوے کا بنیادی کام عام مسافر کو سہولیات فراہم کرنا ہے، ریلوے ٹریک کو بہتر بنانا اور ٹکٹس کے حصولی میں لوگوں کو مشکلات پیش نہیں آنی چاہئیں،
بانی پی ٹی آئی نے اپنے بیٹوں کو پاکستان نہ آنے کی ہدایت کردی
مزید :