ستائیس ویں شنگھائی بین الاقوامی فلم میلے کا آغاز ہو گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 16 June, 2025 سب نیوز

بیجنگ :نیشنل فلم ایڈمنسٹریشن کی رہنمائی میں، چائنا میڈیا گروپ اور شنگھائی میونسپل پیپلز گورنمنٹ کے مشترکہ تعاون سے، 27 ویں شنگھائی بین الاقوامی فلم میلے کی افتتاحی تقریب شنگھائی کے عظیم تھیٹر میں منعقد ہوئی۔ فلم میلے میں 119 ممالک اور علاقوں سے 3900 سے زائد فلموں نے نامزدگی کی، جو کہ تاریخ میں ایک نئی بلندی ہے۔

جن میں سے، 2800 سے زائد فلمیں مقابلے کے لیے نامزد کی گئی ہیں، امریکی اور افریقی علاقوں سے نامزد فلموں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ اس کے علاوہ، مقابلے میں شامل 1820 سے زائد فلموں کا پہلا ورلڈ پریمیئر ہے، جبکہ 520 سے زیادہ فلموں کا پہلا انٹرنیشنل پریمیئر ہے،

یوں مجموعی طور پر یہ شرح تاریخ کی بلند ترین سطح ہے۔ منتخب کیے جانے کے بعد، 28 ممالک اور علاقوں سے 49 فلمیں گولڈن ایوارڈ کے پانچ اہم زمروں میں شارٹ لسٹ کی گئی ہیں۔ فلم میلے میں 400 سے زیادہ فلموں کی نمائش کی جائے گی۔سی ایم جی کے مختلف چینلز نے افتتاحی تقریب اور فلم میلے کو بھرپور کوریج دی ہے۔15 جون کو، شنگھائی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کا باقاعدہ ایونٹ “2025 چائنا فلم اینڈ ٹیلی ویژن نائٹ” سی ایم جی شنگھائی اسٹیشن اور سی ایم جی نیو میڈیا چینل کے اشتراک سے شنگھائی میں کامیابی سے منعقد ہوا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچینی معیشت کی طویل مدتی بہتری کا رجحان برقرار ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل سے متعلق کیس: ملزم کا مزید 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور چینی صدر کی سنائی گئی حقیقی کہانی پر فلم “دی میوزیشن “ ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس کا چالان بنانے اور پولیس کی مدد کیلئے 2 رکنی پراسیکیوشن ٹیم مقرر ’صحافی نہ ہوتے تو واش روم صاف کرتے‘، فضا علی کے تبصرے پر سہیل وڑائچ بھی بول اٹھے جاوید شیخ نے اداکارہ میرا سے متعلق ماضی کا دلچسپ قصہ سنا دیا ارطغرل غازی کے مرکزی کردار نے دورہ پاکستان میں پیش آنیوالے دلچسپ واقعات بتا دیے TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

امریکی نوجوان سائبر اٹیکرز کے نشانے پر کیوں؟

امریکا میں نوجوانوں کی اکثریت ہر ہفتے کسی نہ کسی آن لائن اسکیم یا سائبر حملے کا شکار ہو رہی ہے۔

عوامی مسائل کی جانچ کرنے والے امریکی ادارے پیو ریسرچ سینٹر کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق امریکا میں بیشتر بالغ افراد کو ہر ہفتے اسکیم کالز، پیغامات اور ای میلز موصول ہوتی ہیں، جن کا مقصد انہیں دھوکہ دینا یا ذاتی معلومات حاصل کرنا ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 2025 کے ابتدائی 5 ماہ، آن لائن فراڈ کے ذریعے بھارتی کتنے ملین ڈالرز سے ہاتھ دھو بیٹھے؟

 ایف بی آئی کے مطابق صرف 2024 کے دوران امریکی شہریوں کو اسکیمز کے باعث 16.6 ارب ڈالر سے زائد کا نقصان ہوا۔

امریکی مالیاتی ادارے، ریٹیل کمپنیاں اور وفاقی حکام اس خطرے کی سنگینی اجاگر کرتے ہوئے شہریوں کو اس سے بچاؤ کے طریقے سکھانے اور کسی دھوکے کا شکار ہونے کی صورت میں اقدامات سے آگاہ کرنے کی مہم چلا رہے ہیں۔

پیو ریسرچ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ عوام کی نظر میں بزرگ افراد ان حملوں کا زیادہ شکار ہوتے ہیں، مگر حقیقت یہ ہے کہ نوجوان اور بزرگ دونوں ہی آن لائن اسکیمز کا نشانہ بن رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پرائم استعمال کرنے والے صارفین کے اکاؤنٹس خطرے میں، ایمازون نے خبردار کردیا

سروے میں شامل تقریباً نصف شرکا نے بتایا کہ ان کے کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈ سے جعلی لین دین کیا گیا، جو سائبر حملوں کی سب سے عام شکل ہے۔ ایک تہائی سے زائد افراد نے بتایا کہ انہوں نے آن لائن کوئی چیز خریدی جو نہ تو کبھی پہنچی اور نہ ہی اس کی واپسی ممکن ہوئی، یا وہ جعلی تھی۔

قریباً ایک تہائی شرکا نے بتایا کہ ان کی ذاتی معلومات بینک، سوشل میڈیا، ای میل یا کسی آن لائن اکاؤنٹ کے ذریعے ہیک کرلی گئیں۔ چوتھائی سے زائد افراد نے کہا کہ انہیں موصول ہونے والے دھوکہ دہی پر مبنی پیغامات یا کالز کے نتیجے میں انہوں نے اپنی ذاتی معلومات کسی فراڈیے کو فراہم کر دیں۔

یہ بھی پڑھیں: کینیا کے حساس ادارے پر سائبر حملہ، تمام سروسز بری طرح متاثر

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ 18 سے 29 برس کی عمر کے افراد ان حملوں کا سب سے زیادہ نشانہ بنے، پیو ریسرچ سینٹر نے یہ سروے 14 سے 20 اپریل کے درمیان 9 ہزار 397 بالغ افراد سے بات چیت کرکے کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • امریکی نوجوان سائبر اٹیکرز کے نشانے پر کیوں؟
  • قطر کا 3 ہزار سے زائد افغان مزدروں کو ملازمتیں دینے کا اعلان
  • پاکستان کے حمزہ خان ویلینشیا اوپن اسکواش کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے
  • ٹیوٹا نے ’کرولا کراس ‘کی قیمت میں 6 لاکھ روپے سے زائد کمی کر دی
  • امریکا نے فلسطین اتھارٹی اور پی ایل او پر پابندیاں عائد کردیں
  •  6 آئی پی پیز سے معاہدے ختم کرنے اور ریفارمز سے 3 کھرب روپے سے زائد کا فائدہ ہوا، وزیراعظم
  • فلسطین،کشمیر کے حل کیلئے قراردادوں پر عمل کیا جانا چاہیے: ایاز صادق
  • نتین یاہو غزہ کو مکمل طور پر تباہ کرنا چاہتا ہے، اسرائیلی اخبار
  • چین-کمبوڈیا-تھائی لینڈ سہ فریقی غیر رسمی اجلاس کا  شنگھائی میں انعقاد
  • تائیوان انتظامیہ کی “علیحدگی ” پر مبنی اشتعال انگیزی کبھی کامیاب نہیں ہوگی، چینی  وزارت خارجہ