2025-08-01@11:57:21 GMT
تلاش کی گنتی: 3134

«پاسداران انقلاب اسلامی»:

    اسلام آباد: اسلام آباد کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں گاڑی سمیت باپ بیٹی کے پانی میں بہہ جانے کے معاملے میں پیشرفت ہوئی ہے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق ڈوبنے والی گاڑی کاک پل کے نیچے سے مل گئی۔ والد کی لاش حادثے کے تیسرے دن مل گئی تھی جبکہ بیٹی کی لاش ابھی تک تک نہیں مل سکی، چند روز قبل ریسکیو نے آپریشن ختم کر دیا تھا۔ واضح رہے کہ جڑواں شہروں میں شدید بارش کے باعث لڑکی اپنے والد سمیت 22جولائی کو برساتی پانی میں گاڑی سمیت بہہ گئی تھی۔ لڑکی کے والد کرنل ریٹائرڈ اسحاق قاضی کی لاش سرچ آپریشن کے دریائے سواں سے تلاش کر لی گئی تھی۔
    کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر مسلم دنیا کے سپہ سالاروں کی سربراہی کریں۔ ادارۂ نورِ حق میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفرخان  نے کہا کہ علامہ اقبال کا خواب پورا ہوا اور پاکستان معرض وجود میں آیا۔ کلمہ کی بنیاد پرپاکستان حاصل کیا گیا۔ وطن عزیز پوری دنیاکے مسلمانوں کی تمناؤں کا مرکزہے۔ 14 اگست ہم بڑی شایان شان طریقے سے منائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 5 اگست کو یوم حقوق کشمیرمنائیں۔ بھارت کشمیریوں کے حقوق غصب کررہاہے۔ غزہ میں 60 ہزار سے زائد افراد کو شہیدکردیا گیا۔ اہل غزہ اس وقت بھوک سے مرر رہے ہیں۔ اسرائیل کو امریکا کی...
    بیجنگ(انٹرنیشنل ڈیسک) پاکستان نے چین کے تعاون سے اپنا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کامیابی سے خلا میں بھیج دیا، جو مقررہ مدار میں داخل ہو چکا ہے۔ نجی اخبار میں شائع خبر کے مطابق قومی خلائی ادارے نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان نے اپنا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ چین کے ژیچانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے کامیابی کے ساتھ خلا میں بھیج دیا ہے۔ پاکستان کا نیا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ-1 (پی آر ایس ایس-1) کُوائژو-1 اے راکٹ کے ذریعے چینی وقت کے مطابق صبح 10 بجے لانچ کیا گیا۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے تصدیق کی کہ سیٹلائٹ کامیابی سے اپنے مقررہ مدار میں داخل ہو چکا ہے۔ ترجمان سپارکو نے کہا کہ نیا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ پاکستان کی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 01 اگست 2025ء) پاکستان کے خلائی تحقیقی ادارے،اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) کے مطابق، نیا ’’ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ‘‘ پاکستان کی خلائی تحقیق کی کوششوں میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا اور زمین کا مشاہدہ کرنے کی صلاحیت میں نمایاں اضافہ کرے گا۔ پاکستان ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ- 1 (پی آر ایس ایس1) کو جمعرات کو ’’کائیژو-1اے‘‘ کیریئر راکٹ کے ذریعے چین کے ژیچانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے صبح 10 بجے لانچ کیا گیا تھا۔ پاکستانی خبر رساں ایجنسی اے پی پی کے مطابق سپارکو نے ایک بیان میں کہا کہ ’’یہ ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ شہری منصوبہ بندی، آفات سے نمٹنے، خوراک کی سکیورٹی اور ماحولیاتی تحفظ میں انقلاب برپا کرے گا۔(جاری...
    جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہاہے کہ میں بحیثیت ایک پاکستانی شہری پاکستان کی خودمختاری کے لیے شدید تشویش میں مبتلا ہوں اور اس بات کو انتہائی کمزور ہوتی حکومت اور ریاست کی علامت سمجھتا ہوں کہ ہم پاکستانیوں کو تیل کے معاہدے کی اطلاع بھی امریکی صدر ٹرمپ سے ملے اور ہندوستان کے ساتھ جنگ بندی کی اطلاع بھی۔ سوشل رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا پارلیمنٹ اور صوبوں کو اعتماد میں لیے بغیر اس طرح کے معاہدے قطعاً ملکی مفاد کے معیار پر پورا نہیں اترسکتے جس میں آئین کی رو سے صوبوں کے طےشدہ حق کا مستقبل مخدوش ہو رہا ہو۔ ان معاہدات پر فوری طور...
    ---فائل فوٹو  پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے میں رکاوٹ ایران پر عائد عالمی اقتصادی پابندیاں ہیں، پاک ایران گیس پائپ لائن سے متعلق ابھی بھی بات چیت جاری ہے، یہ سیکیورٹی مقاصد کے لیے نہیں عام پاکستانیوں کے مفاد کا منصوبہ ہے۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے فنانس کے چیئرمین سلیم مانڈوی والا نے چیئرپرسن کمیٹی کامرس انوشہ رحمان کے ہمراہ کوئٹہ میں پریس کانفرنس کی۔اس دوران سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا کہ امریکا کے ساتھ نیا تجارتی معاہدہ نہیں ہو رہا، نئے ٹیرف پر بات چیت جاری ہے۔سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ اسلام آباد میں 6 ماہ سے ایران افغانستان ٹریڈ سے متعلق مسائل سامنے آ رہے...
    پی ٹی آئی نے 5اگست کو ایف9پارک میں جلسے کی اجازت مانگ لی ، ضلعی انتظامیہ کو درخواست WhatsAppFacebookTwitter 0 31 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد میں جلسے کی اجازت کے لیے ضلعی انتظامیہ کو خط لکھ دیا ،پی ٹی آئی نے 5 اگست کو ایف9پارک میں کارکنوں کا کنونشن منعقد کرنے کی اجازت مانگ لی۔ جنرل سیکریٹری پی ٹی آئی ضلع اسلام آباد ملک عامر کے مطابق کنونشن کا نوٹیفیکیشن جاری ہو جکاہے،جلسہ شام 4 بجے سے رات 10 بجے تک جاری رہے گا، اجتماع پرامن ہوگا، تمام سیکیورٹی ایس او پیز پر سختی سے عمل کیا جائے گا۔ اسلام آباد کے تمام پی ٹی آئی کارکنوں کو متحرک...
    پاکستانی حکومت کیجانب سے زائرین کیلئے اربعین حسینیؑ کے زمینی سفر پر اچانک پابندی کیوں؟ حکومت نے فیصلے سے قبل شیعہ عمائدین و قائدین کو اعتماد میں کیوں نہیں لیا؟ زمینی سفر پر پابندی سے قبل سفر زیارت کیلئے مکمل تیار زائرین کو نعم البدل کیوں نہیں دیا گیا؟ جنگ کے باوجود ایران، جنگ زدہ تباہ حال عراق زائرین کو مکمل سیکیورٹی فراہم کرنے کیلئے تیار، جبکہ پاکستان سیکیورٹی فراہمی سے انکاری کیوں؟ پاکستانی زائرین ایران اور عراق میں محفوظ، لیکن اپنے ملک میں غیر محفوظ کیوں؟ کوئٹہ تفتان راستہ سیکیورٹی مسائل کا شکار ہے تو ریمدان کے راستے سے کیوں نہیں بھیجا جا رہا؟ آرمی چیف بتائیں کہ کیا زائرین کیلئے ایک روٹ کو محفوظ نہیں بنایا جا سکتا؟...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔31 جولائی ۔2025 )امریکہ نے ایران سے تجارتی تعلقات اور تیل خریدنے پرچھ بھارتی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے امریکی محکمہ خارجہ نے تہران پر پر مشرق وسطیٰ میں تنازعات کو ہوا دینے اور عدم استحکام کی سرگرمیوں کو فنڈ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے ایران کی ذرائع آمدن پر قدغن لگانے کے لیے کارروائی کرتے ہوئے ایرانی پیٹرولیم، پیٹرولیم مصنوعات، یا پیٹرو کیمیکل کی تجارت میں ملوث 20 اداروں پر پابندیاں عائد کر دی ہیں جبکہ 10 جہازوں کو بلاک شدہ جائیداد قرار دے دیا ہے.(جاری ہے) جن کمپنیوں پر ایرانی پیٹرولیم مصنوعات کی خریداری کے الزام میں پابندیاں عائد کی گئی ہیں ان میں چھ بھارتی کمپنیاں بھی شامل...
    واشنگٹن:پاکستان اور امریکا کے درمیان دو طرفہ تعلقات میں بڑی پیش رفت، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی معاہدہ مکمل ہو چکا ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ ٹریڈ ڈیل حتمی شکل اختیار کر چکی ہے اور اب دونوں ممالک توانائی کے شعبے، خصوصاً تیل کی تنصیبات کی ترقی کے لیے باہمی اشتراک سے کام کریں گے۔ صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم اس وقت ایک آئل کمپنی کے انتخاب کے مرحلے میں ہیں جو اس پارٹنرشپ کی قیادت کرے گی۔ انہوں نے مستقبل کی جھلک دکھاتے ہوئے کہا کہ ممکن ہے ایک دن پاکستان، بھارت کو تیل فروخت کرتا نظر...
    اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 جولائی 2025ء ) تحریک تحفظ آئین پاکستان کی طرف سے ہونے والی اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس سے قبل اسلام آباد کے ہوٹل نے بکنگ کیسنل کردی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ٹیولپ ہوٹل میں آج اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کی جانب سے آل پارٹیز کانفرنس ہونی تھی لیکن انتظامیہ نے بُکنگ منسوخ کر کے ہوٹل کو تالے لگوا دیئے، جس کے بعد حزب اختلاف اتحاد کے رہنما ہوٹل کے باہر جمع ہوگئے اور اس موقع پر تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ ہوٹل انتظامیہ پر دباؤ ہے لیکن آج ہر صورت اے پی سی ہوگی، حافظ عاصم منیر...
    کراچی:پاکستان کا جدید ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ آج پاکستانی وقت کے مطابق صبح 7 سے 8 بجے کے درمیان چین کے شیچانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے خلاء میں کامیابی کے ساتھ روانہ ہو گیا۔ پاکستان کے خلائی تحقیقاتی ادارے سپارکو کے ماہرین اور سائنسدان چینی لانچ سینٹر میں موجود ہیں تاکہ مشن کو کامیابی سے مکمل کیا جا سکے۔ سپارکو کے مطابق یہ سیٹلائٹ پاکستان کے خلائی پروگرام میں ایک اہم پیش رفت اور تکنیکی خود انحصاری کی جانب بڑا قدم ہے۔ لانچ کی خصوصی تقریب سپارکو ہیڈکوارٹر کراچی میں براہ راست دکھائی گئی، جب کہ پروجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد یاسر کا ویڈیو پیغام بھی چین سے نشر کیا جائے گا۔ سپارکو کے ترجمان کے مطابق، ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کی مدد...
    واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان اور امریکا کے درمیان اہم تجارتی معاہدہ کامیابی سے طے پا گیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ معاہدے کا مقصد دوطرفہ تجارت کا فروغ اور منڈی تک رسائی کو بڑھانا ہے،معاہدے کا مقصد سرمایہ کاری کو راغب کرنا ہے۔ وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی امریکی وزیر تجارت ہاورڈلوٹنک اورامریکی تجارتی نمائندے جیمیسن گریر سے ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں سیکرٹری کامرس جوادپال اور امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ بھی موجود تھے۔ وزارت خزانہ کاکہنا ہے کہ معاہدے سے باہمی ٹیرف، امریکا میں پاکستانی مصنوعات پر ٹیرف کم ہوگا، معاہدہ توانائی، معدنیات، آئی ٹی، کرپٹو کرنسی میں اقتصادی تعاون کا باعث بنے گا، معاہدے سے ایک...
    اپنے ایک بیان میں مجلس وحدت مسلمین کے رہنماؤں نے کہا تھا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے اچانک زمینی راستوں کو بند کرنا اور زائرین پر پابندی لگانا کسی صورت قبول نہیں، یہ عمل حکومتی انتظامی نااہلی اور عالمی اربین کو متاثر کرنے کی کوشش ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے شیعہ علماء کونسل اور ایم ڈبلیو ایم سے ملاقات کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری اور شیعہ علماء کے درمیان ملاقات کل اسلام آباد میں ہوگی۔ ایم ڈبلیو ایم اور شیعہ علماء کونسل نے اربعین پر زائرین کے زمینی سفر میں پابندی کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے۔ دوسری جانب سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے...
    پاکستان نے جمعرات کی صبح چین کے شہر شیچانگ میں واقع سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے جدید ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کامیابی سے خلا میں روانہ کر دیا، جسے ماہرین نے ملک کی خلائی تحقیق، ارضی مشاہدے اور قدرتی وسائل کی نگرانی کے شعبے میں ایک بڑی پیشرفت قرار دیا ہے۔ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 7 بج کر 38 منٹ پر یہ سیٹلائٹ لانچ کیا گیا۔ سپارکو (Pakistan Space and Upper Atmosphere Research Commission – SUPARCO) کے حکام لانچنگ کے مقام پر موجود تھے، جبکہ اس تاریخی لمحے کو کراچی میں سپارکو کے ہیڈکوارٹر سے براہ راست نشر بھی کیا گیا۔ یہ جدید سیٹلائٹ انتہائی حساس سینسرز سے لیس ہے جو قدرتی آفات سے بروقت خبردار کرنے، زرعی پیداوار کی نگرانی،...
    کراچی: پاکستان کا جدید ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ آج پاکستانی وقت کے مطابق صبح 7 سے 8 بجے کے درمیان چین کے شیچانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے خلاء میں روانہ کیا جائے گا۔ اس اہم مشن کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ پاکستان کے خلائی تحقیقاتی ادارے سپارکو کے ماہرین اور سائنسدان چینی لانچ سینٹر میں موجود ہیں تاکہ مشن کو کامیابی سے مکمل کیا جا سکے۔ سپارکو کے مطابق یہ سیٹلائٹ پاکستان کے خلائی پروگرام میں ایک اہم پیش رفت اور تکنیکی خود انحصاری کی جانب بڑا قدم ہے۔ لانچ کی خصوصی تقریب سپارکو ہیڈکوارٹر کراچی میں براہ راست دکھائی جائے گی، جب کہ پروجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد یاسر کا ویڈیو پیغام بھی چین سے...
    لاہور (نیوز رپورٹر) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا کہ ایوان میں ہاتھا پائی ناقابل برداشت اور غیر جمہوری رویہ ہے۔ کسی رکن کو آئین و قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں۔ اسمبلی میں نازیبا الفاظ کے استعمال، لڑائی جھگڑا  اور گالی گلوچ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ پنجاب اسمبلی صوبے کا چہرہ ہے جسے پوری دنیا میں دیکھا جاتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قائم مقام سپیکر پنجاب اسمبلی ظہیر اقبال چنڑسے ملاقات کے دوران کیا جنہوں نے  یہاں گورنر ہائوس لاہور میں ان سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران قائم مقام سپیکر نے گورنر پنجاب کو اسمبلی میں ہونے والی ہنگامہ آرائی سے متعلق مکمل آگاہ کیا۔ گورنر پنجاب نے قائم مقام...
    لاہور: حقوق بلوچستان مارچ کے حوالے سے پنجاب حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان معاملات طے پا گئے۔ حقوق بلوچستان مارچ کوئٹہ سے اسلام آباد جا رہا تھا جس کو گزشتہ روز لاہور میں صوبائی حکومت نے روک دیا تھا۔ اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر مریم اورنگزیب کی قیادت میں مذاکراتی کمیٹی تشکیل دی تھی۔ حکومتی کمیٹی کے ساتھ اس حوالے سے گزشتہ دو روز سے مذاکرات چل رہے تھے۔ معاملات طے پانے کے بعد سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب اور نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ مذاکرات میں پہلی بات یہ تھی کہ یہ لانگ مارچ بلوچستان کے عوام کے مطالبات کی نمائندگی...
    سپارکو ترجمان کے مطابق سیٹلائٹ کی لانچنگ چین کے ژچانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے ہوگی، سیٹلائٹ کی لانچنگ کے مناظر سپارکو کمپلیکس کراچی میں لائیو دکھائے جائیں گے، سیٹلائٹ پاکستان کے خلائی پروگرام میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے خلائی پروگرام نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا، پاکستان کا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ صبح 6 بج کر 45 منٹ پر لانچ ہوگا۔سپارکو ترجمان کے مطابق سیٹلائٹ کی لانچنگ چین کے ژچانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے ہوگی، سیٹلائٹ کی لانچنگ کے مناظر سپارکو کمپلیکس کراچی میں لائیو دکھائے جائیں گے، سیٹلائٹ پاکستان کے خلائی پروگرام میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا، اس سے زمینی مشاہدے کی صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ ہوگا۔ ترجمان نے بتایا کہ فصلوں...
    سینیٹر علامہ ناصر عباس نے کہا کہ کیا پاکستان میں رہنے والوں کے مذہبی حقوق کا خیال رکھنا حکومت کی ذمہ داری نہیں؟ پابندی سے عوام کو کم از کم 50 ارب روپے کا نقصان ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کا اجلاس چیئرمین سینیٹر عطا الرحمٰن کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میںچیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے زائرین کے ایران عراق بزریعہ سڑک سفر پر پابندی کےحوالہ سے بریفنگ دی۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کے چیئرمین سینیٹر عطا الرحمٰن نے زائرین کے معاملے پر وزیر داخلہ محسن نقوی کو طلب کرلیا۔ سینیٹر علامہ ناصر عباس نے کہا کہ کیا پاکستان میں رہنے والوں کے مذہبی...
    پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ جہانزیب علی جعفری نے اعلان کیا کہ اگر یہ غیر آئینی اور غیر اخلاقی پابندی فی الفور واپس نہ لی گئی تو جمعہ کے روز ملک گیر احتجاجی مظاہروں کا آغاز کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے  صوبائی صدر علامہ جہانزیب علی جعفری اور جنرل سیکریٹری شبیر حسین ساجدی نے پشاور پریس کلب میں ایک ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی حکومت کی جانب سے روڈ کے ذریعے زیارت اربعین امام حسینؑ کے سفر پر عائد کی گئی پابندی کو آئین پاکستان، مذہبی آزادی اور قومی معیشت پر سنگین حملہ قرار دیا۔ پریس کانفرنس میں علامہ ارشاد علی، علامہ جمیل شیرازی، علامہ صابر حسین...
    سندھ حکومت نے یوم آزادی 14 اگست کے سلسلے میں صوبے بھر میں بہترین سجائی گئی گاڑیوں، دکانوں اور عمارتوں کے لیے انعامات دینے کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یوم آزادی کے موقع پر کراچی، حیدرآباد اور سکھر میں کنسرٹس کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں عوام بھرپور شرکت کریں۔ انہوں نے بتایا کہ تقریبات میں مشاعرہ، رکشہ ریلی، انسانی پرچم کی تشکیل اور عوامی مقابلے شامل ہوں گے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ وِنٹیج کار اور ہیوی بائیک ریلیاں، خواتین کے لیے میلوں اور پینٹنگ مقابلوں کا بھی اہتمام کیا جا رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: گلگت بلتستان میں یوم آزادی تاخیر سے کیوں...
    احادیث و روایات میں زیارت اربعین حسینیؑ کی اہمیت و پس منظر؟ ماضی میں زیارت اربعین حسینیؑ کیخلاف لگائی گئی پابندیاں و بندشیں؟ زیارت اربعین حسینیؑ سے ملوکیت و باطل حکمرانوں کو کیا خطرہ رہا ہے؟ موجودہ پاکستانی حکومت کی جانب سے زائرین کیلئے اربعین حسینیؑ کے زمینی سفر پر اچانک پابندی کیوں؟ کیا زائرین پر پابندی دہشتگردوں کے آگے گھٹنے ٹیکنے کے مترادف ہے؟ مسئلے کا حل کیا ہے، زائرین پر پابندی یا فول پروف سیکیورٹی کی فراہمی؟ شیطانی قوتیں عالمی تحریک بیداری اربعین حسینیؑ سے خوفزدہ کیوں؟ سمیت دیگر متعلقہ و ایم سوالات کے جوابات جاننے کیلئے مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صدر علامہ سید باقر عباس زیدی کا خصوصی ویڈیو انٹرویو ضرور سنیئے اور احباب و اقارب کیساتھ...
    وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور—فائل فوٹو وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج رات طلب کر لیا۔ پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کی پارلیمانی پارٹی کا اسمبلی اجلاس سے بائیکاٹ کا فیصلہتحریک انصاف کی صوبائی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ختم ہوا۔ تحریک انصاف کی صوبائی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت ہوا۔ ذرائع کے مطابق اپیکس کمیٹی کے اجلاس کی روداد پارلیمانی پارٹی کے سامنے رکھی جائے گی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ اجلاس میں خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتِ حال کا جائزہ لیا جائے گا۔ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ علی امین گنڈاپور پارلیمانی...
    ---فائل فوٹو  سینیٹر علامہ راجا ناصر عباس نے کہا ہے کہ کربلا میں اربعین کے لیے زمینی راستے سے جانے پر پابندی برقرار رہی تو 50 ارب روپے کا نقصان ہوگا۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں علامہ ناصر عباس نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ  کربلا میں اربعین کے لیے اگر متبادل ذرائع استعمال کیے تو 48 ارب روپے اضافی خرچ ہوں گے، عبادت کے مسائل وزارتِ مذہبی امور زیادہ بہتر سمجھتی ہے، یہ داخلہ کمیٹی کا اختیار نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بہت لوگوں نے پیسے دیے، بسیں کرائیں، مذہبی امور اور داخلہ کی وزارت جواب دے، پاکستان سے کشتیاں یا متبادل راستے کھولے جاسکتے ہیں۔اجلاس کے دوران سیکریٹری مذہبی امور نے اظہارِ...
    پریس کانفرنس سے خطاب میں ایم ڈبلیو ایم رہنما نے کہا کہ ہم واضح کرتے ہیں کہ زائرین کی راہ میں کھڑی کی گئی رکاوٹیں کسی بھی صورت قابلِ قبول کریں گے، زمینی راستوں سے جانے والے زائرین پر لگائی جانے والی پابندی کے فوری خاتمے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین نے رہنماؤں نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے اچانک زمینی راستوں کو بند کرنا اور زائرین پر پابندی لگانا کسی صورت قبول نہیں، یہ عمل حکومتی انتظامی نااہلی اور عالمی اربعین کو متاثر کرنے کی کوشش ہے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صدر علامہ باقر عباس زیدی نے صوبائی دفتر میں رہنماؤں اور زیارات ٹریولر و ٹور آپریٹرز...
    سینیٹر دنیش کمار نے کہا کہ ابھی ایک اور مالیاتی سکینڈل آنیوالا ہے، زائرین سے فی کس ایک لاکھ 80 روپے لے لیے گئے ہیں۔ سینیٹر علامہ ناصر عباس نے کہا کہ زائرین کی بذریعہ سڑک روانگی پر پابندی کے باعث 50 ارب روپے پھنس گئے ہیں، یہ 50 ارب روپے ہوٹلوں، گاڑیوں، کھانوں کی بکنگ کی مد میں خرچ ہو چکے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ قائمہ کمیٹی مذہبی امور نے زائرین کے معاملے پر وزیر داخلہ محسن نقوی کو طلب کرلیا۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کا اجلاس چیئرمین سینیٹر عطا الرحمٰن کی زیرصدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزارت مذہبی امور نے قائمہ کمیٹی کو زائرین کے ایران عراق بزریعہ سڑک سفرپر پابندی کے حوالہ سے بریفنگ دی۔...
    صوبائی سیکرٹریٹ لاہور میں مولانا سید غضنفر علی نقوی، امیر عباس کربلائی، آئی ایس او اور آل پاکستان زیارات گروپ کے نمائندوں کی موجودگی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے علامہ سید علی اکبر کاظمی نے کہا کہ ہزاروں زائرین حکومت کی پابندی کی وجہ سے زیارات کیلئے روانہ نہیں ہو سکیں گے، اہتمام کرنیوالے زیارات گروپ پچاس ارب روپے بکنگ کی مد میں جمع کروا چکے ہیں، حکومت کا کام سکیورٹی دینا ہے، ہم ٹیکس دیتے ہیں ہمارا حق ہے کہ ہمیں دوران سفر سکیورٹی فراہم کی جائے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران و عراق جانیوالے زائرین پر سفری پابندیاں عائد کرنے کیخلاف مجلس وحدت مسلمین پنجاب نے صوبہ بھر میں پُرامن احتجاج کا اعلان کر دیا ہے۔ صوبائی صدر علامہ سید...
    کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ذوالفقار جونیئر نے کہا ہے کہ اگر موقع ملا تو لیاری سے الیکشن لڑوں گا۔ مجھے اسٹیبلشمنٹ کی کوئی سپورٹ نہیں۔ پارٹی کے نام پر غور کررہے ہیں۔ کراچی 70کلفٹن میں اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لیاری کے لوگ اور عوام مشکل میں ہیں۔ لیاری میں تقریباً 150 عمارتیں سیل کردی گئی ہیں۔ آج میں بغدادی واقعہ کے متاثرین کیلئے یہاں موجود ہوں۔ پیپلزپارٹی کی صوبائی حکومت متاثرین کوگھر فراہم کرے۔ لیاری کے لوگوں نے پیپلزپارٹی کو ووٹ دیا لیکن آج کے لیاری کی صورتحال دیکھیں۔ لیاری کے لوگوں کے حقوق کے لئے لیاری سے الیکشن لڑوں گا۔ ایل ڈی اے کی سکیم 42 میں لیاری متاثرین کو جگہ...
    اسلام آباد: راولپنڈی اور اسلام آباد میں گزشتہ شب شدید طوفانی بارش نے تباہی مچا دی، مختلف علاقوں میں نالوں میں طغیانی جبکہ نشیبی علاقے زیرِ آب آ گئے۔ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ موسمیات نے رین الرٹ جاری کر دیا ہے اور تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق بارش کا سلسلہ رات 12 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوا، جو ڈیڑھ گھنٹے میں شدت اختیار کر گیا۔ شب 2 بجے تک سیدپور کے مقام پر 86 ملی میٹر، شمس آباد میں 77، نیو کٹاریاں میں 73 اور ایچ-8/2 کے مقام پر 49 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ پیرودھائی میں 47، بوکڑا 27، گولڑہ 26، جبکہ کچہری...
    نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق، اس سال بارشوں سے متعلقہ حادثات کے نتیجے میں اب تک 260 سے زائد قیمتی جانیں ضایع ہوچکی ہیں، جب کہ املاک اور بنیادی ڈھانچے کو ہونے والا نقصان 60 ارب روپے سے تجاوز کر چکا ہے۔ ہزاروں افراد بے گھر ہو چکے ہیں اور سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں کئی دیہات یا تو زیرِ آب آگئے ہیں یا مکمل طور پر منقطع ہو گئے ہیں۔ فصلیں، جو کٹائی سے محض چند ہفتے دور تھیں، بہہ گئی ہیں، جس سے پہلے ہی مشکلات کا شکار دیہی آبادی پر مزید بوجھ پڑا ہے۔  ہر سال مون سون کی بارشوں سے ملک کے کسی نہ کسی حصے میں سیلاب ضرور آتا ہے۔ حکومت اور انتظامیہ مون...
    ایس یو سی کے مرکزی نائب صدر کا پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اگر سیکورٹی مسائل پاکستان حکومت نہیں سنبھال سکتی تو واضح کرے، ہم طالبان حکومت سے بھی رابطہ کر کے زائرین کے لئے افغانستان کا راستہ مانگ سکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مرکزی نائب صدر شیعہ علماء کونسل علامہ محمد رمضان توقیر نے قافلہ سالاروں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ اربعین کے موقع پر  ایران عراق جانے والے زائرین کیلئے زمینی راستوں کو بند کرنا حکومت کا  غیر دانشمندانہ فیصلہ ہے، جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ کوٹلی امام حسین علیہ السلام ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک پریس کانفرنس میں شریک زائرین سالاروں کے ہمراہ...
    پشاور: پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے بانی پی ٹی کی رہائی کے لیے 5 اگست کو ہونے والے احتجاج کے لیے مشاورتی اجلاس پشاور میں طلب کر لیا۔ پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق اجلاس پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت نے طلب کیا ہے، جس میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا، جنید اکبر، عمر ایوب اور دیگر قائدین شرکت کریں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں آئندہ ممکنہ احتجاج کے تمام پہلوؤں پر تفصیلی غور کیا جائے گا اور اس بات کا فیصلہ کیا جائے گا کہ احتجاج مرکز (اسلام آباد) کی جانب مارچ کی صورت میں کیا جائے یا صوبائی سطح پر احتجاج ریکارڈ کرایا جائے۔  اجلاس...
    ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی راولپنڈی کا اجلاس، چینی بحران نمٹنے اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں پر اہم فیصلے WhatsAppFacebookTwitter 0 29 July, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز)ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی راولپنڈی کا اجلاس قائم مقام چیئرمین خواجہ شہزاد واے ڈی سی جی ڈاکٹر حسان طارق کی زیر صدارت منعقد ہوا اجلاس میں چینی کے حالیہ بحران پر قابو پانے کے لیے اہم فیصلے کیے گئے۔ حکومتی مقرر کردہ نرخوں پر چینی کی فروخت یقینی بنانے کے لیے ہول سیلرز کی کڑی نگرانی اور شفاف تقسیم کے نظام کو نافذ کرنے پر زور دیا گیا۔مہنگائی پر قابو پانے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے دالوں، چاول اور دیگر اشیائے خوردونوش کی نئی قیمتیں مقرر کی گئیں تاکہ...
    زائرین کیلئے چہلم امام حسین پر زمینی رستوں پر پابندی کے خلاف ایم ڈبلیو ایم کا ملک گیر احتجاج کا اعلا ن WhatsAppFacebookTwitter 0 29 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے زائرین امام حسین پر زمینی راستوں کی بندش کے غیر قانونی حکومتی فیصلے کے خلاف دیگر مرکزی رہنماوں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ایک مسلکی پاکستان نہیں، ریاست کو اپنے شہریوں کو سہولت دینا چاہیے، ہماری حکومتیں اہل تشیع کے بنیادی حقوق کیلے معاونت نہیں کرتیں، پاکستان کے زائرین کو روکنے کیلئے کسی سٹیک ہولڈر سے مشاورت نہیں کی گئی، حکومت کے فیصلے کے مطابق زائرین نے ٹکٹ، ہوٹلز...
    پریس کانفرنس کرتے ہوئے رہنماؤں نے کہا کہ زائرین کو سیکیورٹی فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، ایسے غیر آئینی اقدامات ملک میں انتشار کا باعث بنیں گے، حکومتی ناقص داخلی و خارجی پالیسیاں دنیا بھر میں بدنامی کا باعث بن رہی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صدر علامہ باقر عباس زیدی کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے اچانک زمینی راستوں کو بند کرنا اور زائرین اربعین حسینیؑ پر پابندی لگانا کسی صورت قبول نہیں، یہ عمل حکومتی انتظامی نااہلی اور عالمی اربعین حسینیؑ کو متاثر کرنے کی کوشش ہے، اس کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں ایم ڈبلیو ایم سندھ کے سیکریٹریٹ میں...
    ذوالفقار بھٹو جونیئر کا بہن فاطمہ بھٹو کے ہمراہ سیاسی پارٹی بنانے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 29 July, 2025 سب نیوز کراچی (سب نیوز)سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کے پوتے ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے کہا ہے کہ مجھے اسٹیبلشمنٹ کی کوئی سپورٹ نہیں ہے، میں خود اپنے آپ کو بنانے کی کوشش کر رہا ہوں، میری ہمشیرہ فاطمہ بھٹو آرہی ہیں۔ ہم ان کے ساتھ پارٹی کا اعلان کریں گے۔کراچی میں اپنی رہائش گاہ 70کلفٹن میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہائی جیک ہوچکی ہے، ہم زرداری لیگ کو مسترد کرتے ہیں، یہ وہ پیپلز پارٹی نہیں جو ذوالفقار علی بھٹو اور میر مرتضی بھٹو شہید کی تھی، ہم پی پی پی...
    بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے دونوں بیٹوں کو پاکستان آنے سے روک دیا، سلیمان اور قاسم پاکستان میں کسی سیاسی احتجاج کا حصہ نہیں بنیں گے۔ نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان کے بیٹوں کی جانب سے والد کی رہائی کے لیے احتجاج کی غرض سے پاکستان آنے کی خبریں سامنے آرہی تھیں تاہم آج ذرائع نے عمران خان کے حوالے سے بتایا ہے کہ ان کے بیٹے پاکستان نہیں آئیں گے۔ منگل کو اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کے دوران عمران خان سے پوچھا گیا کہ آپ کے بیٹے امریکا سے واپس جاچکے ہیں اور کیا آپ کے بیٹے 5 اگست کو احتجاج میں شرکت کریں گے؟ جس پر عمران خان...
    کراچی – سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کے پوتے، ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے اپنی بہن فاطمہ بھٹو کے ساتھ مل کر نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ انہیں اسٹیبلشمنٹ کی کوئی حمایت حاصل نہیں اور وہ اپنی جدوجہد خود کر رہے ہیں۔ کراچی کی مشہور رہائش گاہ “70 کلفٹن” میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بھٹو جونیئر نے کہا: “ہماری جماعت پیپلز پارٹی نہیں، یہ زرداری لیگ ہے جس نے اصل پیپلز پارٹی کو ہائی جیک کر لیا۔ ہم اس نام نہاد پی پی پی کے ساتھ کبھی کام نہیں کریں گے۔” انہوں نے اعلان کیا کہ وہ لیاری سے الیکشن لڑیں گے اور لیاری کے عوام کی حالتِ زار پر...
    سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کے پوتے ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے کہا ہے کہ مجھے اسٹیبلشمنٹ کی کوئی سپورٹ نہیں ہے، میں خود اپنے آپ کو بنانے کی کوشش کر رہا ہوں، میری ہمشیرہ فاطمہ بھٹو آرہی ہیں۔ ہم ان کے ساتھ پارٹی کا اعلان کریں گے۔ کراچی میں اپنی رہائش گاہ 70کلفٹن میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہائی جیک ہوچکی ہے، ہم زرداری لیگ کو مسترد کرتے ہیں، یہ وہ پیپلز پارٹی نہیں جو ذوالفقار علی بھٹو اور میر مرتضیٰ بھٹو شہید کی تھی، ہم پی پی پی کے ساتھ کبھی بھی نہیں کام کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی پالیسی کے ساتھ ہر کوئی نہیں ہے، میں لیاری...
    ڈکھن پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے مطالبہ کیا کہ وفاقی حکومت اور وزیر داخلہ فوراً بائے روڈ زیارات پر پابندی کا فیصلہ واپس لیں اور زائرین کے بارڈر کھول دیئے جائیں اور زائرین کرام کے لئے مکمل سہولیات فراہم کی جائیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے حکومت کی جانب سے زائرین امام حسین علیہ السلام کی راہ میں رکاؤٹوں پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ زائرین کو سہولیات فراہم کرنا حکومت کی آئینی، اخلاقی اور دینی ذمہ داری ہے۔ بدقسمتی سے ہمارے حکمرانوں نے اپنے عوام کے لئے ہمیشہ آسانیاں پیدا کرنے کے بجائے عوام کی مشکلات میں اضافہ کیا...
    نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں، اگر ہمارا پانی روکا گیا یا اس کا رخ موڑ ا گیا تو اسے اعلان جنگ سمجھا جائے گا۔نیویارک میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کو کوئی بھی یکطرفہ طور پر ختم نہیں کر سکتا، تین دریاؤں پر ہمارا حق ہے، بھارت کے ساتھ دنیا میں کہیں بھی مذاکرات کیلئے تیار ہیں، اب بھارت سے مذاکرات ہوئے تو جامع ہونگے۔اسحاق ڈار کاکہنا تھا کہ مسئلہ جموں و کشمیر کے حل کے بغیر امن قائم نہیں ہو سکتا، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں پاک فوج امن کیلئے کوشاں ہے۔نائب وزیراعظم کا کہنا...
    اسلام آباد کے شہریوں کے لیے گاڑی کے کاغذات ساتھ رکھنے کی  پریشانی ختم ہونے جا رہی ہے جب کہ اسلام آباد میں گاڑیوں کو ڈیجیٹل کارڈز جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ محکمہ ایکسائز نے روایتی کارڈز اور فائلوں سے جان چھڑالی، مالک کو گاڑی کے کاغذات یا کارڈ ساتھ رکھنے کی ضرورت نہیں، گاڑی کی ڈیجیٹل بک مالک کے موبائل والٹ میں محفوظ ہوگی۔ ٹریفک چالان کی تمام تفصیلات بھی ڈیجیٹل بک میں دستیاب ہوں گی، ڈیجیٹل کارڈز شہر کے ڈیجیٹل پارکنگ پلازوں سے منسلک ہوں گے۔ پیسے نہ ہوں تب بھی پارکنگ پلازہ میں بلاخوف گاڑی کھڑی کریں، پارکنگ پلازہ کی فیس بھی گاڑی کی ڈیجیٹل کارڈ سے ادا ہوگی۔ ڈائریکٹر ایکسائز بلال اعظم نے بھی ڈیجیٹل...
    اپنے بیان میں بزرگ عالم دین علامہ جمعہ اسدی نے کہا کہ حکومت کی ایران، عراق کی زیارات پر جانیوالے زائرین کو زمینی سفر سے روکنا غریب دشمنی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ کے بزرگ عالم دین اور جامعہ امام صادق علیہ السلام کے پرنسپل علامہ محمد جمعہ اسدی نے کہا ہے کہ زائرین کے زمینی سفر پر پابندی کا فیصلہ غیر عاقلانہ ہے۔ حکومت سفر کو ممکن بنائے، بصورت دیگر احتجاج کریں گے۔ اپنے بیان میں انہوں نے ایران و عراق کے مقدس مقامات کی زیارات کی زمینی بندش کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان کی طرف سے ایران، عراق کی زیارات پر جانے والے غریب زائرین کو زمینی سفر سے روکنا غریب دشمنی ہے۔ علامہ محمد جمعہ...
    متحدہ عرب امارات نے غزہ میں محصور فلسطینیوں کیلئے پینےکا صاف پانی فراہم کرنے کا مستقل انتظام کردیا۔ غزہ اور مصر کی سرحد رفح کے قریب قائم اماراتی ڈیسالینیشن پلانٹس سے غزہ کے فلسطینیوں کیلئے پینے کے پانی کی فراہمی کا آغاز کر دیا گیا ۔ اماراتی حکام کے مطابق منصوبےکے تحت روزانہ تقریباً 20 لاکھ گیلن صاف پانی غزہ پہنچایا جائے گا جو لاکھوں متاثرہ افراد کی پیاس بجھانے کیلئے امید کی کرن ہے۔ اماراتی حکام کے مطابق 6.7 کلو میٹر طویل نئی پائپ لائن کے ذریعے رفح سے خان یونس تک پانی پہنچایا جائے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج کی بمباری کے باعث غزہ کی 85 فیصد سے زائد پانی کی لائنیں تباہ ہو چکی ہیں۔ گزشتہ...
    اجلاس سے خطاب میں ایم ڈبلیو ایم رہنما نے کہا کہ یہ فیصلہ دشمنوں کے اس بیانیے کو تقویت دیتا ہے کہ پاکستان میں فرقہ وارانہ امتیاز روا رکھا جا رہا ہے اور بلوچستان جیسے اہم صوبے میں ریاستی رٹ قائم نہیں، حکومت زائرین کو تحفظ فراہم کرے اور زمینی سفر کرنے والوں پر سے پابندی کو فوراً ہٹایا جائے، ورنہ ملک گیر احتجاج کی کال دی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کا اہم اجلاس مولانا صادق جعفری کی سربراہی میں وحدت سیکرٹریٹ سولجربازار میں منعقد کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا صادق جعفری نے کہا کہ بلوچستان سے زائرینِ امام حسینؑ پر زمینی راستے سے کربلا جانے پر پابندی ایک ناقابلِ قبول اقدام...
    پنجاب اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن رکن نے حکومتی رکن کو تھپڑ رسید کردیا۔ اپوزیشن رکن خالد نثار ڈوگر نے حکومتی رکن حسان ریاض پرحملہ کرکے تھپڑ مارا جس کے بعد ہاتھا پائی شروع ہوگئی۔ دونوں ارکان کے ایک دوسرے کو آوازیں کسنے پر ہاتھا پائی ہوئی۔ قائم مقام اسپیکرنےارکان اسمبلی کی ہاتھاپائی کےباعث اجلاس پانچ منٹ کیلئے ملتوی کردیا۔ Post Views: 8
    اجلاس سے خطاب میں ایم ڈبلیو ایم رہنما نے کہا کہ یہ فیصلہ دشمنوں کے اس بیانیے کو تقویت دیتا ہے کہ پاکستان میں فرقہ وارانہ امتیاز روا رکھا جا رہا ہے اور بلوچستان جیسے اہم صوبے میں ریاستی رٹ قائم نہیں، حکومت زائرین کو تحفظ فراہم کرے اور زمینی سفر کرنے والوں پر سے پابندی کو فوراً ہٹایا جائے، ورنہ ملک گیر احتجاج کی کال دی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کا اہم اجلاس مولانا صادق جعفری کی سربراہی میں وحدت سیکرٹریٹ سولجربازار میں منعقد کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا صادق جعفری نے کہا کہ بلوچستان سے زائرینِ امام حسینؑ پر زمینی راستے سے کربلا جانے پر پابندی ایک ناقابلِ قبول اقدام...
    وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت پی ایس ڈی پی (پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام) پر عملدرآمد سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں مختلف سیاسی جماعتوں کے اراکین اسمبلی نے شرکت کی۔ یہ بھی پڑھیں: بجٹ بلوچستان کی ترقی کا جامع روڈ میپ ہوگا، سرفراز بگٹی اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی، پاکستان مسلم لیگ، عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) اور جماعت اسلامی کے نمائندے شریک تھے جبکہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری برائے ترقیات و منصوبہ بندی زاہد سلیم نے اجلاس کو تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ منظور شدہ ترقیاتی اسکیموں پر فوری عملدرآمد ناگزیر ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ 65 کروڑ روپے تک مکمل فنڈنگ حاصل کرنے...
    اسلام آباد:این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمر جنسی آپریشن سینٹر نے گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں ممکنہ بارشوں کے باعث سیلاب کا الرٹ جاری کر دیا۔گلگت بلتستان میں گلگت، اسکردو، ہنزہ اور شگر کے علاقوں 28 تا 31 جولائی کے دوران بارش متوقع ہے. اس دوران کشمیر میں مظفرآباد، وادی نیلم اور باغ میں بھی بارشوں کا امکان ہے۔بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہونے جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید بارشوں کے پیش نظر لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔وادی چترال، بونی اور ریشن کے علاقوں میں ممکنہ بارش اور گلیشرز کے پگھلنے کے باعث دریائے چترال کے بہاؤ میں اضافہ متوقع ہے۔ بارشوں کے پیش نظر مظفرآباد اور باغ کے شہری علاقوں میں سیلابی صورتحال متوقع ہے۔این ڈی...
    چیئرمین جعفریہ حج، عمرہ و زیارات کا کہنا ہے کہ ہر سال ہزاروں مومنین محدود وسائل کے باوجود بائی روڈ سفر اختیار کرتے ہیں تاکہ وہ اربعین کے مقدس اور روحانی اجتماع میں شریک ہو سکیں، ان پر یہ عارضی مگر ظالمانہ پابندی ناقابلِ برداشت ہے، ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اربعین کے موقع پر بائی روڈ زیارت پر عائد پابندی کو فوری ختم کیا جائے، زائرین کیلئے بارڈر اور سفری سہولیات میں بہتری لائی جائے۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین جعفریہ حج و عمرہ و زیارات ایسوسی ایشن پاکستان علامہ ڈاکٹر محمد حسین اکبر نے کہا ہے کہ اربعین زائرین پر بائی روڈ پابندی ناقابلِ قبول ہے، ہم حکومتِ پاکستان کی جانب سے اربعین امام حسین علیہ السلام کے...
    ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے رہنمائوں نے کہا کہ اگر مودی بلوچستان میں پیسہ لگا سکتا ہے تو پاکستان کے حکمران بلوچ نوجوانوں پر سرمایہ کاری کیوں نہیں کرتے؟ ہم سوال پوچھنے جا رہے ہیں کہ بلوچستان کو میدانِ جنگ کیوں بنا دیا گیا ہے؟ را کو ختم کس نے کرنا ہے؟ ریاست اپنے شہریوں کے ساتھ دشمنوں جیسا سلوک کیوں کر رہی ہے؟ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے زیراہتمام بلوچستان کے حقوق کے لیے جاری "حق دو بلوچستان لانگ مارچ" مولانا ہدایت الرحمن بلوچ کی قیادت میں ملتان سے خانیوال روانہ، لانگ مارچ کا پرتپاک استقبال مدرسہ جامعہ العلوم میں کیا گیا، جہاں امیر جماعت اسلامی بلوچستان نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے بلوچستان...
     طیب سیف :وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایات پراب اسلام آباد صرف “سیف سٹی نہیں سمارٹ سٹی” بنے گا۔وزیر داخلہ کی ہدایت پر چیئرمین سی ڈی اے نے احکامات جاری کر دیئے ،اسلام آباد میں داخل ہونے والی ہر گاڑی پر ایم ٹیگ لگوانا لازمی قراردے دیاگیا،ایکسائز کی مدد سے اسلام آباد رجسٹریشن والی گاڑیوں کو ایم ٹیگ لگے گا۔ چیئرمین سی ڈی اے  محمد علی رندھاواکاکہناہے کہ ایم ٹیگ والی گاڑیوں کو حفاظتی نقطہ نگاہ سے ٹریک بھی کیا جا سکے گا،ٹیگنگ ہونے سے ہمیں شہر میں داخل ہونے والی گاڑیوں کی پارکنگ اور دیگر مسائل کا وقت سے پہلے پتا چلے گا ۔ اے سی شالیمار اور پیرافورس پرمسلح لینڈمافیاکاحملہ ؛ پولیس نے دو ملزم گرفتار کرلیے...
    مون سون بارشوں کا پانچواں اسپیل آج پاکستان میں داخل ہوگا، جس کے باعث بالائی علاقوں، وسطی و جنوبی پنجاب اور بلوچستان کے چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق نئے سلسلے کے تحت زیادہ تر بارشیں ملک کے بالائی علاقوں اور پنجاب میں ہونے کا امکان ہے۔ لاہور میں مون سون کے کمزور سسٹم کی وجہ سے درجہ حرارت بڑھنے لگا ہے جبکہ حبس کی وجہ سے شدید گرمی محسوس کی جا رہی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں موسلادھار بارش کے بجائے ہلکی بارش کا امکان ہے۔ لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کے...
     پاکستان نیا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ 31 جولائی کو لانچ کرے گا۔ترجمان سپارکو کے مطابق پاکستان کا نیا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ چین سے لانچ ہوگا جو فصلوں کی نگرانی، زراعت اور شہری منصوبہ بندی میں مدد دے گا، اس کے علاوہ یہ نیا سیٹلائٹ قدرتی آفات کی پیشگی وارننگ کی نگرانی بھی کرے گا۔سپارکو کا کہنا ہے کہ گلیشیئرز کے پگھلاؤ، جنگلات کی کٹائی اور سی پیک سمیت قومی ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی میں بھی معاون ہوگا، نیا سیٹلائٹ ای او 1 اور پی آر ایس ایس کے ساتھ پاکستان کے ریموٹ سینسنگ بیڑے کو مضبوط بنائے گا۔سیٹلائٹ لانچنگ سپارکو کے ویژن 2047 اور قومی خلائی پالیسی کا عملی اظہار ہے۔ترجمان سپارکو کے مطابق ماحولیاتی نگرانی اور قدرتی وسائل کے انتظام...
    اپنے ایک خطاب میں لبنانی پارلیمنٹیرین کا کہنا تھا کہ شہیدوں کا پاک لہو کبھی رائیگاں نہیں جائیگا، بلکہ یہ آنے والی نسلوں کیلئے مزاحمت کا روشن چراغ بنے گا۔ اسلام ٹائمز۔ لبنان کی مقاومتی تحریک "حزب الله" کے پارلیمانی لیڈر "حسین الحاج حسن" نے کہا کہ لبنان کی عزت، خودمختاری اور سلامتی کو برقرار رکھنے کا واحد راستہ مزاحمت کا سفر جاری رکھنا ہے۔ یہ راستہ ہمیشہ صہیونی رژیم کی جارحیت کے خلاف دفاع پر ختم ہوا۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار قدس کی راہ میں صیہونی حملے کے ذریعے شہید ہونے والے محمد عباس الخطیب کی یاد میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مزاحمت کے اہم کردار کی جانب اشارہ کیا۔ اس...
    اسلام آباد: نجی ہاؤسنگ سوسائٹی فیز 5 سے باپ سمیت پانی میں بہہ جانے والی لڑکی کی تلاش کے لیے آپریشن ختم کر دیا گیا۔ ریسکیو 1122 کے مطابق 6 روز تک جاری رہنے والے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن میں لڑکی کی تلاش کی گئی تاہم لڑکی کا کہیں سراغ نہیں ملا۔ لڑکی کے والد کرنل ریٹائرڈ اسحاق قاضی کی لاش سرچ آپریشن کے دریائے سواں سے تلاش کر لی گئی تھی، تاہم لڑکی کی تلاش دریائے سواں میں جائے وقوعہ سے گورکھپور کے مقام تک کی گئی۔ سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن میں ریسکیو 1122 راولپنڈی کی اسپیشلائزڈ ٹیموں نے حصہ لیا۔ سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن میں بوٹ پیٹرولنگ، انڈر واٹر سکوبا، مقناطیس پھینکنے اور پیدل سرچ کے...
    وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر کا کہنا ہے کہ بائی روڈ سفر پر پابندی عائد کرنا حکومت کی طرف سے ناکامی کا اعتراف ہے، ہمیں یقین ہے سکیورٹی ادارے زائرین کو تحفظ فراہم کر سکتے ہیں، حکومت ہوش کے ناخن لے، گریز کرے کہ لوگ احتجاج کا راستہ اختیار کریں۔ اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے حکومت کی طرف سے زائرین کے ایران عراق بائی روڈ سفر پر پابندی کی مذمت کرتے ہوئے فی الفور فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ زائرین پورا سال تیاری کرتے ہیں کہ روضہ امام حسین علیہ السلام پر جاضری دینے کیلئے اربعین پر جائیں گے۔ چہلم کے موقع پر زیارت کی...
    شام میں نئی انتظامیہ کے تحت پہلا پارلیمانی انتخاب ستمبر میں منعقد ہونے کا امکان ہے۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کے مطابق انتخابی عمل کے نگران محمد طٰہٰ نے بتایا کہ عوامی اسمبلی کے لیے ووٹنگ 15 سے 20 ستمبر کے درمیان متوقع ہے۔ مزید پڑھیں: سعودی عرب کا شام میں 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان انہوں نے کہا کہ انتخابی عمل کی تیاریوں کا آغاز ہو چکا ہے اور حتمی تاریخوں کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ یہ انتخابات نئی انتظامیہ کے قیام کے بعد ایک اہم سیاسی پیشرفت سمجھے جا رہے ہیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز...
    واشنگٹن ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جولائی 2025ء ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے یورپی یونین کی صدر اُرسولا وان ڈیر لاین کے ساتھ تجارتی معاہدہ طے کرلیا۔ عالمی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ٹرمپ نے سکاٹ لینڈ کے شہر ٹرن بیری میں اپنے گالف ریزورٹ پر وان ڈیر لاین کے ساتھ ملاقات کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ ہم ایک معاہدے پر پہنچ چکے ہیں اور یہ سب کے لیے اچھا معاہدہ ہے‘، اس موقع پر یورپی یونین کی صدر نے بھی اسے ایک اچھا معاہدہ قرار دیا۔ بتایا گیا ہے کہ معاہدے کے تحت یورپی برآمدات پر بنیادی سطح پر 15 فیصد ٹیکس لگایا جائے گا جو جاپان...
    میڈیا سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نون سے ہمارا ایسا کوئی معاہدہ نہیں کہ پیپلز پارٹی ضمنی الیکشن میں نون لیگ کے مدمقابل الیکشن نہیں لڑیگی۔ اسلام ٹائمز۔ پیپلزپارٹی نے میاں اظہر کے انتقال کے بعد خالی ہونے والی این اے 129 کی نشست پر ضمنی الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا۔ میڈیا سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی نیئر بخاری کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نون سے ہمارا ایسا کوئی معاہدہ نہیں کہ پیپلزپارٹی ضمنی الیکشن میں نون لیگ کے مدمقابل الیکشن نہیں لڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو بیرون ملک ہیں، آج میں ان سے مشاورت کروں گا، مشاورت...
    پاکستان کے خلائی ادارے اسپیس اینڈ اپر ایٹماسفیئر ریسرچ کمیشن (اسپارکو) نے ایک نیا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ 31 جولائی 2025 کو خلا میں بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ سیٹلائٹ چین کے شہر شیچانگ کے سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے لانچ کیا جائے گا جو ملک کی زمین کے مشاہدے کی صلاحیتوں میں اضافہ کرے گا۔ جدید امیجنگ ٹیکنالوجی سے لیس یہ نیا سیٹلائٹ مختلف قومی ضروریات کے لیے استعمال ہوگا جن میں سمارٹ زراعت، ماحولیاتی نگرانی، قدرتی آفات سے بچاؤ اور شہری منصوبہ بندی شامل ہیں۔ یہ سیٹلائٹ سیلاب، لینڈ سلائیڈ، گلیشیئرز کے پگھلنے اور جنگلات کی کٹائی جیسے چیلنجز سے نمٹنے میں مدد دے گا۔ ساتھ ہی ساتھ یہ سی پیک جیسے منصوبوں کے تحت جغرافیائی نقشہ سازی اور...
    میڈیا سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نون سے ہمارا ایسا کوئی معاہدہ نہیں کہ پیپلزپارٹی ضمنی الیکشن میں نون لیگ کے مد مقابل الیکشن نہیں لڑے گی۔ اسلام ٹائمز۔ پیپلزپارٹی نے میاں اظہر کے انتقال کے بعد خالی ہونے والی این اے 129 کی نشست پر ضمنی الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔ میڈیا سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل پیپلزپارٹی نیر بخاری کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نون سے ہمارا ایسا کوئی معاہدہ نہیں کہ پیپلزپارٹی ضمنی الیکشن میں نون لیگ کے مد مقابل الیکشن نہیں لڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو بیرون ملک ہیں آج میں ان سے مشاورت کروں گا، مشاورت کے...
    پیپلزپارٹی کا این اے 129لاہور کی خالی ہونے والی نشست پر ضمنی الیکشن لڑنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 27 July, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس )پیپلزپارٹی نے میاں اظہر کے انتقال کے بعد خالی ہونے والی این اے 129 کی نشست پر ضمنی الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل پیپلزپارٹی نیر بخاری کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن سے ہمارا ایسا کوئی معاہدے نہیں کہ پیپلزپارٹی ضمنی الیکشن میں ن لیگ کے مد مقابل الیکشن نہیں لڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو بیرون ملک ہیں آج میں ان سے مشاورت کروں گا، مشاورت کے بعد جلد پیپلزپارٹی کے امیداروں سے درخواسیتیں لینے کی تاریخ دوں گا۔نیر بخاری کا...
    ویب ڈیسک : قومی ایئر لائن پی آئی اے نے 8 اگست سے اربعین کیلئے خصوصی فلائٹ آپریشن چلانے کا اعلان کردیا۔ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز نے اربعین کیلئے خصوصی فلائٹ آپریشن چلانے کا اعلان کردیا، پاکستان سے نجف روانگی کی خصوصی پروازیں 8 اگست سے 11 اگست  تک چلائی جائیں گی، نجف سے پاکستان واپسی کی پروازیں 18 اگست تا 23 اگست تک چلیں گی۔  ذرائع کے مطابق پی آئی اے نے اربعین کے خصوصی فلائٹ آپریشن کیلئے فی مسافر دو طرفہ کرایہ 675 ڈالر (تقریباً ایک لاکھ 94 ہزار روپے) مقرر کیا ہے۔ تاہم عراق جانیوالے زائرین نے پی آئی اے سے کرایہ کم کرنے اور مزید اضافی پروازیں چلانے کی درخواست کی ہے۔ اے سی شالیمار...
    ویب ڈیسک : وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے ابوظبی میں متحدہ عرب امارات کے وزیرِ خارجہ شیخ عبداللّٰہ بن زید النہیان کے ساتھ ملاقات کی ۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ پر ویزا چھوٹ پر اتفاق کیا گیا ۔ اسحاق ڈار کے مطابق یو اے ای حکام نے بتایا کہ ویزا چھوٹ 25 جولائی سے تمام ایئر پورٹس پر فعال کر دی ہے۔  وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستانی ایئر پورٹس پر بھی یو اے ای کے شہریوں کے لیے ویزا چھوٹ فعال کر دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان اس نظام کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے ہیں، مفاہمتی یادداشت کے 30 دن بعد یہ نظام نافذ العمل...
    پاکستان کا نیا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ 31 جولائی کو لانچ کے لیے تیار ہے جو پاکستان کا نیا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ 31 جولائی 2025 کو چین کے ژچانگ سینٹر سے لانچ ہوگا۔ رجمان سپارکو نے کہا کہ یہ سیٹلائٹ فصلوں کی نگرانی،زراعت کی درست معلومات اور شہری منصوبہ بندی میں مدد دے گا، نیا سیٹلائٹ آفات کی پیشگی وارننگ جیسے سیلاب، زلزلے اور زمینی کھسکاؤ کی نگرانی کرے گا۔ ترجمان سپارکو کے مطابق گلیشیئرز کے پگھلاؤ اور جنگلات کی کٹائی پر نظر رکھنے میں بھی یہ سیٹلائٹ اہم کردار ادا کرے گا، سی پیک سمیت قومی ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی میں بھی سیٹلائٹ اہم معاون ہوگا۔ ماحولیاتی نگرانی اور قدرتی وسائل کے انتظام میں نیا سیٹلائٹ اہم سنگ میل ثابت ہوگا، نیا سیٹلائٹ، PRSS-1 اور...
    —فائل فوٹو وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے ابوظبی میں متحدہ عرب امارات کے وزیرِ خارجہ شیخ عبداللّٰہ بن زید النہیان کے ساتھ ملاقات کی ہے۔اس حوالے سے اپنے بیان میں اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ پر ویزا چھوٹ پر اتفاق کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یو اے ای حکام نے بتایا کہ ویزا چھوٹ 25 جولائی سے تمام ایئر پورٹس پر فعال کر دی ہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستانی ایئر پورٹس پر بھی یو اے ای کے شہریوں کے لیے ویزا چھوٹ فعال کر دی گئی ہے۔انۃوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان اس نظام کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے ہیں، مفاہمتی یادداشت کے...
    پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی سیکرٹریٹ سے منسلک درجنوں ملازمین شدید مالی بحران کا شکار ہو چکے ہیں، جب کہ پارٹی قیادت کی جانب سے تنخواہوں کی ادائیگی کے وعدے تاحال پورے نہیں کیے جا سکے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اکتوبر 2024 سے اب تک ملازمین کی تنخواہوں میں 50 فیصد کٹوتی کی جا رہی ہے، جس سے ان کے روزمرہ کے معاملات بُری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی سیکریٹریٹ پر چھاپے کے دوران گرفتاریاں، اسلام آباد ہائیکورٹ نے اہم سوالات اٹھا دیے میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ان ملازمین میں کئی ایسے افراد بھی شامل ہیں جنہوں نے پارٹی کے لیے اپنی خدمات کے دوران نہ صرف گرفتاریاں برداشت...
    نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) کے طلباء نے چھٹے کیبو روبوٹ پروگرامنگ چیلنج 2025 کے فائنل راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ پاکستان کی قومی خلائی ایجنسی، اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو)، ملک میں خلائی ترقی کے فروغ کے لیے ایک کلیدی کردار ادا کرتی رہی ہے۔ خلائی تعلیم، آگاہی اور بین الاقوامی تعاون کے سلسلے میں سپارکو کی کوششوں کے ذریعے تعلیمی اداروں اور نوجوانوں کو عالمی پلیٹ فارمز تک رسائی حاصل ہوتی ہے تاکہ وہ خلائی شعبے میں مؤثر کردار ادا کر سکیں۔ اسی سلسلے میں، نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) کے طلباء نے چھٹے کیبو روبوٹ پروگرامنگ چیلنج (Kibo-RPC) 2025 کے فائنل راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔...
    لاہور میں آصف علی زرداری کی سالگرہ کی تقریب سے خطاب میں سردار سلیم حیدر کا کہنا تھا کہ چین کے آصف زرداری نے کئی دورے کئے، ہم پروپیگنڈا کی آگ عبور کرکے آئے ہیں، بھٹو سے زرداری تک پروپیگنڈا کیا جاتا رہا، زرداری کے دوروں کی وجہ سے آج چین پاکستان کیساتھ ہے جب کہ انہوں نے صدر بن کر سارے اختیارات پارلیمنٹ کو دے دیئے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا کہنا ہے پیپلز پارٹی حقیقی جمہوری پارٹی ہے، اسے پنجاب میں بھی بے نظیر کے دور کے مقام پر پہنچانا ہے، اپنی سیاسی زندگی میں آصف زرداری جیسا ویژنری لیڈر نہیں دیکھا، پیپلز پارٹی میں لیڈروں کی لڑی ہے۔ لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے...
    اسلام آباد: تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹریٹ کے درجنوں ملازمین شدید مالی بحران اور غیر یقینی صورتحال کا شکار ہو چکے ہیں۔  ذرائع کے مطابق، گزشتہ نو ماہ سے ان ملازمین کی تنخواہوں میں 50 فیصد کٹوتی جاری ہے جبکہ قیادت کی جانب سے بارہا وعدہ کرنے کے باوجود بقایاجات کی ادائیگی نہیں کی گئی۔  ذرائع کا کہنا ہے کہ اکتوبر 2024 سے تنخواہوں میں کی گئی کٹوتی کو نہ تو بحال کیا گیا اور نہ ہی روکی گئی، کئی ملازمین نے پارٹی کے لیے خدمات انجام دیتے ہوئے گرفتاری، حراست اور تشدد جیسی مشکلات برداشت کیں لیکن انہیں سراہنے کے بجائے نوکریوں سے برخاست کر دیا گیا۔ ایک سینیٔر پارٹی رہنما نے نام ظاہر نہ کرنے کی...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف نے مالی بحران کی وجہ سے مرکزی سیکریٹریٹ کے ملازمین کی تنخواہوں میں 50 فیصد کٹوتی کردی جس کا سلسلہ گزشتہ 2 ماہ سے جاری ہے۔ایکسپریس نیوز کو پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق تنخواہوں میں یک دم 50 فیصد کٹوتی کی وجہ سے پی ٹی آئی کے سیکرٹریٹ کے درجنوں ملازمین و مخلص کارکنان مالی بحران کا شکار ہوگئے ہیں۔  جماعت کی قیادت سیکریٹریٹ میں کام کرنے والوں کے ساتھ مسلسل وعدہ خلافی کر رہی ہے، اکتوبر 2024 سے اب تک سیکرٹریٹ ملازمین کی تنخواہوں میں 50 فیصد کٹوتی جاری ہے۔کئی ملازمین نے پارٹی کے لیے اپنی خدمات کے دوران گرفتاری اور تشدد برداشت کیا، اس کے...
    پی ڈی ایم اے پنجاب نے 28 سے 31 جولائی کے دوران ملک کے بیشتر اضلاع میں مون سون بارشوں کی پیش گوئی کر دی ہے، بارشوں اور گلیشیئر پگھلنے سے دریاؤں اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ترجمان پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب کے مطابق مون سون بارشوں کا پانچواں اسپیل 28 سے 31جولائی تک جاری رہے گا۔اس دوران مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاءالدین، لاہور، شیخو پورہ، سیالکوٹ، گجرات، حافظ آباد، گوجرانوالا، نارووال، ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ، خوشاب، سرگودھا، میانوالی، ننکانہ صاحب، چنیوٹ، فیصل آباد اور اوکاڑہ میں بارشوں کا امکان ہے۔29 سے31 جولائی کے دوران ڈیرہ غازی خان، بھکر، بہاولپور، خانیوال، پاکپتن، وہاڑی، لودھراں، مظفر گڑھ اور راجن پور میں بھی...
    پی ڈی ایم اے پنجاب نے 28 جولائی سے مون سون بارشوں کے پانچویں اسپیل کا الرٹ جاری کردیا۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کےمطابق 28 سے 31 جولائی کے دوران پنجاب کے بیشتر میدانی اضلاع میں بارشوں کا امکان ہے، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاوالدین، گجرات، گوجرانوالہ،حافظ آباد میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، ساہیوال، جھنگ میں بارش کی توقع ہے۔  اس کے علاوہ ٹوبہ ٹیک سنگھ، خوشاب، سرگودھا، میانوالی، ننکانہ صاحب ،چنیوٹ، فیصل آباد، اوراوکاڑہ میں بارش کا امکان ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق 29 سے31 جولائی کے دوران جنوبی پنجاب کے اضلاع بشمول ڈیرہ غازی خان، بہاولپور، بھکر میں بارش کا امکان ہے جب کہ خانیوال،...
    پی ٹی آئی مالی بحران کا شکار، سیکریٹریٹ کے ملازمین کی تنخواہوں میں 50 فیصد کمی WhatsAppFacebookTwitter 0 26 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )پاکستان تحریک انصاف نے مالی بحران کی وجہ سے مرکزی سیکریٹریٹ کے ملازمین کی تنخواہوں میں 50 فیصد کٹوتی کردی جس کا سلسلہ گزشتہ 2 ماہ سے جاری ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق تنخواہوں میں یک دم 50 فیصد کٹوتی کی وجہ سے پی ٹی آئی کے سیکرٹریٹ کے درجنوں ملازمین و مخلص کارکنان مالی بحران کا شکار ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق جماعت کی قیادت سیکریٹریٹ میں کام کرنے والوں کے ساتھ مسلسل وعدہ خلافی کر رہی ہے، اکتوبر 2024 سے اب تک سیکرٹریٹ ملازمین...
    پاکستان تحریک انصاف نے مالی بحران کی وجہ سے مرکزی سیکریٹریٹ کے ملازمین کی تنخواہوں میں 50 فیصد کٹوتی کردی جس کا سلسلہ گزشتہ 2 ماہ سے جاری ہے۔ ایکسپریس نیوز کو پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق تنخواہوں میں یک دم 50 فیصد کٹوتی کی وجہ سے پی ٹی آئی کے سیکرٹریٹ کے درجنوں ملازمین و مخلص کارکنان مالی بحران کا شکار ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق جماعت کی قیادت سیکریٹریٹ میں کام کرنے والوں کے ساتھ مسلسل وعدہ خلافی کر رہی ہے، اکتوبر 2024 سے اب تک سیکرٹریٹ ملازمین کی تنخواہوں میں 50 فیصد کٹوتی جاری ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کئی ملازمین نے پارٹی کے لیے اپنی خدمات کے دوران گرفتاری اور تشدد برداشت...
    آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے نوجوان گریجویٹس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو نکھارنے اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے پارلیمانی انٹرن شپ پروگرام کا اعلان کردیا۔ اس پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو جمہوری اقدار سے روشناس کروانا اور انہیں پارلیمانی امور کی عملی تربیت دینا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ٹورازم انٹرن شپ کیجیے، 60 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ لیجیے، کون اپلائی کرسکتا ہے؟ اسمبلی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق انٹرن شپ پروگرام 6 ماہ پر مشتمل ہوگا، جس میں 53 انٹرن شپ پوزیشنز دستیاب ہیں۔ منتخب امیدواروں کو ماہانہ 40 ہزار روپے وظیفہ دیا جائے گا۔ انٹرن شپ کے لیے واک ان انٹرویوز 12 اور 13 اگست 2025...
    ---فائل فوٹو  طورخم تجارتی گزرگاہ عبور کرنے والی مال بردار گاڑیاں گزشتہ ایک سال سے نافذالعمل عارضی داخلہ دستاویزات پالیسی کی میعاد 31 جولائی کو ختم ہو رہی ہے۔گزشتہ کئی دہائیوں سے پاک افغان دو طرفہ تجارت سے وابستہ کارگو گاڑیوں کے عملے کے لیے کسی قسم کی دستاویزات رکھنے کی ضرورت نہیں تھی۔ وفاقی حکومت نے ایک سال قبل عارضی داخلہ دستاویزات کی پالیسی پر عمل درآمد شروع کیا تھا جس کا اطلاق 31 جولائی 2025ء تک ہے۔ پاکستانی حکام نے بتدریج یکم اگست کے بعد کارگو گاڑیوں کے ڈرائیورز اور کلینرز کے لیے پاسپورٹ ویزہ لازمی قرار دے دیا ہے جس کے بعد طورخم تجارتی گزرگاہ پر کئی دہائیوں سے بغیر سفری دستاویزات کے کارگو گاڑیوں کی...
    اسلام آباد کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے باپ سمیت پانی میں بہہ جانے والی لڑکی کی تلاش کا اپریشن پانچویں روز بھی جاری ہے، اپریشن کے لیے ٹیموں کو تعینات کر دیا گیا۔ امدادی ذرائع نے کہا کہ پہلی ٹیم گاڑی ڈوبنے سے 600 میٹر کی حدود میں لڑکی کی تلاش کرے گی، پہلی ٹیم نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے فیز8 اور 4 میں سواں پل کے نیچے بھی لڑکی کی تلاش کرے گی۔ دوسری ٹیم جی ٹی روڈ پر سواں پل سے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے فیس فور میں مشرق کی جانب سرچ کرے گی۔ تیسری ٹیم جی ٹی روڈ پر سواں پل سے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے فیز4میں مغرب کی جانب لڑکی کی تلاش کرے گی۔
    زاہدان(انٹرنیشنل ڈیسک) ایران کے شہر زاہدان میں عدالتی کمپاؤنڈ پر حملہ کردیا گیا، حملہ آوروں ججوں کے کمروں میں گھس کر فائرنگ کرتے رہے، متعدد افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کے شہر زاہدان میں عدالتی کمپاؤنڈ پر نامعلوم افراد نے حملہ کردیا، ملزمان ججوں کے کمرے میں گھس کر فائرنگ کرتے رہے۔ رپورٹ کے مطابق حملے میں متعدد افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں، سیکیورٹی اہلکاروں نے جوڈیشل کمپاؤنڈ کو گھیرے میں لے لیا، حملہ آوروں سے نمٹنے کیلئے کارروائی شروع کردی گئی۔ Post Views: 7
    اسلام آباد: نیشنل ہائیوے اینڈ موٹروے پولیس نے گاڑی کے گہرے پانی میں چلے جانے اور خود کو بچانے سے متعلق آگاہی ویڈیو جاری کر دی۔ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ اگر گاڑی گہرے پانی میں چلی جائے تو فوراً پچھلی سیٹ پر چلے جائیں کیونکہ پانی کے بہاؤ کی وجہ سے گاڑی کے دروازے کھلنا مشکل ہو جاتا ہے۔ گاڑی کا ہیڈ ریسٹ نکالیں اور گاڑی کا پچھلا شیشہ توڑ دیں۔ ویڈیو میں مزید دکھایا گیا کہ گاڑی کا اگلا حصہ بھاری ہوتا ہے، پچھلا حصہ ہلکا ہونے کے باعث تھوڑی دیر تک تیرتا رہتا ہے اور اسی وقت فوراً گاڑی سے باہر آ جائیں۔ واضح رہے کہ منگل 22 جولائی کو اسلام آباد...
    برطانیہ کی 158 سال پرانی کمپنی پر اکیرا نام کے ہیکرز کے ایک گروہ نے مبینہ طور پر سائبر حملہ کر کے پورے سسٹم کو ہیک کر لیا، جس کے باعث کمپنی بند ہوگئی اور تقریباً 700 افراد بے روزگار ہوگئے۔ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق سائبر حملہ آوروں نے ایک ملازم کا پاس ورڈ پتہ لگا کر نارتھم پٹن شائر کی ایک ٹرانسپورٹ کمپنی کے این پی کا کمپیوٹر سسٹم ہیک کر لیا۔ پاس ورڈ ہیک کرنے کے بعد سائبر مجرموں نے کمپنی کا ڈیٹا انکرپٹ کر کے اس کے اندرونی سسٹم کو لاک کر دیا، جس کی وجہ سے ملازمین کاروبار چلانے کے لئے درکار ڈیٹا تک رسائی حاصل نہیں کر پا رہے تھے۔ رپورٹ میں...
    مجلسِ عزاء سے حجت‌الاسلام والمسلمین علامہ شاکر حسین میثم نے خطاب کرتے ہوئے مصائبِ اہلِ بیتؑ بیان کیے، جبکہ ذاکرین نے درد بھرے مرثیے پڑھ کر فضا کو غم و حزن سے بھر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ 28 محرم الحرام کو دختر امام حسینؑ، بی بی سکینہ سلام اللہ علیہا کی شہادت کی مناسبت سے مرکزی امام بارگاہ پاراچنار میں پُرسوز مجلسِ عزا اور شبہہ تابوت کا اہتمام کیا گیا، جس میں ہزاروں عزاداروں نے پرخلوص انداز میں شرکت کی۔ مجلسِ عزاء سے حجت‌الاسلام والمسلمین علامہ شاکر حسین میثم نے خطاب کرتے ہوئے مصائبِ اہلِ بیتؑ بیان کیے، جبکہ ذاکرین نے درد بھرے مرثیے پڑھ کر فضا کو غم و حزن سے بھر دیا۔ اس موقع پر پاسدار اور علمدار فیڈریشن...
    صوبہ پنجاب میں مون سون بارشوں سے تباہی مچا دی، جہلم، لیہ اور چکوال سمیت مختلف مقامات پر دیہات سے پانی کی نکاسی نہ ہوسکی۔ جہلم میں پانی گھروں، ڈیروں اورسکولوں میں داخل ہوگیا، کھڑی فصلیں،اجناس اورمویشیوں کا چارا خراب ہوگیا ، متاثرین بے بسی کی تصویر بن گئے۔ جہلم میں شدید بارش کے باعث پانی گھروں، ڈیروں اور اسکولوں میں داخل ہو گیا ہے جس سے تعلیمی سرگرمیاں متاثر ہوئی ہیں۔ فصلوں کی تباہی اور مویشیوں کے چارے کی بربادی نے علاقے کے لوگوں کو شدید پریشانی میں مبتلا کر دیا ۔ کمالیہ شہر اور اس کے گرد و نواح کے نشیبی علاقے بارش کے پانی میں ڈوب گئے ہیں۔ کئی علاقوں میں فیڈر ٹرپ ہونے کی وجہ سے...
    زمان پارک کے باہر اسلام آباد پولیس پر حملے کا کیس، عمران خان کو سمن جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 25 July, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز)کینٹ کچہری لاہور نے بانی پی ٹی آئی کی رہائش گاہ کے باہر اسلام آباد پولیس پر حملے کے کیس میں عمران خان کو سمن جاری کر دیے۔بانی پی ٹی آئی کی رہائش گاہ کے باہر اسلام آباد پولیس پر مبینہ حملے سے متعلق مقدمے کی سماعت کینٹ کچہری لاہور میں ہوئی۔جوڈیشل مجسٹریٹ سہیل رفیق نے مقدمے کی کارروائی پر تحریری فیصلہ جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ شبلی فراز بلانے کے باوجود پیش نہیں ہوئے۔عدالت نے عدم پیشی پر مقدمے میں نامزد بانی پی ٹی آئی سینیٹر شبلی فراز کے ناقابل...
    یروشلم: اسرائیل نے ایک اور متنازع قدم اٹھاتے ہوئے پارلیمنٹ میں مغربی کنارے پر باقاعدہ قبضے کی قرارداد منظور کرلی، جس پر اسلامی ممالک کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی پارلیمنٹ میں پیش کی گئی اس قرارداد کے حق میں ووٹ ڈالے گئے، جس کا مقصد مغربی کنارے کے بڑے حصے کو اسرائیلی ریاست کا حصہ قرار دینا ہے۔ سعودی عرب، ترکیے، قطر، مصر، اردن، انڈونیشیا، متحدہ عرب امارات، فلسطین، نائجیریا، بحرین، عرب لیگ اور اسلامی تعاون تنظیم (OIC) سمیت متعدد اسلامی ممالک نے اس اقدام کو بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ سعودی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیل کی...