بیان میں کہا گیا کہ صہیونی ریاست نے ایک بار پھر اسلامی ایران کے خلاف اپنی جارحیت اور دشمنی جاری رکھتے ہوئے آج رہائشی علاقوں میں بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنا کر اپنی ناپاک اور دہشت گردانہ عزائم ظاہر کیے۔ اسلام ٹائمز۔ پاسداران انقلاب اسلامی (آئی آر جی سی) کے انٹیلی جنس چیف بریگیڈیئر جنرل محمد کاظمی اور ان کے نائب حسن محقق اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے۔ ایرانی خبررساں ایجنسی ایران پریس کے مطابق پاسداران انقلاب اسلامی کی جانب سے جاری بیان میں تصدیق کی گئی ہے کہ تہران میں آج ہونے والے اسرائیلی حملے کے نتیجے میں پاسدران انقلاب کے انٹیلی جنس سربراہ محمد کاظمی اور ان کے نائب شہید ہوگئے ہیں۔

پاسداران انقلاب اسلامی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ صہیونی ریاست نے ایک بار پھر اسلامی ایران کے خلاف اپنی جارحیت اور دشمنی جاری رکھتے ہوئے آج رہائشی علاقوں میں بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنا کر اپنی ناپاک اور دہشت گردانہ عزائم ظاہر کیے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ تہران میں آج ہونے والے اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں پاسداران انقلاب کے انٹیلی جنس چیف بریگیڈیئر جنرل محمد کاظمی سمیت ان کے نائب حسن محقق، اور محسن باقری شہید ہوگئے ہیں۔

پاسداران انقلاب اسلامی کی فضائیہ نے ’آپریشن وعدہ صادق تھری‘ کے تحت اسرائیلی ریاست کے مجرمانہ جرائم کے خلاف جوابی کارروائیوں کا تسلسل جاری رکھتے ہوئے صہیونی ریاست کے انٹیلی جنس مراکز کو نشانہ بنایا۔ آئی آر جی سی کا کہنا تھا کہ اسرائیل حکومت کے حامیوں کو معلوم ہونا چاہیے کہ اس جعلی حکومت کے مکمل خاتمے تک اس کے اہم مفادات کے خلاف مؤثر اور ٹارگٹڈ کارروائیاں جاری رہیں گی۔

اس سے قبل، پاسدارانِ انقلاب کے شعبہ تعلقاتِ عامہ نے ایرو اسپیس کے سربراہ جنرل امیر علی حاجی زادہ کے ہمراہ شہید ہونے والے 7 کمانڈرز کے نام جاری کیے تھے۔ شہدا میں کمانڈرز محمود باقری، داؤد شیخیان، محمد باقر طاہرپور، منصور صفارپور، مسعود طیب، خسرو حسنی، جواد جورسرہ، اور محمد آقاجفری شامل ہیں۔ یہ تمام کمانڈرز جمعہ کی علی الصبح تہران میں اسرائیلی دہشت گرد حملے میں شہید ہوئے تھے

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: پاسداران انقلاب اسلامی کے انٹیلی جنس محمد کاظمی انقلاب کے کے نائب کے خلاف

پڑھیں:

جماعت اسلامی کے رکن محمد حمید انتقال کرگئے

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (پ ر) جماعت اسلامی ضلع کورنگی کے رکن ،قائداعظم مزار یونین کے جنرل سیکریٹری اور مدرسہ اسلامیہ برمی کالونی کے مہتم محمد حمید انتقال کرگئے۔ نماز جنازہ میں مرزا فرحان بیگ، عبدالجمیل خان، نویداختر، منصور فیروز، محمد قاسم جمال و دیگر نے شرکت کی۔

 

خبر ایجنسی گلزار

متعلقہ مضامین

  • اسرائیل کی غزہ اور لبنان میں سیز فائر معاہدے کی سنگین خلاف ورزیاں، تازہ حملوں میں 7 افراد شہید
  • حماس نے 3 یرغمالیوں کی لاشیں واپس کردیں، اسرائیلی حملے میں مزید ایک فلسطینی شہید
  • حیدرآباد: امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ زوم پر جبکہ صوبائی جنرل سیکرٹری محمد یوسف، امیر جماعت اسلامی حیدرآباد حافظ طاہر مجید، ضلعی جنرل سیکرٹری محمد حنیف شیخ مرکز تبلیغ اسلام میں اجتماع ارکان سے خطاب کررہے ہیں
  • سکھر: جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد صالح انڈھڑ ودیگر لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب کررہے ہیں
  • جماعت اسلامی کے رکن محمد حمید انتقال کرگئے
  • اسرائیلی حملے، 24 گھنٹے میں مزید 5 فلسطینی شہید
  • انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن: پنجاب میں 18 دہشت گرد پکڑے گئے، بارودی مواد برآمد
  • فلسطینی قیدی پر تشدد کی ویڈیو لیک ہونے پر اسرائیلی خاتون جنرل مستعفی
  • اسرائیلی حملوں میں مزید 3 فلسطینی شہید، جنگ بندی خطرے میں
  • غزہ: اسرائیلی حملوں میں مزید 3 فلسطینی شہید، جنگ بندی خطرے میں