نالائق حکمرانوں نے ایران کو جنگ میں دھکیلا ہے، رضا پہلوی
اشاعت کی تاریخ: 15th, June 2025 GMT
سابق ایرانی ولی عہد رضا پہلوی نے کہا ہے کہ نالائق حکمرانوں نے ایران کو جنگ میں دھکیلا ہے۔
اپنے ویڈیو بیان میں رضا پہلوی نے کہا کہ یہ رجیم کرپشن اور ظلم کے بعد کمزور ترین حالت میں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی فوج اور پولیس اپنا کام چھوڑ دے اور عوام سے مل جائے۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
اسحاق ڈار کا ایرانی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، غزہ بحران پر تبادلہ خیال
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، دونوں رہنماؤں نے غزہ میں انسانی بحران، فلسطینی عوام کی مشکلات پر تبادلہ خیال کیا۔دونوں رہنماؤں نے پاکستان ایران اعلیٰ سطح کے دورے کے تبادلے پر بھی بات چیت کی۔اس موقع پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے غزہ کے لیے فوری اور بلا رکاوٹ انسانی امداد کی فراہمی پر زور دیا۔اسحاق ڈار نے کہا کہ امید ہے نیویارک میں فلسطین متعلق کانفرنس مثبت نتائج کی حامل ہوگی۔قبل ازیں وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے ابوظبی میں متحدہ عرب امارات کے وزیرِ خارجہ شیخ عبداللّٰہ بن زید النہیان کے ساتھ ملاقات کی۔اپنے بیان میں اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ پر ویزا چھوٹ پر اتفاق کیا گیا ہے۔