اسلام آباد: ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن، ہزاروں گاڑیاں ضبط
اشاعت کی تاریخ: 16th, June 2025 GMT
اسلام آباد: ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن، ہزاروں گاڑیاں ضبط WhatsAppFacebookTwitter 0 16 June, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس) آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی ہدایت پر وفاقی دارالحکومت میں ٹریفک انفورسمنٹ مہم زور و شور سے جاری ہے۔ ٹریفک پولیس کی رپورٹ کے مطابق دوران ڈرائیونگ قانون شکنی کرنے والے 1,779 موٹر سائیکل اور 1,532 گاڑیاں مختلف تھانوں میں منتقل کی گئیں۔
رپورٹ کے مطابق لین کی خلاف ورزی پر 469، بغیر ڈرائیونگ لائسنس کے 111، غیر قانونی پارکنگ پر 1,816، جبکہ مخالف سمت ڈرائیونگ پر 775 ڈرائیورز کو چالان یا قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑا۔
اسی طرح بغیر نمبر پلیٹ کے 1,051، سگنل کی خلاف ورزی پر 1,103، اور بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کے خلاف 1,302 کارروائیاں کی گئیں۔
سی ٹی او اسلام آباد کیپٹن (ر) سید ذیشان حیدر کے مطابق، ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کے لیے زیرو ٹالرینس پالیسی اپنائی جا رہی ہے، اور بلا تفریق کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹریفک اہلکاروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ کوئی بھی شخص بغیر لائسنس ڈرائیونگ نہ کر سکے۔
سی ٹی او نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ٹریفک قوانین پر عمل کریں اور اہلکاروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں تاکہ شہر میں محفوظ اور منظم ٹریفک کا نظام یقینی بنایا جا سکے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمخصوص نشستوں سے متعلق نظرثانی کیس؛ سپریم کورٹ میں اہم سوالات زیربحث مخصوص نشستوں سے متعلق نظرثانی کیس؛ سپریم کورٹ میں اہم سوالات زیربحث کراچی: صدر میں کسٹمز کا چھاپہ، 3 کروڑ مالیت کے بھارتی ساختہ موبائل فونز اور دیگر اشیاء برآمد اسٹیٹ بینک نئی مالیاتی پالیسی کا اعلان کل کریگا،شرح سود 11فیصد پر برقرار رکھنے کا امکان بنگلادیش میں پاکستانی ہائی کمشنر کو اچانک تبدیل کردیا گیا پانی زندگی بچاتا ہے جو اللہ تعالی کی عظیم نعمت ہے،چیئرمین سی ڈی اے چیف الیکشن کمشنر اور دو ممبران کی تعیناتیوں کامعاملہ، ترجمان قومی اسمبلی نے وضاحت جاری کر دیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کی خلاف ورزی پر ٹریفک قوانین اسلام ا باد
پڑھیں:
مہنگے کپڑوں اور لگژری گاڑیاں؛ حرا مانی نے خوشی کا راز بتا دیا
بے باک اور کسی حد تک منہ پھٹ اداکارہ حرا مانی کے ایک پیغام نے سوشل میڈیا پر مداحوں کے دل جیت لیے ہیں۔
حرا مانی اس بار موضوعِ بحث اپنے بولڈ لباس یا بے باک بیان پر نہیں بلکہ ایک ایسے پیغام پر ہیں جو ان کی زندگی کا نچوڑ ہے۔
حرا مانی نے انسٹاگرام پر اپنی دلکش تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اچھے کپڑوں اور لگژری گاڑیوں سے زندگی میں کوئی تبدیلی نہیں آتی۔
اداکارہ نے لکھا کہ جب میرے پاس خود یہ سب چیزیں آئیں تو پتا چلا کہ اصل خوشی کس چیز میں ہے۔
حرا مانی نے اپنے مداحوں کو مشورہ دیا کہ اپنے اندر کے بچے کو مرنے نہ دیں جو صرف چھوٹی موٹی چیزوں میں خوش رہتا ہے۔
اداکارہ اس سے قبل بھی بارہا کہہ چکی ہیں کہ انھیں جھولا جھولنے، گلی میں کھیلنے اور بارش میں نہانے میں خوشی محسوس ہوتی ہے۔ اصل زندگی یہی ہے۔
https://www.instagram.com/p/DMxZl2Kx-0m/