قومی کرکٹرز کا اسکلز ڈیولپمنٹ کیمپ لاہور میں شروع
اشاعت کی تاریخ: 16th, June 2025 GMT
کراچی:قومی کرکٹرز کے اسکلز ڈیولپمنٹ کیمپ کا لاہور میں آغاز ہوگیا۔
اسکلز ڈویلپمنٹ کیمپ میں پندرہ کرکٹرز کو مدعو کیا گیا ہے۔ ایل سی سی اے کرکٹ گراونڈ میں صبح کے سیشن میں فیلڈنگ ڈرلز کرائی گئیں، بابر اعظم اور محمد رضوان بھی ایکشن میں دکھائی دیے۔
بیٹنگ کوچ حنیف ملک کے ساتھ این سی اے کے کوچز کی نگرانی میں بیٹنگ اسکلز کو بہتر بنانے پرتوجہ دی گئی۔
اس موقع پر جم ورک بھی رکھا گیا، جس میں کھلاڑیوں نے اپنی فٹنس میں بہتری کے لیے مختلف جسمانی مشقوں میں حصہ لیا۔
کیمپ کے پہلے مرحلے میں ابرار احمد، احمد دانیال، بابر اعظم، حسن نواز، معاذ صداقت، محمد عباس آفریدی، عامر جمال، محمد حارث، محمد نواز، محمد رضوان، نسیم شاہ، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، سلمان مرزا اور سفیان مقیم شامل ہیں۔ دوسرا مرحلہ 23 جون اور تیسرا مرحلہ 30 جون سے شروع ہوگا۔
Post Views: 3.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پشاور ہائیکورٹ نے ای سی ایل سے اعظم سواتی کا نام نکالنے کا حکم دیدیا
پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی سینیٹر کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا، عدالت نے پی ٹی آئی سینیٹر کو 5 کروڑ بانڈ جمع کرانے کا بھی حکم دیا۔ پشاور ہائیکورٹ کے مطابق 5 کروڑ روپے کے مچلکے جمع کرنے پر نام ای سی ایل سے نکالا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی سینیٹر اعظم سواتی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے دائر درخواست پر محفوظ فیصلہ جاری کر دیا۔ عدالت نے اعظم سواتی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا، عدالت نے اعظم سواتی کو 5 کروڑ بانڈ جمع کرانے کا بھی حکم دیا۔ پشاور ہائیکورٹ کے مطابق 5 کروڑ روپے کے مچلکے جمع کرنے پر نام ای سی ایل سے نکالا جائے۔