انتہائی افسوسناک اور مشکل صبح ہے، ہم مل کر سوگ منائیں گے، اسرائیلی صدر
اشاعت کی تاریخ: 15th, June 2025 GMT
انتہائی افسوسناک اور مشکل صبح ہے، ہم مل کر سوگ منائیں گے، اسرائیلی صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 15 June, 2025 سب نیوز
ایران کے تازہ حملوں کے بعد اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ نے کہا کہ یہ ایک انتہائی افسوسناک اور مشکل صبح ہے۔
اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ ایرانی حملوں میں یہودی اور عرب، اسرائیلی شہری اور نئے آنے والے تارکینِ وطن، بچوں، خواتین، بزرگوں اور مردوں سمیت متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے۔
اسحاق ہرزوگ نے مزید کہا میں سوگوار خاندانوں کے غم میں شریک ہوں اور اس المناک نقصان پر افسوس کا اظہار کرتا ہوں۔ میں زخمیوں کی جلد صحت یابی اور لاپتہ افراد کے ملنے کے لیے دعا گو ہوں۔ ہم مل کر سوگ منائیں گے اور مل کر اس پر قابو پائیں گے۔
واضحرہے کہ ایران کی جانب سے اسرائیل پر گذشتہ رات دو مرتبہ میزائل داغے گئے ہیں۔ حیفا بندرگاہ میں ایران کی طرف سے داغے گئے میزائل حملوں کے بعد وسیع پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔ اسرائیلی پولیس نے اعلان کیا کہ وہ ایرانی میزائلوں کا نشانہ بننے والے مقامات پر موجود ہیں اور زخمیوں کی مدد کر رہے ہیں۔
اسرائیلی فوج نے اس سے قبل ملک کے شہریوں سے کہا تھا کہ وہ جاری کردہ ہدایات پر عمل کریں۔ اسرائیلی فوج کے بیان میں اس بات پر زور دیا گیا کہ فضائی دفاعی نظام ناقابل تسخیر نہیں ہے اور عوام کو جاری کردہ وارننگز کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرایرانی حملوں سے اسرائیل میں تباہی، صحافیوں کو متاثرہ مقامات کی رپورٹنگ سے روک دیا گیا ایرانی حملوں سے اسرائیل میں تباہی، صحافیوں کو متاثرہ مقامات کی رپورٹنگ سے روک دیا گیا ایران: دنیا کی سب سے بڑی گیس فیلڈ پر اسرائیلی حملے کے بعد پیدوار جزوی معطل ٹرمپ کی ایران کو امریکہ پر حملہ نہ کرنے کی دھمکی، اسرائیل سے ثالثی کی پیشکش مسلم امہ ایران کی سپورٹ کے لیے کھڑی ہے، شہزادہ محمد بن سلمان حماس کا وزیر دفاع خواجہ آصف کے بیان کا خیرمقدم اسرائیل کا پاسداران انقلاب اور ایرانی فوج کے 20 سے زائد اہم کمانڈرز شہید کرنے کا دعویٰCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اسرائیلی صدر
پڑھیں:
ہمسایہ ممالک سے تعلقات کو مضبوط بنا کر پابندیوں کو ناکام بنایا جا سکتا ہے، ایرانی صدر
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ مغربی پابندیوں کا مؤثر توڑ مضبوط علاقائی تعلقات کے ذریعے ہی ممکن ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ ایران کو آج پہلے سے کہیں زیادہ اپنے ہمسایہ اور علاقائی ممالک کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ایران پاکستانی حمایت کبھی نہیں بھولے گا، صدر مسعود پزشکیان کا محسن نقوی سے اظہار تشکر
ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی و خارجہ پالیسی کمیشن کے ارکان سے ملاقات میں صدر نے کہا کہ سرحدی صوبوں میں مقامی حکام کو اختیارات تفویض کرنا ہمسایہ ممالک سے تعاون بڑھانے کے لیے مفید ہو گا۔
ان کا کہنا تھاکہ اگر ہم ہمسایہ ممالک سے تعلقات مضبوط کریں تو پابندیاں بے اثر ہو جائیں گی۔
صدر نے پاکستان، افغانستان، ترکمانستان، آذربائیجان، آرمینیا، ترکی، عراق اور جنوبی خلیجی ممالک کو تعاون کے لیے اہم امکانات رکھنے والے ممالک قرار دیا اور کہا کہ باہمی مفاد کے لیے ان مواقع کو فعال کرنا ہوگا۔
پزشکیان نے جون میں ایران کے اعلیٰ سیاسی و عسکری رہنماؤں کے اجلاس پر اسرائیلی حملے کی کوشش کا حوالہ بھی دیا اور کہا کہ اگر یہ حملہ کامیاب ہو جاتا تو ملک کی قیادت کو سنگین نقصان پہنچ سکتا تھا۔
انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ ہمیں اختیارات کی مرکزیت ختم کرنے کی اہمیت یاد دلاتا ہے، تاکہ اگر خدانخواستہ اعلیٰ حکام کو کچھ ہو جائے تو نظام چلتا رہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایران ایرانی صدر صدر پزشکیان