پیپلز پارٹی ایم کیو ایم یاپی ٹی آئی کے ہاتھوں بلیک میل نہیںہوگی( وزیراعلیٰ سندھ )
اشاعت کی تاریخ: 15th, June 2025 GMT
عوامی مفادات کا دفاع اولین ترجیح رہے گی، اپوزیشن نے مظاہروں میں حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا،سید مراد علی شاہ
سندھ کا ترقیاتی بجٹ ایک ہزار ارب کا بنانے جا رہے ہیں، وفاق نے پورے پیسے دیئے تو یہ اعدادوشمار زیادہ ہوسکتے ہیں
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے نے دو ٹوک انداز میں اعلان کیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی تحریک انصاف یا ایم کیو ایم کے کسی بھی دبائو یا سیاسی بلیک میلنگ کو خاطر میں نہیں لائے گی اور عوامی مفادات کا دفاع اولین ترجیح رہے گی۔ اپوزیشن نے مظاہروں میں حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا۔انہوں نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال کے لئے سندھ کا ترقیاتی بجٹ ایک ہزار ارب روپے کا بنانے جا رہے ہیں، اگر وفاق نے پورے پیسے دیئے تو یہ اعدادوشمار زیادہ بھی ہوسکتے ہیں، وفاق نے گزشتہ سال بھی مسلسل محاصل کی منتقلی کم کی ہے، صوبائی ترقیاتی بجٹ کا کل بجٹ ایک ہزار 18 ارب روپے ہے۔ 26-2025کے بجٹ کا حجم 3 ہزار 450 ارب روپے ہے، آئندہ مالی سال ہم ریکارڈ 1460 اسکیمیں مکمل کرنے جا رہے ہیں۔ ہفتہ کو چیف منسٹرہائوس میںکراچی میں پوسٹ بجٹ پریس کانفرس کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا انہوں نے کہا کہ 2 ہزار 150 ارب روپے کے موجودہ مالی اخراجات ہیں، جاری اخراجات میں سب سب سے بڑا حصہ تنخواہوں اور پنشنز کا ہے، آئندہ مالی سال تنخواہوں اور پنشن کے اخراجات ایک ہزار 100 ارب روپے ہوں گے، ہمارے تنخواہوں کے اخراجات ماہانہ 100 ارب روپے ہیں۔
.ذریعہ: Juraat
پڑھیں:
پی ٹی آئی ، پیپلز پارٹی اور ن لیگ کا خاتمہ ہو تو پاکستان ٹھیک ہوسکتا ہے، سراج الحق
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی، ن لیگ اور پی ٹی آئی کا خاتمہ ہو تو پاکستان ٹھیک ہوسکتا ہے، اس وقت تینوں جماعتیں اقتدار میں ہیں مگر قوم کو کرپشن اور نعروں کے علاوہ کچھ نہیں دیا۔
لاہور میں عزم نو یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ ہم اس ملک میں انقلاب چاہتے ہیں، انقلاب اللہ کی اطاعت ہے تاکہ ہم لوگوں کی بجائے اللہ کی اطاعت سے ملک چلائیں۔انہوں نے کہا کہ ہم ہر ظالم، چور، ڈاکو سے آزادی چاہتے ہیں، اسٹیبلشمنٹ کو آئین کے تابع رکھنا چاہتے ہیں، ہم کشمیر کو آزاد دیکھنا اور ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو رہا کروانا چاہتے ہیں۔ جب پاکستان میں پی پی، ن لیگ اور پی ٹی آئی کا خاتمہ ہو تو پھر یہ ہو سکتا ہے۔سراج الحق نے کہا کہ پنجاب میں پی ٹی آئی سندھ میں پی پی لمبے عرصے سے اقتدار میں ہے۔ اس وقت تینوں جماعتیں اقتدار میں ہیں، ان تین پارٹیوں نے ملک کو اس نہج پر پہنچایا ہے، جب اس ملک میں اسلامی حکومت آئے گی تو کوئی بھوکا نہیں سوئے گا۔
لاہور میں شہری کے قتل کا معمہ حل ہوگیا، مقتول کو اس کی بیوی نے اپنے آشنا کے ساتھ مل کر قتل کیا
مزید :