چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کا ایک اہم سیاسی ثمر ہے، چینی صدر
اشاعت کی تاریخ: 15th, June 2025 GMT
بیجنگ : پیر کے روز شائع ہونے والے چھیوشی میگزین کے 12 ویں شمارے میں سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سکریٹری، چینی صدر اور سینٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ کا ایک اہم مضمون شائع ہوگا، جس کا عنوان ہے ” درمیانی اور طویل مدتی منصوبہ بندی کے ذریعے اقتصادی اور سماجی ترقی کی رہنمائی کرنا قومی گورننس میں پارٹی کا ایک اہم طریقہ ہے۔”اتوار کے روز چینی میڈیا نے بتایا کہ مضمون میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ پانچ سالہ منصوبے کی سائنسی تشکیل اور مسلسل عمل درآمد سی پی سی کی قومی گورننس کا ایک اہم تجربہ ہے اور چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کا ایک اہم سیاسی ثمر ہے۔ پہلے پانچ سالہ منصوبے سے لے کر 14 ویں پانچ سالہ منصوبے تک، مستقل مقصد چین کو ایک جدید سوشلسٹ ملک بنانا رہا ہے۔ اس عمل میں، ہماری پارٹی نے مسلسل ایک جدید سوشلسٹ ملک کی تعمیر میں ا پنی تفہیم کو گہرا کیا ہے، اپنی حکمت عملی کو پختہ کیا ہے اور اپنے عمل کو وسعت دی ہے ، یوں چین کی جدیدکاری اور ترقی کے عمل میں تیزی لائی گئی ہے.
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کا ایک اہم
پڑھیں:
کراچی: ریڈ لائن منصوبے میں غیر معمولی تاخیر، شہری اذیت کا شکار
سندھ حکومت کا ریڈ لائن بس منصوبہ غیر معمولی تاخیر کے باعث شہریوں کے لیے اذیت کا سبب بن گیا۔
احتیاطی تدابیر اختیار کیے بغیر کام کرنے سے سیوریج لائنیں بند ہوگئیں، گندہ پانی سڑکوں پر بہہ نکلا۔
حسن اسکوائر سے نیپا چورنگی جانے والی شاہراہ پر پانی جمع ہونے سے ٹریفک بری طرح متاثر ہونا معمول بن گیا۔
ذرائع کے مطابق کمپنی نے ریڈ لائن منصوبے پر کام احتیاطی تدابیر اختیار کیے بغیر جاری رکھا ہوا ہے۔ منصوبے کی تعمیر کے دوران ماضی میں بھی پانی اور سیوریج کی لائنیں متاثر رہی ہیں۔
ریڈ لائن منصوبے میں کام کی رفتار سست ہونے کی وجہ سے عوام کئی سالوں سے اسی اذیت کا شکار ہیں۔